Fanning Shui - Araish Bhi Elaaj Bhi - Article No. 2377

Fanning Shui - Araish Bhi Elaaj Bhi

فینگ شوئی ․․․ آرائش بھی علاج بھی - تحریر نمبر 2377

یہ چینی اور مغربی ثقافت کا خوبصورت ملاپ ہے

جمعرات 25 جون 2020

چین کا یہ قدیم فن آرائش فینگ شوئی اب مغربی ملکوں میں طرز زندگی بننے لگا ہے۔اسے وہاں متعارف کرانے کا سہرا پروفیسر لن پن رپنوچ کے سر ہے۔1983ء میں انہوں نے فینگ شوئی اصول وضوابطہ کو مغربی ثقافت کے ساتھ مربوط کیا اور بی ٹی بی یا ویسٹرن فینگ شوئی کا نام دیا جو کہ اب اندرونی آرائش کا حصہ بن چکا ہے۔
اہل چین کائناتی اسرار اور فلسفہ کے مختلف پہلوؤں کی رو سے گھروں کی آرائش کرتے ہیں۔
چینی زبان کڑی ایک قدیم ترین کتاب ichingمیں غیر متوقع حادثات،واقعات اور پیش گوئیوں کو مختلف علامتوں کے ذریعے بیان کیا گیا ہے۔کتاب میں Yingکو دو حصوں میں ٹوٹی ہوئی لکیر اور Yangکو ایک مکمل لکیر کی صورت میں ظاہر کیا گیا ہے۔
ین اور ینگ کا نظریہ کیا ہے؟
تاؤمت کی تعلیمات کے مطابق کائنات میں موجود یہ تخلیق دو لہروں پر قائم ہے۔

(جاری ہے)

یہ لہریں ہر جگہ دہری روح میں موجود ہیں اور اپنا کام کر رہی ہیں۔

انہیں Yingاور Yangکا نام دیا گیا ہے۔Yingنیچے سے اوپر اور Yangاوپر سے نیچے یعنی نزولی حرکت کرتی ہے۔Yingلہریں زمین اور ماوی خواص کی حامل ہیں۔یہ بالیدگی اور نشوونما کا باعث بنتی ہیں جبکہ Yangلہریں حیات بخش ہیں۔لطیف اور توانائی سے بھر پور ہیں دونوں وجود ایک دوسرے کے بغیر نا مکمل اور ادھورے ہیں۔
Yangحیات بخش ہے تو Yingزندگی کی پرورش کرتا ہے۔اس کی علامت کو تائی چی کہا جاتا ہے۔
اس علامت کو چین کے گھروں،دکانوں اور دفتروں میں عام دیکھا جا سکتا ہے ۔اس میں تاریک حصہ Yingاور سفید حصہ Yangکی نمائندگی کرتا ہے ۔ان میں موجود نقطے ان دونوں کی مغلوب حالت میں موجودگی کو ظاہر کرتے ہیں ۔مثال کے طور پر جب تک رات کی تاریکی نہ ہو ان کی روشنی کا احساس نہیں ہوتا یا جب تک گرمی نہ ہو ٹھنڈک بے معنی ہے۔اسی طرح خوشی اور غم یکسر مختلف جذبات مگر جب تک غم محسوس نہ ہو خوشی اور اداسی میں امتیاز ممکن نہ ہو گا۔

کسی گھر یا دفتر کی تعمیر سازی کے علاوہ یہ عناصر ماحول اور وہاں کام کرنے والے یا آرائشی افراد پر اثر انداز ہوتے ہیں۔فینگ شوئی کے نظریئے کے مطابق آگ ہر جگہ موجود ہے یعنی حرارت ،گرمائی اور توانائی جذباتی تعلقات بہتر بنانے اور محبت کو تحریک دینے میں اپنا کردار ادا کرتی ہے۔یہ قائدانہ خواص کی حامل ہے مگر اس کی زیادتی غصہ،جنون اور اسی طرح کے جذباتی ہیجان کا باعث بھی بن سکتی ہے۔
اس لئے گھروں میں چھوٹے پیمانے پر باغبانی کی جانی چاہئے۔یہ پودے اور گملے گھر میں کئی جگہوں پر رکھے جائیں اور راہداری میں آتے جاتے ان پر نگاہ پڑتی رہے تو مزاح میں ٹھہراؤ آتا ہے۔
چی توانائی کیسے بحال رکھی جائے؟
چی توانائی کو بحال رکھنے کے لئے گھر کے اس حصے میں پانی کی موجودگی سود مند ثابت ہوتی ہے ۔مگر زیادہ پانی توانائی کی کمی اور حدت کو ختم کرتا ہے اس لئے گھر میں مٹی موجود ہونی چاہئے۔

مٹی سے بنی آرائشی اشیاء
اشکال والے مجسمے اگر آپ کو پسند نہیں تو چکنی مٹی یا سرامک سے بنی آرائشی چیزیں مثلاً واز بھلے لگتے ہیں۔دراصل یہ آرائشی اشیاء آگ کے اثرات کو مٹی کے اثرات سے متوازن کرکے چی توانائی کے بہاؤ کو ہموار کرنے کا باعث بنے گا۔ذیل میں چند عناصر گھریلو اور کاروباری جگہوں کی تزئین وآرائش میں کس طرح استعمال ہو سکتے ہیں ان میں چند درج ذیل ہیں:
پانی
گھر میں چھوٹا فوارہ ،تالاب، مچھلی گھر یا Aquariumوغیرہ رکھا جائے۔

آگ
کوئی آتشدان ،موم بتی ،سرخ رنگ کی لائٹ اور شیڈز ،لیمپ وغیرہ سے حرارت آپ نے خودمحسوس کی ہوگی۔
مٹی
چکنی مٹی یا سرامک سے بنی اشیاء۔
دھات
سلور فریم ،راڈ کے فرنیچر،سریلی گھنٹیاں یعنی مختلف دھاتوں کے سکے۔
لکڑی
درخت ،بانس کا بنا آرائشی فرنیچر اور گھریلو پودے۔
غرضیکہ فینگ شوئی کے ذریعے ہم اپنے گھروں اور دفاتر کی تزئین وآرائش میں معمولی ردو بدل کرکے ذہنی یکسوئی میں اضافہ کر سکتے ہیں ۔رزق میں آسانی اور آمدنی میں اضافہ کر سکتے ہیں۔یہ ایک موثر ترین متبادل طریقہ علاج ہے۔جو اشیاء کے خواص اور ان کی مقنا طیسیت کے اثرات کی وجہ سے ہماری زندگیاں تبدیل ہو سکتی ہیں۔

Browse More Home Interior & Decoration - Ghar Ki Aaraish

Special Home Interior & Decoration - Ghar Ki Aaraish article for women, read "Fanning Shui - Araish Bhi Elaaj Bhi" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.