Freej Ke Dekh Bhal Or Estmaal - Article No. 1743

Freej Ke Dekh Bhal Or Estmaal

فریج کی دیکھ بھال اور استعمال - تحریر نمبر 1743

فریج کی ضروری دیکھ بھال اور اس کے استعمال کے طریقے جاننا بھی بڑا ضروری ہے تاکہ کچن میں آپ کا یہ مدد گار ہمیشہ آپ کا ساتھ دیتا رہے،فریج کو تھرما میٹر کے ذریعے اکثر وبیشتر چیک کرتے رہنا چاہیے

پیر 15 جنوری 2018

فریج کی دیکھ بھال اور استعمال:
فریج کچن کا ایک ضروری حصہ بن چکا ہے اور کچن میں ہونے والے کاموں میں اس کے کردار کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا اس لیے فریج کی ضروری دیکھ بھال اور اس کے استعمال کے طریقے جاننا بھی بڑا ضروری ہے تاکہ کچن میں آپ کا یہ مدد گار ہمیشہ آپ کا ساتھ دیتا رہے،فریج کو تھرما میٹر کے ذریعے اکثر وبیشتر چیک کرتے رہنا چاہیے اس طرح آپ کو فریج کی کارکردگی اور اس میں پیدا ہونے والی خرابیوں کے بارے میں معلومات حاصل ہوتی رہیں گی اگر فریج کو چیک نہیں کیا جائے گا تو آپ کا فریج خراب ہوکر بند بھی ہوسکتا ہے اور یا غلط ٹمپریچر کی وجہ سے اس میں رکھی ہوئی چیزیں خراب بھی ہو سکتی ہے فریج کا ٹمپریچر پچاس ڈگری سے زیادہ نہیں ہونا چاہیے اور جب اسے چیک کرنا ہو تو فریج کا ٹمپریچر چالیس ڈگری تک رکھیں چیک کرنے کے لیے تھرمامیٹر فریج کے ہر خانے میں کم ازکم ایک گھنٹہ تک پڑا رہنے دیں اس طریقے سے آپ کو فریج کے بارے میں ضرروی معلومات حاصل ہوسکتی ہے اور فریج کی دیکھ بھال مناسب طریقے سے ہوسکتی ہے۔

(جاری ہے)

فریج میں آئس کیوب ٹرے عموماً زیادہ برف بننے کی وجہ سے منجمد ہوکر چپک جاتی ہے اور اسے اکھاڑنا مشکل ہوجاتا ہے اس تکلیف دہ مسئلے سے بچنے کے لیے آپ آئس کیوب ٹرے کو فریج میں جہاں اسے رکھنا ہو وہاں مومی کاغذ رکھ دیں اور مومی کاغذ پر آئس ٹیوب ٹرے رکھیں ایسا کرنے سے آئس کیوب ٹرے فریج میں چپکے گی نہیں۔فریج کا اندرونی دروازہ پانی ڈال کر نہیں دھونا چاہیے اس طرح دھونے سے چاروں طرف لگا ہوا ربڑ خراب ہوجاتا ہے اسے گیلے کپڑے سے پونچھ کر صاف کرنا چاہیے فریج کو اندر سے دھونے کے لیے صابن کا استعمال نقصان دہ ثابت ہوتا ہے جس کی وجہ سے فریج میں بدبو پیدا ہوجاتی ہے اس سے بہتر ہے کہ پانی میں سہاگہ(بوریکس)ملا کر دھوئیں ایک سیر پانی میں ایک درمیانہ چمچ سہاگہ کافی ہے فریج کے اندر بہت زیادہ برف جمنے نہ دیں کیونکہ اس طرح فریج جلدی خراب ہوجاتا ہے ہر مہینے فریج بند کرکے اندر جمی ہوئی برف پگھلنے دیں اگر برف بہت زیادہ جمی ہو تو دھونے سے پہلے برف والے خانے کے نچلے حصے میں کھولتے ہوئے پانی کی دیگچی رکھ کر دروازہ بند کردیں برف چند لمحوں میں پگھل جائے گی،برف سے جمے ہوئے برتن آسانی سے نکالنے کے لیے برف خانے میں تھوڑا سا نمک چھڑک دیں پھر اس کے اوپر پانی کے سانچیی رکھیں اس طرح برف بھی جلدی بنے گی اور سانچا بھی آسانی سے باہر نکل آئے گا برف جمانے والے ڈبوں یا سانچوں کے نیچے اگر مومی کاغذ بچھادیں تو سانچے فریزر میں جمیں گے نہیں اورآسانی سے باہر نکل آئیں گے فریج کی چمک دمک برقرار رکھنے کے لیے تھوڑے سے پانی میں ایمونیا کے چند قطرے ملا کر صاف کریں فریج کو بار بار کھولنے اور بہت سی چیزیں بھرنے سے فریج کی کارکردگی بہت متاثر ہوتی ہے،جب مارکیٹ سے کھلا گوشت آئے تو اسے دوبارہ مومی لفافے یا کاغذ میں لپیٹ کر فریج میں رکھیں اس طرح گوشت کے چھیچھڑے اور خون کے دھبے کاغذ پر نہیں چپکیں گے چاہے گوشت فریج میں کافی دنوں تک پڑا رہے،مچھلی کو فریج میں محفوظ رکھنا ہو تو مچھلی کے سائز کا ایک ڈبہ لیں مچھلی کو اس میں ڈال کر اتنے پانی سے بھردیں کہ مچھلی اس میں ڈوب جائے پھر اس ڈبے کو فریج میں رکھیں اس کے بعد جب ضرورت پڑنے پر مچھلی نکالیں گے تو پہلی حالت جتنی تروتازہ ہوگی۔
جب آپ گھر سے زیادہ دیر تک باہر رہنا چاہتی ہوں تو ایسے موقعوں پر فریج میں موجود خوراک کو ان کی مختلف کیمیاوی حالتوں کے مطابق مختلف خانوں میں رکھیں اور اس کام کے لیے پلاسٹک کے یا مومی لفافے استعمال کریں تاکہ محفوظ کی جانے والی خوراک پگھل کر خراب نہ ہوجائے۔چکن کے مختلف پیس کرکے کم سے کم جگہ زیادہ سے زیادہ پیس رکھنا مقصود ہو تو انہیں آئس کیوب ٹرے میں بھی رکھا جاسکتا ہے اور بعد میں جب جمے ہوئے چکن کو مختلف بلاکوں کی صورت میں مضبوط پیکنگ کے باوجود نکالا جاسکتا ہے۔
پیٹیز کا سموسے اس طرح فریج میں رکھیں کہ وہ آپس میں نہ کوجڑیں اور جونہی وہ ذرا سخت ہو جائیں تو انہیں فریج سے نکال لیں پھر انہیں کسی کاغذ میں لپیٹ دیں اور دوبارہ فریج میں رکھ دیں اس طرح پیٹیز اور سموسے آپس میں جڑیں گے نہیں فریج میں پھلوں کو محفوظ اور ٹھنڈا رکھنے کے لیے مضبوط سیلوفین کے لفافوں میں بند کریں تیزابی فروٹ علیحدہ رکھیں کیونکہ تیزابی پھل سے کاغذ وغیرہ گل جاتے ہیں اور دوسرے پھلوں کی خوشبو اور ذائقے کو خراب کرتے ہیں۔

Browse More Home Interior & Decoration - Ghar Ki Aaraish

Special Home Interior & Decoration - Ghar Ki Aaraish article for women, read "Freej Ke Dekh Bhal Or Estmaal" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.