Garmiyon Mein Gharon Ko Kaise Mehfooz Rakhain - Article No. 2695

Garmiyon Mein Gharon Ko Kaise Mehfooz Rakhain

گرمیوں میں گھروں کو کیسے محفوظ رکھیں - تحریر نمبر 2695

اس پریشان کن موسم کی احتیاطی تدابیر

پیر 27 ستمبر 2021

گرمی سے کون پریشان نہیں ہوتا اسی لئے گھروں اور دفاتر میں ایئرکنڈیشنر اور روم کولر لگوائے جاتے ہیں۔عالمی درجہ حرارت میں اضافے کے رجحان سے پاکستان بھی موسمیاتی تبدیلیوں کی زد میں آچکا ہے۔ماہ اپریل سے گرمی شروع ہو کر کراچی جیسے میدانی علاقے میں اکتوبر تک قائم رہتی ہے۔اس کے ساتھ Heat Waves بھی آتی رہتی ہیں۔ہم عالمی درجہ حرارت میں تو کمی نہیں کر سکتے۔
تاہم اپنے گھروں کو قدرے ٹھنڈا رکھنے کے لئے کچھ اقدامات ضرور کر سکتے ہیں ذیل میں درج اقدام ممکنہ حد تک دباؤ کی کیفیت کو کم کرنے میں مدد دے سکتے ہیں۔
گرمی کا توڑ کریں ہریالی سے
اپنے گھر میں مقامی آب ہوا کے مطابق درخت اور پودے لگائیں۔خوبصورتی اور آرائشی نقطہ نظر سے درآمد شدہ پھول اُگانے سے مضر اثرات ہوتے دیکھے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

فلیٹوں کے مکین گیلری،راہداری یا ٹیرس وغیرہ پر چھوٹے چھوٹے گملوں میں پودے لگا سکتے ہیں۔
فوم کے گدے اور کشنز کو خیر باد کہہ دیں
کیونکہ فوم ایسے کیمیائی مادے سے بنا ہے جو روئی یا پولیٹر کے مقابلے میں زیادہ جدت رکھتا ہے لہٰذا اپنے سونے کے لئے،دالان یا لاؤنج کی نشستوں کے صوفوں اور کشنز کو فوم کے مٹیریل سے نہ بنوائیں۔

دبیز مخملیں پردے ہوا کا گزر نہ ہونے دیں گے
کوشش کریں کہ دن کا زیادہ وقت جس کمرے میں یا لاؤنج میں گزارنا ہو وہاں مخمل،شنیل یا کسی اور موٹے اور دبیز کپڑے کے پردے نہ لگوائیں۔پردوں کے رنگوں میں دھیما پن بھی ہونا چاہئے یعنی ہلکے رنگوں کے پردے لگوائیں اور پتلے کپڑے یا جالی دار مٹیریل کے پردے بنوائیے۔
گھروں میں دودھیا سفید رنگ و روغن
ہلکے اور دودھیا رنگوں سے رنگی دیواریں کشادگی کے ساتھ ساتھ شفافیت کا تاثر بھی دیتی ہیں۔
آپ کو ماحول کی گھٹن بھی نہیں ہو گی۔ گہرے رنگوں کے وال پیپرز بھی نگاہوں کو چبھتے ہوئے لگتے ہیں۔
اپنے بچوں کے لئے آؤٹ ڈور سرگرمیاں ڈھونڈیں
گوکہ اسکولوں کی بندش کی وجہ سے ہم سب گھروں میں مقید ہیں اور بچے بھی گیمز اور ٹیب تک محدود ہیں مگر کوشش ہونی چاہئے کہ گھروں میں کہیں نہ کہیں کوئی گیم کھیلی جائے اور بچے،صحن،لان یا راہداری میں فٹ بال،کرکٹ یا والی بال کھیلیں تاکہ وہ فطرت سے قریب آئیں۔

Browse More Home Interior & Decoration - Ghar Ki Aaraish

Special Home Interior & Decoration - Ghar Ki Aaraish article for women, read "Garmiyon Mein Gharon Ko Kaise Mehfooz Rakhain" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.