Ghar Ka Backyard, Ghar Ka Aaina - Article No. 3284

گھر کا بیک یارڈ، گھر کا آئینہ - تحریر نمبر 3284
تھوڑی سی تزئین و آرائش نقشہ بدلنے کے لئے کافی ہے
منگل 25 جون 2024
بیک یارڈ گھر کا وہ حصہ ہوتا ہے جو جڑے ہونے کے ساتھ گھر سے الگ بھی ہوتا ہے۔ہماری عادات و روایات کے مطابق گھر کی پچھلی طرف موجود صحن مختلف کاموں کے لئے استعمال میں لایا جاتا ہے۔جیسا کہ کپڑے دھونے کا کام، صفائی ستھرائی یا پھر فالتو اشیاء کا مسکن۔تاہم اس جگہ کا صحیح استعمال نہ صرف آپ کو مزید پرائیویسی دے سکتا ہے۔بلکہ گھر کے ماحول میں ایک خوبصورت اضافہ ثابت ہو سکتا ہے۔اور بلاشبہ آپ یہاں آرام، سکون یا پھر کسی گھریلو تقریب کا بھرپور فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔تھوڑی سی تزئین و آرائش نقشہ بدلنے کے لئے کافی ہے۔لہٰذا، جائزہ لیتے ہیں کہ گھر کا بیک یارڈ خوبصورت اور پرسکون کیسے بنایا جائے۔
پودوں سے آراستہ کریں
قدرتی خوبصورتی کسی بھی جگہ کو منفرد بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔
(جاری ہے)
فائر پٹ ڈیزائن کریں
فائر پٹ بیک یارڈ میں ایک آرام دہ اضافہ ہو سکتا ہے۔سردیوں میں گھر کے پچھلے صحن کو ایک پناہ گاہ میں تبدیل کرنا فائر پٹ سے ہی ممکن ہے۔اس کے برعکس موسم گرما میں باربی کیو پارٹی کے اہتمام میں ایک کارآمد شے ہے۔
پھولوں کی چھتری اور لیمپ سے سجائیں
پھولوں، پتوں اور ٹہنیوں پر مبنی ایک چھتری بیک یارڈ کو ایک شاہکار میں بدل دے گی۔علاوہ ازیں آپ بازار سے بنی بنائی چھتری بھی خرید سکتے ہیں۔یہاں ہم اس شیڈ یا گور کی بات کر رہے ہیں جو اکثر و بیشتر گھروں کے باغیچوں میں استعمال کی جاتی ہیں۔تاہم چھتری نما شیڈ بیک یارڈ کی خوبصورتی میں اضافے کا باعث ہو سکتا ہے۔چھتری کسی بھی خاص رنگ یا تھیم سے ہم آہنگ ہو سکتی ہے۔اور دھوپ اور بارش سے بیک یارڈ کے ایک خاص کونے کو محفوظ رکھ سکتی ہے۔مزید یہ کہ لیمپ نصب کرنے سے بیک یارڈ ایک پرسکون جگہ کا منظر پیش کرے گا۔
دیوار کو منفرد رنگ سے پینٹ کریں
آپ بیک یارڈ کا ایک کونا سجا رہے ہوں یا پورا صحن، دیوار کا تازہ روغن چار چاند لگانے کے لئے کافی ہے۔لہٰذا معمولی رنگ کے بجائے ایسے روغن کا انتخاب کریں جو گھر کے اس حصے کو ایک زندہ شکل دے۔اس کے علاوہ دیوار کو ایک یا ایک سے زائد قدرتی بیلوں سے آراستہ کریں۔اس کے علاوہ تزئین و آرائش کے لئے آپ دیوار پر ایسے ڈیکوریشن پیسز کا استعمال بھی کر سکتے ہیں جو آؤٹ ڈور ہونے کی بناء پر جلد خراب نہ ہوں۔
آؤٹ ڈور فرنیچر
تازہ پودے، پھول، چھتری، خوبصورت لیمپ اور روغن کے ساتھ بیک یارڈ تیار ہے۔تاہم سب سے بڑی اور اہم وہ چیز ہے جس کا ذکر سب سے ضروری ہے۔اور اس کے بغیر بیک یارڈ ادھورا ہے۔بیک یارڈ کے لئے فرنیچر کا انتخاب بھی آپ کو آؤٹ ڈور سِٹنگ کے حساب سے کرنا ہو گا۔مارکیٹ میں مختلف مٹیریل اور ساخت پر مبنی خوبصورت آؤٹ ڈور فرنیچر دستیاب ہیں۔لہٰذا آپ اپنی پسند اور جیب کے مطابق ان کا انتخاب کر سکتے ہیں۔
Browse More Home Interior & Decoration - Ghar Ki Aaraish

گھر کی آلودہ فضا کو خوشگوار کیسے بنائیں
Ghar Ki Aaloda Fiza Ko Khushgawar Kaise Banaain

شکستہ برتنوں سے کریں کچن کی آرائش
Shikasta Bartanon Se Karen Kitchen Ki Araish

دیواروں کی آرائش ایک اچھوتا احساس
Diwaron Ki Araish Aik Achota Ehsas

بدلتے موسم میں گھر کو دے نیا روپ
Badalte Mausam Mein Ghar Ko De Naya Roop

پلاسٹک کا فرنیچر بڑھائے گھر کی شان
Plastic Ka Furniture Badhaye Ghar Ki Shaan

میرا گھر میری جنت
Mera Ghar Meri Jannat

لکڑی یا قالین کا فرش کس کا انتخاب کیا جائے
Lakri Ya Qaleen Ka Farsh Kis Ka Intikhab Kya Jaye

نئے سال کی آمد پر پارٹی ڈیکوریشن سے متعلق چند تجاویز
Naye Saal Ki Aamad Par Party Decoration Se Mutaliq Chand Tajaweez

اک نیا سال آنے کو ہے
Ik Naya Saal Aane Ko Hai

گھر کو لگائے چار چاند
Ghar Ko Lagaye Char Chand

گھر کو بنائیں جنت
Ghar Ko Banayen Jannat

خوبصورت ٹائلز ۔ گھر کی خوبصورتی کو لگائے چار چاند
Khoobsurat Tiles - Ghar Ki Khubsurti Ko Lagaye Char Chand