Ghar Ke Liye Rangoon Ka Intekhab - Article No. 2792

Ghar Ke Liye Rangoon Ka Intekhab

گھر کیلئے رنگوں کا انتخاب - تحریر نمبر 2792

رنگ ہیں تو زندگی ہے

جمعہ 21 جنوری 2022

ہما بلوچ
رنگ کسے پسند نہیں ہوتے!رنگ ہیں تو زندگی ہے اور رنگ ہیں تو جمالیات ہے۔جب بات گھروں کے رنگ و روغن کی ہو تو انٹیریئر ڈیزائنرز ہر سال کے لئے کچھ رنگوں کا انتخاب کرتے ہیں،جن کا نئے سال میں گھروں کی انٹیریئر ڈیزائننگ میں کلیدی کردار رہتا ہے۔رواں سال کے لئے انٹیریئر ڈیزائننگ کے ماہرین نے فطرت سے قریب،ہلکے،کھلے کھلے،پھیکے،اور سدا بہار بنیادی رنگوں کے امتزاج کا انتخاب کیا ہے،جو رواں سال کے نئے رجحانات اور لوگوں کے بدلتے ذوق اور جمالیاتی حس پر پورا اُتر سکتے ہیں۔

ہلکا نیلا رنگ
ہلکے نیلے رنگ کو”آسمانی رنگ“ بھی کہا جاتا ہے۔انٹیریئر ڈیزائنرز کے مطابق،روایتی اور حقیقی نیلا رنگ،اپنی سادگی اور پروقار احساس کے باعث سدا بہار اور ہمیشہ پسند کیا جانے والا رنگ ہے۔

(جاری ہے)

اس رنگ میں قابل بھروسہ اور پائیدار فاؤنڈیشن فراہم کرنے کی صلاحیت ہے۔یہ رنگ اپنے اندر ٹھنڈک کا احساس لئے ہوتا ہے۔

صبح کے وقت آسمان کے رنگ کی نمائندگی کرتا ہے،جس کے باعث اسے دیکھ کر سکون اور طمانیت کا احساس پیدا ہوتا ہے۔آج کی تیز رفتار زندگی میں لوگوں کا ایسے رنگوں کی طرف جھکاؤ ہوتا ہے،جن سے دیانت جھلکتی اور تحفظ کا احساس ہوتا ہو اور اس کے لئے گہرے نیلے رنگ سے بہتر کوئی اور رنگ نہیں ہو سکتا۔
نامیاتی سبز
انٹیریئر ڈیزائنرز نے سبز رنگ کے فطرت کے قریب تر شیڈ یعنی نامیاتی سبز کو سال کا رنگ قرار دیا ہے۔
اس رنگ کو گھر میں دیکھ کر نئی تازگی کا احساس ہوتا ہے،اس کی وجہ یہ ہے کہ ہم اندر سے فطرت کے ساتھ وابستگی کی خواہش رکھتے ہیں۔انٹیریئر ڈیزائنر کہتے ہیں،”جب ہم نئے عشرے کی طرف دیکھتے ہیں،تو ہماری فطرت سے وابستگی کی دائمی خواہش ہمیں اس کے ساتھ کسی نہ کسی طریقے سے سرگرم رکھنے کی کوشش کرتی ہے۔یہی وجہ ہے کہ آپ جنگل سے گزر رہے ہوں،اپنی ناؤ میں ندی کی سیر پر ہوں یا ساحل سمندر پر چہل قدمی کر رہے ہوں،ہر قدرتی نظارے میں آپ کو سبز رنگ غالب نظر آئے گا۔
ہم باآسانی کہہ سکتے ہیں کہ یہ فطرت کا پسندیدہ ترین رنگ ہے“۔انٹیریئر ڈیزائنر کے مطابق نامیاتی سبز رنگ کائناتی کشش رکھتا ہے اور اس میں دوسرے رنگوں کو اپنے ساتھ شامل کرنے کی صلاحیت بھی پائی جاتی ہے۔یہ رنگ ناصرف آپ کے باورچی خانہ کو نئی زندگی بخشتا ہے بلکہ یہ رنگ جہاں بھی استعمال کیا جائے تو وہ جگہ اچانک سے ہوادار اور کھلی کھلی محسوس ہونے لگتی ہے۔
نامیاتی سبز رنگ کو نئے سال کے رنگوں میں منتخب کرنے کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ اب لوگوں میں”آؤٹ ڈور“ کی خاصیت کو گھر کے اندر لانے کا رجحان بڑھ رہا ہے اور فطرت کو گھر کے اندر سبز رنگ سے زیادہ بہتر کوئی اور رنگ نہیں لا سکتا۔
ہلکا جامنی
ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ رنگ ماحول کو سکون بخشتا اور نیند کو اچھا بناتا ہے جبکہ یہ ”امید کا رنگ“ بھی مانا جاتا ہے”ٹیکنالوجی جس تیزی سے ترقی کرے گی،انسان کو اتنی ہی سہولت میسر آئے گی لیکن ساتھ ہی وہ اپنی زندگیوں میں کچھ تبدیلی لانے کی کوشش بھی کرے گا۔
یہ تبدیلی ٹیکنالوجی سے فرار اور سادگی اپنانے میں ہے،یہی وجہ ہے کہ ماہرین ہلکے جامنی رنگ کا انتخاب کرتے ہیں،جو ہمیں فطرت کے عناصر جیسے سمندر اور آسمان کے قریب لاتا ہے“۔

Browse More Home Interior & Decoration - Ghar Ki Aaraish

Special Home Interior & Decoration - Ghar Ki Aaraish article for women, read "Ghar Ke Liye Rangoon Ka Intekhab" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.