
Ghar Ke Parde Ke Dilkash Design - Home Interior & Decoration - Ghar Ki Aaraish
گھر کے پردے کے دلکش ڈیزائن - گھر کی آرائش
ہفتہ 21 جنوری 2023

اگر کبھی ایسا ہو کہ آپ بیٹھے بیٹھے بور ہو رہی ہوں یا آپ کوئی تبدیلی اور کوئی نئی مصروفیت چاہتی ہوں تو اپنے گھر اور کمروں کی سجاوٹ پر توجہ دیں ہو سکتا کہ ماحول کی یکسانیت نے آپ کو بور کر دیا ہو لہٰذا یہ تبدیلی آپ کے مزاج پر خوشگوار اثر ڈالے گی تو چلیں پھر اُٹھیں اور اپنے گھر کی تزئین و آرائش کریں اور سب سے پہلے پردوں کو تبدیل کریں کیونکہ یہ کسی بھی گھر کی خوبصورتی کو چار چاند لگا دیتے ہیں۔پردے جہاں گھر کی اہم ضرورت ہیں وہیں گھر میں خوبصورتی کا احساس بھی اُجاگر کرتے ہیں۔اور اب ان کو باقاعدہ آرائشی اشیاء میں شمار کیا جانے لگا ہے،کیونکہ گھر کو دیدہ زیب بنانے کے لئے پردوں کا استعمال ہر کونے کے لئے ضروری سمجھا جانے لگا ہے۔
(جاری ہے)
اس سے کمرے کی خوبصورتی میں بھی واضح فرق پڑتا ہے۔دیواروں کو خوبصورت ظاہر کرنے اور گھر کی دلکشی میں اضافے کے لئے مختلف انداز میں سادہ دیوار پر دو طرفہ پردے بھی لگائے جاتے ہیں۔
اس کے علاوہ اب کچن یہاں تک کہ باتھ روم میں بھی پردے کا استعمال وہاں کی خوبصورتی میں اضافہ کر دیتا ہے۔پردوں کی اقسام
پردوں کو دو قسموں میں تقسیم کیا جا سکتا ہے۔نرم اور سخت،نرم قسم کے پردوں کی تیاری میں ہلکی اور نرم اشیاء مثلاً ریشمی،سوتی یا جالی دار ہر طرح کا کپڑا استعمال ہوتا ہے۔جب کہ سخت قسم کے پردے پلاسٹک،لکڑی اور بیڈ موتی وغیرہ پرو کر لڑیوں کی شکل کا پردہ اور اسی طرح کی دوسری اشیاء کی مدد سے تیار کئے جاتے ہیں۔سخت قسم کے پردے یعنی پلاسٹک اور دھات کے پردے ”بلائنڈز“ کہلاتے ہیں۔یہ زیادہ دفاتر میں استعمال ہوتے ہیں،کیونکہ یہ جلد میلے نہیں ہوتے۔لیکن اب ان کا استعمال گھروں میں بھی ہونے لگا ہے۔ان کی ایک خاص بات یہ بھی ہے کہ یہ پائیدار ہوتے ہیں۔اس کے علاوہ پردوں کی درج ذیل اقسام ہیں جو آپ کے گھر کو سجانے میں معاون ثابت ہو سکتی ہیں۔
چنٹوں والے پردے:
یہ نفیس پردے آپ کی خواب گاہ میں بہت دل آویز دکھائی دیتے ہیں۔شفاف رنگوں کے پردے اگر آپ کسی کمرے کو بہت زیادہ ذاتی نہ تصور کرتے ہوں تو شفاف پردے لگانے میں کوئی حرج نہیں۔
جھالروں والے پردے:
آج کل لوگ لاؤنج میں بھی جھالروں والے پردے لگانے لگے ہیں۔یہ جھالر منقش بھی ہو سکتی ہے۔رلی یا مخملی سے کپڑے کی جھالریں یا آئینے جڑی ہوئی جھالریں بیل کی طرح بھی سجائی جا سکتی ہے۔
ڈبل پردے:
ڈبل پردوں کا انتخاب ان کمروں کے لئے زیادہ موزوں رہتا ہے جن کی کھڑکیاں ہوا دار اور روشنی کی سمت میں کھلتی ہوں تاکہ بوقتِ ضرورت روشنی سے استفادے کرنے کے لئے گہرے رنگ کے پردے ہٹے رہیں اور باریک سفید پردوں سے روشنی کمروں میں داخل ہوتی رہے۔جب روشنی اور تازہ ہوا کی ضرورت نہ ہو تو دہرا پردہ لٹکا دیا جاتا ہے۔
اب آپ کے بجٹ پر منحصر ہے کہ آپ مون مارکیٹ جاتی ہیں،پینوراما یا کسی مال میں جاتی ہیں یا پھر لنڈا بازار کا رُخ کرتی ہیں۔ویسے اگر آپ لنڈا بازار جانے کا فیصلہ کریں تو بہت کم قیمت میں آپ بہت اچھے اور خوبصورت پردے خرید سکتی ہیں اور پھر آپ انھیں اپنی خواہش کے مطابق سلوا بھی سکتی ہیں۔
خواتین سے متعلق نئے مضامین
-
نیل کٹنگ ایک آرٹ
-
ہونٹوں کے لئے لپ اسٹک
-
رنگ برنگی کھنکتی چوڑیاں
-
سُرمئی رُتوں کے گلاب پیرہن
-
مستقبل کی مائیں ․․․ اپنی صحت کا خیال رکھیں
-
ماں اور صحت مند بچے کے لئے غذائیت کی بے حد اہمیت ہے
-
اورینٹل ڈیزائن ․․․ مشرقی ایشیائی خصوصاً چائنیز طرزِ آرائش
-
خوبصورتی کا تعلق صرف چہرے سے نہیں
-
چینی طرز آرائش کے لطیف پہلو
-
آج گھر کی چیزوں سے حسن بڑھائیں
Your Thoughts and Comments
مزید گھر کی آرائش سے متعلق
-
اورینٹل ڈیزائن ․․․ مشرقی ایشیائی خصوصاً چائنیز طرزِ آرائش
-
چینی طرز آرائش کے لطیف پہلو
-
خوبصورت موسم میں آشیاں سجانا ہے
-
سالِ نو پر گھر کی تزئین و آرائش کا منفرد انداز
-
کاؤچ ․․․ نشست سجانے کا نفیس پہلو
-
نفیس اور منفرد لاؤنج کیسے بنے گا
-
وال پیلنگ سے اپنے گھر کو دیں نیا روپ
-
گھر سجائیں سٹریس بھگائیں
-
پھولوں سے سجا لیں گھر اپنا
-
وال پیپرز،دیواروں پہ کھلتے یہ آرائشی کاغذ
Articles and Information
بچے کی نگہداشتبچوں کی پرورش اور غلط نظریاتمحبت اور جزباتی خلفشارخواتین کی خوبصورتیمیک اپ کرنے کے طریقے اور تجاویزبالوں کی نگہداشت اور سٹائلنگبالوں کو رنگنے کے طریقے اور تجاویزچہرے کی حفاظتجلد کی حفاظتچہرے کا فیشل، بلیچ اور مساجخوبصورتی کے نئے اندازدلہن اور شادی کا میک اپخواتین کا مساج، چہرے اور باڈی کا مساجبالوں کیلئے شیمپو کا استعمالخواتین کیلئے وزن کم کرنے کی ورزشیںںاخنوں کی حفاظت اور خوبصورتیخواتین سے متعلقہ متفرق ویڈیوزاسلام اور عورتگھریلو ٹوٹکے خواتین کیلئے مضامینمختلف رویےخواتین کے ملبوسات 100 نامور خواتینخانوادئہ رسولقرونِ اولیٰعظیم مائیںعظیم بیویاںفن اور ادب میں نام پیدا کرنے والی خواتینمشہور سیاستدان اور حکمران خواتینفلاحِ عام کرنے والی مشہور خواتینمشہور کھلاڑی خواتین مشہور آرٹسٹ خواتینبدنصیب عورتیںگھر کی آرائشخواتین کیلئے خریداری کے طریقےابتدائی طبی امدادخواتین کیلئے باغبانی کے مشورےکامیاب شادی شدہ زندگیPicture Galleries
مہندی کے ڈئزائنہاتھوں کے مہندی کے ڈئزائنپیروں کے مہندی کے ڈئزائنUrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2023, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.