Ghar Ki Aaloda Fiza Ko Khushgawar Kaise Banaain - Article No. 3386

Ghar Ki Aaloda Fiza Ko Khushgawar Kaise Banaain

گھر کی آلودہ فضا کو خوشگوار کیسے بنائیں - تحریر نمبر 3386

گھروں کے اندر آلودگی باہر کے برعکس دو سے پانچ گنا زیادہ ہوتی ہے

جمعرات 1 مئی 2025

راحیلہ مغل
آلودگی کے خوردبینی ذرات ہمارے اطراف ہمیشہ رہتے ہیں اور ہمیں نقصان پہنچاتے رہتے ہیں خاص کر اگر آپ گھر کے اندر ہوں۔ماحولیات کے تحفظ کے لئے کام کرنے والی امریکی ایجنسی کی ایک تحقیق کے مطابق اکثر اوقات گھروں کے اندر آلودگی باہر کے برعکس دو سے پانچ گنا زیادہ ہوتی ہے۔رپورٹ کے مطابق گھر کے اندر فضا میں اتنی آلودگی ہوتی ہے جتنی کے باہر لیکن اس کے ساتھ گھر کے اندر دیگر آلودہ عناصر بھی شامل ہوتے ہیں جس میں مکان کی تعمیر میں استعمال ہونے والا مواد، کھانا پکانا اور صفائی کے لئے استعمال ہونے والی اشیاء شامل ہیں۔
خوش قسمتی سے چند ایسی چیزیں ہیں جن کی مدد سے آپ گھر کے اندر کی فضا کو صحت مند بنا سکتے ہیں۔آج ہم آپ کو ایسی پانچ تراکیب بتاتے ہیں جن کی مدد سے آپ اپنے گھر کو محفوظ بنا سکتے ہیں۔

(جاری ہے)


ہوا کی نکاسی کے راستے بنائیں
گھر میں تازہ ہوا کے داخلے کے لئے نامناسب راستوں کے نتیجے میں آلودہ ہوا گھر کے اندر ہی ٹک جاتی ہے۔گھر میں تازہ ہوا کے لئے دن میں ایک بار تقریباً کھڑکیوں اور دروازوں کو دو سے تین بار کھولیں۔

اگر آپ کو کسی قسم کی الرجی نہیں اور باہر موسم زیادہ شدید نہیں ہے تو اس صورتحال میں گھر کے اندر ہوا کی نکاسی کے نظام کو استعمال کر سکتے ہیں جس میں فلٹر لگے ایئر کنڈیشنگ سسٹم شامل ہیں۔اس کے علاوہ اگر آپ کھانا پکا رہے ہیں یا نہا رہے ہیں تو اس صورت میں ہوا باہر نکالنے والے فین کا استعمال کریں تاکہ مضر صحت ذرات اور ضرورت سے زیادہ نم ہوا کو باہر نکلا جا سکے۔

گھر کے اندر پودے رکھیں
اگر آپ ہوا صاف کرنے والے مہنگے فلٹرز کا خرچہ برداشت نہیں کر سکتے تو اس صورت میں آپ گھر کے اندر پودوں کو رکھ سکتے ہیں۔رپورٹ کے مطابق بعض پودے ہوا کے مضر صحت اجزاء کو صاف کر سکتے ہیں اور یہ گھر کے اندر کی فضا میں آلودگی کے لئے ایک موٴثر ذریعہ ثابت ہوتے ہیں۔اگرچہ بعض ماہرین کا کہنا ہے کہ اس نظریے کے کوئی تحقیقاتی شواہد نہیں ہیں تو چلیں کم از کم یہ آپ کے لئے خوشگوار احساس کا باعث تو بنتے ہی تو اگر آپ گھر کے اندر پودے رکھنے کے بارے میں سوچ رہے ہیں تو درج ذیل میں دیے گئے چند پودوں سے آپ یہ شروع کر سکتے ہیں۔
منی پلانٹ اس پودے کو اگانا اور دیکھ بھال کرنا آسان ہوتا ہے اور یہ قالین اور روغن سے نکلنے والے مضرِ صحت کیمیکلز کو فضا سے ختم کرنے میں مدد دیتا ہے۔
ڈریگن ٹری
یہ درخت مشرقی افریقہ میں پایا جاتا ہے اور اسے گھروں اور دفاتر میں آرائش کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔یہ درخت بھی مضرِ صحت کیمیکلز کو فضا سے ختم کرنے میں مدد دیتا ہے۔

سنیک پلانٹ
اس پودے کو زیادہ پانی دینے کی ضرورت خاص کر سردیوں کے موسم میں۔یہ پودہ رات کے وقت کاربن ڈائی آکسائیڈ جذب کرتا ہے۔آپ جو کوئی بھی پودا گھر میں رکھیں اس میں سب سے اہم بات ذہن میں رکھنے والی یہ ہے کہ یہ پودے قدرتی طور پر فضا کو صاف کرتے ہیں اور اس کے لئے ضروری ہے کہ انہیں صحت مند رکھا جائے کیونکہ دوسری صورت میں ہوا میں بائیولوجیکل آلودگی پھیلانا شروع کر دیں گے۔

ماحول دوست طریقے سے بو کا خاتمہ
تعمیراتی سامان میں استعمال ہونے والے مواد کے بارے میں جانتے ہیں اور مصنوعی خوشبو سے جب بھی اس کو ختم کرنے کی کوشش کرتے ہیں تو اس کے نتیجے میں مزید کیمیکلز کا اخراج ہوتا ہے یعنی کے ہوا کے حساب سے اپنا رد عمل دیتے ہیں اور ممکنہ طور پر خطرناک کاٹ ٹیل بناتے ہیں۔مثال کے طور پر گھروں میں صفائی کے لئے استعمال ہونے والا ایسا سامان یا آلات جو ماحول دوست نہیں ہوتے اور ان کے استعمال سے فارمل ڈی ہائیڈ کیمیکل کا اخراج کر سکتے ہیں جس کا تعلق کینسر جیسے مرض سے ہوتا ہے۔
تو آپ کو کرنا یہ ہے کہ کپڑوں کی دھلائی کے لئے ایسی مصنوعات کا استعمال کریں جن میں خوشبو نہیں ہوتی ہے اور اس کے ساتھ پریشر سے نکلنے والے اسپرے کا استعمال ترک کر دیں جس میں قالین کو صاف کرنے اور ہوا سے بو ختم کرنے کے لئے استعمال ہونے والے اسپرے بھی شامل ہیں۔اگر بات کچن کی کی جائے تو ہاس کو ختم کرنے کے لئے لیموں کے ٹکڑے اور بیکنگ سوڈے کا استعمال کیا جائے۔

سگریٹ نوشی بذات خود نقصان دہ ہے اور گھر میں کی جائے تو بے حد نقصان ہوتی ہے۔گھر میں اجتماعی سگریٹ نوشی کا اندر کی فضا پر سنگین اثرات مرتب ہوتے ہیں اور خاص کر اگر ہوا کی نکاسی کا انتظام غیر مناسب ہو۔سگریٹ کا دھواں قریب میں دوسروں کے لئے بے حد نقصان دے ہوتا ہے اور یہ انھیں خطرناک بیماریوں سے دو چار کر سکتا ہے۔اگر گھر میں نوزائیدہ بچے ہوں تو سگریٹ نوشی کے نتیجے میں ان کی اچانک موت بھی واقع ہو سکتی ہے۔اپنے قالین کو صاف کریں اور اس میں کوشش کریں کہ ماحول دوست ویکیوم کا استعمال کریں۔اپنے کپڑوں کو کھڑکی کے قریب خشک کریں۔داخلی دروازے پر میٹ ڈالیں تاکہ باہر سے آلودگی اندر نہ آئے اور ہوا سے اضافی نمی صاف کرنے والے آلے کا استعمال کریں۔

Browse More Home Interior & Decoration - Ghar Ki Aaraish

Special Home Interior & Decoration - Ghar Ki Aaraish article for women, read "Ghar Ki Aaloda Fiza Ko Khushgawar Kaise Banaain" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.