Ghar Ki Aaraish Ki Buniyadi Tabdeeliyan Mutasir Kareen Gi - Article No. 2710

Ghar Ki Aaraish Ki Buniyadi Tabdeeliyan Mutasir Kareen Gi

گھر کی آرائش کی بنیادی تبدیلیاں متاثر کریں گی - تحریر نمبر 2710

ذوق جمال کی عکسی تصویریں دیکھئے

جمعہ 15 اکتوبر 2021

شاعر افتخار عارف نے کیا خوب کہا کہ
میرے خدا مجھے اتنا تو معتبر کر دے
میں جس مکان میں رہتا ہوں اس کو گھر کر دے
یہ نازک احساس محبت،توجہ اور انسیت کے معنوں میں لیا جانا چاہئے۔مکان کو گھر انسان آپس کی محبتوں سے بنایا کرتے ہیں جبکہ ماہر تعمیرات یا ٹھیکیدار کا کام تو ہمیں دیواریں کھڑی کرکے دینا ہی ہوتا ہے۔محبتوں کی تقسیم اور ترویج کے بعد جہاں تک ممکن ہو خاتون خانہ کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ گھر کی مناسب آرائش بھی کرے تاکہ یہاں اُٹھنے بیٹھنے اور رہنے والے سکون اور خوشی حاصل کریں۔
ذیل میں ہم چند ایسی اشیاء کا حوالہ دے رہے ہیں جو آپ کے ذوق کی عکاسی بھی کریں گی اور آپ خود بھی انہیں اپنے گھروں کی زینت بنانا چاہیں گے۔
کشنز کی تبدیلی
ڈرائنگ روم یا لاؤنج کے صوفوں کے لئے نرم و گداز کشنز رکھے جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

آپ کوشش کریں کہ ہر ماہ یا ہر دوسرے تیسرے ماہ ان کے خلاف (Covers) تبدیل کر دیا کریں۔اس طرح صفائی بھی رہے گی اور ڈیزائن کی تبدیلی کے ساتھ یہ آپ کے کمروں کو نیا زاویہ بھی دیں گے۔


اینٹوں کے فرش پر Rug بچھا دیں
اپنے شہروں میں قدیم و نادر اشیاء فروخت کرنے والوں سے رابطے میں رہئے اور اپنے بجٹ اور ضرورت کے مطابق راہداریوں یا جہاں ضرورت محسوس کریں یہ دلکش Rug بچھا دیں یہ بھی کمرے میں دلنشیں آرائش کا تصور پیش کریں گے۔
خوشبودار موم بتیاں
یہ آرائشی موم بتیاں دعوتوں میں مہمانوں کی آمد سے پہلے روشن کر دیں تو فضا معطر ہو جائے گی۔
ان موم بتیوں کی خاص بات یہ بھی ہے کہ یہ آپ کی تھکن دور کرکے فضا کو خوشگوار بنا دیتی ہیں۔
سرونگ ٹرے کا انتخاب
اگر آپ پلاسٹک کے مٹیریل کو پسند نہیں کرتے تو آپ کے لئے سرامک اور لکڑی کی خوشنما Trays کی وسیع تر ورائٹی بازار میں دستیاب ہے۔کم از کم مہمانوں کے سامنے تو پرانی پلاسٹک کی Tray لے جانا درست نہیں۔آپ چاہیں تو چاندی کی خوبصورت نقوش والی Trays بھی خاص مہمانوں کے لئے تجویز کر سکتے ہیں۔

پھولوں کے گلدان
یہ ضروری نہیں کہ آپ تازہ پھول ہی خرید کر ان گلدانوں میں سجائیں۔بازار میں کاغذی،کپڑے،لکڑی،پلاسٹک اور بیمبو سے بنے گلدستے بھی دستیاب ہیں اور خشک پھولوں کے معطر گلدستے بھی ذرا سے عرق گلاب کے چھڑکاؤ سے فضا رومان انگیز کر دیا کرتے ہیں۔ خوبصورت اور تخلیقی انداز کے بنے ہوئے Vase آپ کو خود بھی بھلے لگیں گے اور دیکھنے والے بھی انہیں خوب سراہیں گے اور دراصل تو یہ آپ کی جمالیاتی حسن کی تسکین کا باعث بھی بنیں گے۔

خطاطی اور مصوری کی شاہکار
دیواروں کو نہ تو مکمل طور پر تصاویر یا وال پیپر سے ڈھانپنا بہتر تاثر دیتا ہے اور نہ ہی انہیں سادہ رکھنا ہی درست ہو گا۔ایک دیوار کو Focal مان کر وال پیپر لگایا جا سکتا ہے لیکن اگر آپ یہ نظریہ پسند نہیں کرتے تو قرآنی آیات یا کسی مصورانہ تخلیق کو فریم کروا کے آویزاں کیا جا سکتا ہے۔ان تصاویر کی جگہوں کو تبدیل کرتے رہا کیجئے اس طرح دیواروں کے ساتھ ساتھ تصاویر کی صفائی بھی ہوتی رہے گی اور یہ تبدیلی ماحول بدل دے گی۔

Browse More Home Interior & Decoration - Ghar Ki Aaraish

Special Home Interior & Decoration - Ghar Ki Aaraish article for women, read "Ghar Ki Aaraish Ki Buniyadi Tabdeeliyan Mutasir Kareen Gi" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.