Ghar Ki Aik Deewar Ho Dewaar E Khas - Article No. 2503

Ghar Ki Aik Deewar Ho Dewaar E Khas

گھر کی اک دیوار ہو،دیوار خاص - تحریر نمبر 2503

وال پیپر،جدت اور انفرادیت کا تاثر دیتے ہیں

جمعرات 7 جنوری 2021

گھر تعمیر ہونے کے بعد آرائش اور خاص کر جب رنگ و روغن کا مرحلہ آتا ہے تو مکینوں کی رائے میں کبھی اتفاق تو کبھی اختلاف بھی ہو جاتا ہے۔کچھ افراد رنگ و روغن کے حق میں ہوتے ہیں اور کچھ کا خیال ہوتا ہے کہ وال پیپر لگانے سے کئی برس تک رنگ و روغن کے جھنجھٹ سے نجات ملے گی اور یہ گھر کو منفرد تاثر بھی دیں گے۔بنیادی طور پر دیوار کو ہموار کرنے کے بعد استرکاری کے لئے رنگ و روغن کا انتخاب کرنا آسان اور موثر ذریعہ ہوتا ہے لیکن اگر آپ کسی ایک دیوار کو مختلف ڈیزائن اور ٹیکسچر ٹون دینا چاہیں تو ماہر کاریگر کا انتخاب کیجئے۔
اگر وال پیپر صحیح یعنی ماہرانہ انداز سے چسپاں نہ ہو اور اس میں دانے دانے سے آجائیں اور نمونہ اپنے صحیح مقام سے ہل جائے تو مسئلہ ہو سکتا ہے۔

(جاری ہے)

ماہر کاریگر ان مسائل کو حل کر لیا کرتے ہیں۔کسی دور میں کہا جاتا تھا کہ پینٹ وال پیپر سے سستا ہوتا ہے۔لاگت کے اعتبار سے دیکھا جائے تو اچھا اور معیاری وال پیپر رنگ کے مقابلے میں مہنگا ہوتا ہے۔
ان دونوں کے نقصانات اور فوائد
کہتے ہیں کہ وال پیپرز پاکستان کے گھر اور مرطوب موسم کی وجہ سے جلد خراب ہو سکتے ہیں جبکہ رنگ و روغن معیاری ہو تو اس کی صاف کپڑے سے صفائی کی جا سکتی ہے تاہم غیر معیاری وائٹ واش کرنے سے کچھ عرصے بعد پپڑیوں کی شکل میں روغن اکھڑنے لگتا ہے۔

ایسا عموماً چھتوں یا کمروں کی بالائی سطح پر ہوتا ہے۔بچوں کے کھیل کود یا بڑوں کے ہاتھوں سے دیواری سہارے لینے سے پڑنے والے نشانات بہت مہارت سے صاف نہ ہوں تو نئی دیوار بھی اپنے حسن کھو بیٹھتی ہے۔مرکزی دیوار پر وال پیپر دیوار میں جان ڈال دیتا ہے۔ون یونٹ بنگلوں میں گھر کے اوپری حصے کو جانے والے زینے کے ساتھ ساتھ دیوار کی یہ آرائش منفرد اسلوب رکھتی ہے اور جو لوگ اوپر نہیں بھی جاتے وہ بھی اس دیوار کو سراہے بنا نہیں رہ سکتے۔
کوشش ہونی چاہئے کہ نہ تو بہت زیادہ بولڈ رنگوں اور پیچیدہ ڈیزائنوں کے وال پیپر یہاں لگائے جائیں اور نہ ہی اتنی چھوٹی پھولوں یا کلیوں جیسا ڈیزائن منتخب کیا جائے۔گھر کی ایک مجموعی تقسیم ہوا کرتی ہے جو لاؤنج سے واضح ہو جاتی ہے لہٰذا معیاری آرائش اپنائی جائے۔
وال آرٹ
مارکیٹ میں ایسی وال کلاکس،پھولوں،تتلیوں کے ڈیزائن پر مشتمل وال آرٹ کے نمونے موجود ہیں۔
فیس بک پر اس قسم کی دیواری آرائش کی لاتعداد مثالیں مل جاتی ہیں۔آپ جدید اسلوب کو اپنا کر بھی اس دیوار کو جاذب نظر بنا سکتے ہیں۔کچھ لوگ وال پیپرز اس قدر پیچیدہ اور شوخ رنگوں کے چسپاں کرکے ان پر خطاطی کے نعرے اور پینٹنگز بھی آویزاں کر دیتے ہیں۔یہ تصاویر رنگ و روغن کی تھیم کے ساتھ موزوں رہتی ہیں اور چھوٹی بوٹیوں والے وال پیپرز کے ساتھ بھی بری نہیں لگتیں لیکن بڑے ڈیزائن کے ساتھ یہ بوجھل پن کا تاثر دیتی ہیں۔غرضیکہ گھروں کی اندرونی آرائش کے ان چٹکلوں کا مقصد کمروں میں موجود فرنیچر سے لے کر تصاویر تک ہر چیز ایک دوسرے سے ہم آہنگ ہونی چاہیے۔

Browse More Home Interior & Decoration - Ghar Ki Aaraish

Special Home Interior & Decoration - Ghar Ki Aaraish article for women, read "Ghar Ki Aik Deewar Ho Dewaar E Khas" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.