Ghar Ki Araish Aur Rangon Ka Khail - Article No. 1906

Ghar Ki Araish Aur Rangon Ka Khail

گھر کی آرائش اور رنگوں کا کھیل - تحریر نمبر 1906

یہ کلر کو مبوز گھر کو جدت بخشنے کا انداز ہیں

منگل 30 اکتوبر 2018

یہ کلر کو مبوز گھر کو جدت بخشنے کا انداز ہیں
سیاہ+سفید+زردرنگ
اس کو مبو کو جادوئی Trioکہیں تو غلط نہیں ہو گا ۔یہ آپ کے لاؤنج اور دوسرے کمروں کو توانائی بخشتا ہے ۔کون سی آرائشی اشیاء ان رنگوں میں دستیاب ہو سکتی ہیں ؟یہ جاننے کے لئے فرنیچر اور انٹر ےئرڈیکوریشن کی دکانوں کاایک جائزہ لے لیجئے۔
خالصتاً سفید رنگ
یہ بے مثال رنگ ہوتا ہے ۔

یہ اس وقت مزید نکھرتا یعنی جاذب نظر دکھائی دیتا ہے جب اسے سیاہ یا گہرے بھورے رنگ کے ساتھ استعمال کیا جاتا ہے ۔
نیلا+فروزی رنگ
نیلا رنگ درویشانہ اور صوفیانہ آہنگ رکھتا ہے ۔پرسکون اور شاعر انہ مزاج رکھنے والوں کو خوب بھاتا ہے ۔یعنی تخلیقی ایج بیدار کرنے کی صلاحیت بیدار کرتا ہے ۔اسی طرح فیروزی رنگ کو بھی مہذب اور جدید کہا جاتا ہے ۔

(جاری ہے)

ان دونوں رنگوں کے پس منظر تخلیق کر کے کہیں کہیں کوئی چیز سیاہ رنگ کی رکھی جائے تو بری نہیں لگے گی۔
گلابی رنگ ،اک ستائش کا پہلو
بلکا گلابی بھی فیروزی کے ساتھ مل کر استعمال کیا جائے تو حیران کن نتائج دیتا ہے ۔یہ رنگ نرم مزاجی اور عمدگی کا تاثر دیتا ہے قیمتی پتھر ز مرد جیسا فیروزی رنگ اعلیٰ ذوق کی علامت ہوتا ہے ۔
چارکول اور نارنجی
ماہرین آرائش کی نوجوان نسل اس کو مبوکوعزیز رکھتی ہے ۔
اسے سونے کے کمروں کی آرائش کا حصہ بنا یا جاتا ہے ۔یہ Gender Neutralکو مبو ہے ۔کمرے میں کشادگی اور رومانیت کا خوبصورتی سے امتزاج کرتا ہے ۔
گہرے رنگ سے مدھم تاثر تک
اگر آپ کا غذ نیچے سے اوپر تک اس کو مبو کے ساتھ کھیلیں اور جائز ہ لیں کہ نیچے سے مدھم رنگ چھت کو چھوتے چھوتے گہری Toneمیں بدل رہا ہے تو کیسا رہے گا اور اگر چھت سے ہلکا رنگ لگا کر فرش تک پہنچتے پہنچتے ہی رنگ گہرا اور تیز ہو جائے تو کیا آپ کو بھائے گا ؟جائزہ لے لیں ،مشورہ کرلیں اور پھر جیسا پسند کریں ایک کمرے کو تجرباتی طور پر اس امتزاج کے ساتھ Paintکرالیں ۔

آج کل چھت کو کریم رنگ دینے کے بعد اسے Contrastرکھا جاتا ہے اور چھت میں لکڑی کے پینلز لگائے جا رہے ہیں دیواروں کو پستئی (پستے کے رنگ جیسا سبز)رنگ میں رنگنے کا رجحان بھی موجود ہے ۔کمرے میں کونسولزیا کسی میز پردھاتی گولڈ رنگ کی آرائشی اشیاء رکھی جائیں تو کومبواور بھی نکھر سے جاتے ہیں ۔

Browse More Home Interior & Decoration - Ghar Ki Aaraish

Special Home Interior & Decoration - Ghar Ki Aaraish article for women, read "Ghar Ki Araish Aur Rangon Ka Khail" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.