Ghar Ki Araish Ke Dilchasp Tasawurat - Article No. 2016

Ghar Ki Araish Ke Dilchasp Tasawurat

گھر کی آرائش کے دلچسپ تصورات - تحریر نمبر 2016

پہلے وقتوں میں بڑے رقبے پر مکان تعمیر ہوتے تھے اورکچن کے ساتھ ایک مختصر رقبے کا کمرہ پینٹری کے لئے مخصوص کیا جاتا تھا

ہفتہ 23 مارچ 2019

نوجوان ماہرین آرائش عالیہ منوں اور مہوش احمد کے تجربات
آئیے کچن سے شروع کریں
پہلے وقتوں میں بڑے رقبے پر مکان تعمیر ہوتے تھے اورکچن کے ساتھ ایک مختصر رقبے کا کمرہ پینٹری کے لئے مخصوص کیا جاتا تھا ۔جہاں بڑی دعوتوں میں استعمال ہونے والے برتن،اسٹوریج کے لئے مخصوص برتن ،صافیاں ،برتن دھونے کے صابن اور ایسی ہی دوسری چیزیں رکھی جاتی تھیں۔

آج کل اتنے کشادہ گھر عموماً نہیں بنتے لیکن اگر آپ کو یہ سہولت دستیاب ہورہی ہے تو اسے کام میں لاکر کچن کا بوجھ کم کیا جا سکتا ہے ۔کچن کو Clutter Freeرکھئے جہاں تک ممکن ہو،اگر گھر میں اسٹورروم ہوتو اس میں دو چھتی بنا کے بڑے پتیلے وہاں رکھ دیجئے۔
جیو میٹرک شیلفز
چھوٹی جگہ کا بھر پور انداز میں استعمال یوں بھی ممکن ہے کہ آپ دیواری شیلفز بنائیں۔

(جاری ہے)

یہ شیلفزStand Outکہلاتے ہیں ۔آپ کے فرش کی کچھ جگہ محفوظ رہے گی۔یہاں آپ صوفہ کم بیڈیا کر سیاں رکھ سکتی ہیں ۔یہ کمرہ آپ کے سونے کا بھی ہو سکتا ہے ۔اگر علیحدہ اسٹڈی یعنی مطالعے کے کمرے کی گنجائش نہیں نکل سکتی تو آپ دیواری شیلفز بنالیں مگر مطالعے کا شوق بر قرار رکھیں ۔کتابیں ضرور پڑھیں کیونکہ کتاب سے بہتر تنہائی کارفیق کوئی نہیں ہوتا۔
سنہرے فانوس کی جگہ سیاہ اور سفید
اصل میں یہ Monochrome Magicکلاسیکی طرز آرائش بھی ہے اور سادگی کا تاثر بھی لئے ہوئے ہے۔
سیاہ اور سفید رنگوں کو زینوں ،چھت کے فانوس اور گھر کے صدر دروازے کی پالش میں یہ سنگم اختیار کیا جا سکتا ہے ۔
وال پنیلنگ
دیواروں کی آرائش کایہ تصور اپنی جگہ بڑاہی دلکش ہوتا ہے ۔آپ دھاتی چوکھٹے کو مختلف اشکال کے ذریعے دیواروں پر چسپاں کرادیں۔یہ تانے بانے کی ترکیب اور اس کا تال میل بہت ہی شاندار نظر آتا ہے ۔کمرے کی رونق میں اضافہ ہوتا ہے ۔
آپ کا جمالیاتی ذوق ظاہر کرتا ہے کہ آپ تخلیقی جو ہر رکھتی ہیں ۔اپنی تخلیقی جہت کا استعمال کرنا جانتی ہیں ۔جو کچھ آرائشی نقطہ سے بنا ہوا سامان عام مارکیٹوں میں دستیاب ہورہا ہے اس پر انحصار نہیں کرتیں بلکہ اپنے گھر کو علیحدہ اور منفرد تصور دے کر دلکش اسلوب عطا کررہی ہیں۔“
فانوس ایسے ہوں کہ گھر روشن کردیں
نفاست اور نزاکت کے ساتھ آرائش کے منفرد زاوےئے
جویریہ ملک
ڈرم نما فانوس
اگر آپ اپنے وسطی کمرے یا لاؤنج کے لئے فانوس خرید نے کے بارے میں سوچ رہی ہیں تو ڈرم نمافانوس اس جگہ کے لئے بہترین انتخاب ہے ۔
ان فانوس میں ہر لائٹ پر لیمپ کے شیڈ نصب ہوتے ہیں جو کہ ڈرم نما ہوتے ہیں جو کہ عموماً پینڈ ینٹ لائٹ کی مانند لگتے ہیں ۔یہ ساخت اور بناوٹ کے حساب سے قیمت میں قدرے کم ہیں جبکہ کرسٹل فانوس کے مقابلے میں اس کی دیکھ بھال کرنا بھی آسان ہے ۔
کرسٹل کے فانوس
ممکن ہے کہ آپ نے فلموں میں شہزادیوں کے محلوں یا فائیو اسٹار ہوٹلوں کی لابی میں لگے بڑے بڑے جھلملاتے ہوئے فانوس دیکھے ہوں ۔
اسی طرز کے کرسٹل فانوس آج کل کافی ان ہیں یہ فینسی فانوس دیکھنے میں انتہائی پر آسائش اور دلکش تاثر پیش کرتے ہیں ۔اس طرح کے فانوس بڑی جگہوں اور ڈرائنگ روم کے لئے مثالی ہیں ۔گوکہ یہ فانوس زیادہ مالیت کے ہوتے ہیں تاہم اب مارکیٹ میں ایسے ہی کئی مختلف ڈیزائنز مناسب قیمت میں بھی دستیاب ہیں۔
دیہی طرز کا فانوس
عام طور پر یہ فانوس دھات ،یا تراشیدہ ڈنڈوں ،ٹہنیوں یا لکڑی کے تختوں اور بارہ سنگھے کے شاخدار سینگھوں کی مدد سے تیار کیا جاتا ہے ۔
یہ فانوس عموماً کیبنز ،جھیل کنارے بنے فارم ہاؤس پہاڑی علاقوں میں بنے ریسٹ ہاؤس کے لئے موزوں ترین ہے۔یہ ان قدرتی نظاروں کے ساتھ انتہائی ڈرامائی تاثر پیش کرتا ہے ۔علاوہ ازیں لکڑی کے فرش والے کمروں میں یہ Antiqueفانوس خوب جچتے ہیں۔
Petite(چھوٹے )فانوس
یہ فانوس دراصل کرسٹل فانوس کی ہی قسم ہے جو کہ چھوٹی جگہوں مثلاً سونے کے کمروں ،کچن ،باتھ روم اور نرسری وغیرہ کے لئے بہترین انتخاب ہیں ۔
کرسٹل ،دھات ،اور مٹی سے تیار کردہ یہ کم قیمت فانوس آج کل اپارٹمنٹس اور کرائے کے گھروں کے لئے نہایت موزوں سمجھے جاتے ہیں کیونکہ انہیں نصب کرنا اور گھر تبدیل کرنے کے دوران ان کی دیکھ بھال کرنا نہایت آسان ہے ۔اس کے علاوہ آج کل جدید طرز
کے چھوٹے فانوس بھی کافی ان ہیں جو گھر کا عمدہ تاثر پیش کرتے ہیں۔

Browse More Home Interior & Decoration - Ghar Ki Aaraish

Special Home Interior & Decoration - Ghar Ki Aaraish article for women, read "Ghar Ki Araish Ke Dilchasp Tasawurat" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.