Ghar Ki Sajawat Ke Liye Bunyadi Hidayat - Article No. 2940

Ghar Ki Sajawat Ke Liye Bunyadi Hidayat

گھر کی سجاوٹ کے لئے بنیادی ہدایات - تحریر نمبر 2940

گھر کی تعمیر اور سجاوٹ کا ہنر آپ کے ہاتھ میں ہے

منگل 2 اگست 2022

خوبصورت گھر ہر عورت کی خواہش اور اسے سجانا اس کی فطرت ہے۔اپنے بجٹ میں رہتے ہوئے آپ اپنے گھر کی خوبصورتی اور سجاوٹ کو طویل عرصے تک برقرار رکھنے کے لئے منصوبہ بنائیں۔آج ہم گھر کی سجاوٹ میں آپ کی مدد کرتے ہوئے کچھ ایسی ٹیکنیکل ٹپس بتاتے ہیں کہ آنے والے پانچ برسوں تک آپ کے گھر کو تزئین و آرائش کی ضرورت نہیں رہے گی گھر کا ایسا حصہ جو آپ کو بیکار لگتا ہے سٹنگ روم میں تبدیل کرکے لوگوں کو حیران کر دیں۔
کمرے کو خوبصورت بنانے کے لئے روشنی کا توازن رکھنا لازمی ہے۔کمرے کی دیواریں اگر چوڑی ہیں تو ان پر آرٹ ورک کا ایک بڑا شاہکار لگایا جا سکتا ہے۔کمرے میں کوئی ڈبل پیس کا فرنیچر استعمال کر سکتے ہیں جس سے اس کی خوبصورتی میں انتہائی اضافہ ہو جائے گا۔کمرے کی ایک سائیڈ میں صوفہ رکھیں اس سائیڈ میں جہاں آپ بیٹھ کر دنیا بھر کے موضوعات کو ڈسکس کرتے ہوئے ایک خوبصورت تاثر کو محسوس کر سکیں گے۔

(جاری ہے)


گھر کی تزئین و آرائش
سب سے پہلے ایک فہرست بنائیں جس میں گھر کی تزئین و آرائش کے لئے سر فہرست اشیاء کا اندراج سب سے اوپر کریں۔اس نقطہ کو خاص طور پر مدنظر رکھیں کہ آپ کس سامان کو تبدیل کرنا چاہتے ہیں۔کچھ نیا سامان بھی لینا چاہتے ہیں۔
خاص رنگوں کا انتخاب
رنگ فطرت کا خاصہ ہیں،جو ہر انسان کو بھاتے ہیں،لیکن رنگوں کے انتخاب میں مہارت آپ کے گھر کو چار چاند لگا دے گی۔
رنگ کا انتخاب گھر کو دیکھ کر کیا جا سکتا ہے۔سفید رنگ کمرے کو روشن اور کشادہ بناتا ہے۔ایک آسان اور کم خرچ راستہ یہ ہے کہ یہ دیکھا جائے اگر آپ کے کمرے بڑے ہیں تو اس کی دیواروں کی بناوٹ کے مطابق مختلف رنگ کے بلاکس آزمائیں،جو آپ کو اچھا لگے اسے پینٹ کروا لیں۔
رجحانات میں بدلاؤ لائے
بعض اوقات رجحانات میں باآسانی تبدیلی لائی جا سکتی ہے۔
آپ کمرے کی دیواروں پر آرٹ ورک اوپر نیچے یا سلسلہ وار لگا کر کمرے کو دیدہ زیب بنا سکتے ہیں۔ضرورت کو اہمیت دیں۔ان تمام چیزوں کی ایک فہرست بنائیے جن کی آپ کو فوری ضرورت ہے۔اس فہرست میں ہر وہ چیز شامل کریں جو آپ اپنے گھر کی سجاوٹ کے لئے استعمال کر سکتی ہیں۔فہرست کو دوبارہ دیکھئے اور جو چیز زیادہ اہم ہے اُسے سب سے اوپر لکھیں۔گھر کے پرانے سامان کو دے کر اس میں کچھ رقم شامل کرکے نئے سامان سے تبدیل بھی کر سکتی ہیں۔
یاد رہے کہ اس میں کوئی غیر ضروری چیز شامل نہ ہو جیسا کہ کسی ویکیوم کلینر کو فہرست میں ترجیحی طور پر لکھنا بیکار ہے کیونکہ یہ باہر واضح نہیں ہو گا۔
رنگوں کا انتخاب کریں
اپنے گھر کو سجانے کا ایک آسان طریقہ یہ ہے کہ گھر کی دیواروں کو نیا رنگ کیا جائے،مگر پرانے سفید اور پھیکے رنگوں کو نظر انداز کریں۔موجودہ دور کے لوگ رنگوں کے پیچھے بھاگ رہے ہیں۔
ایسے رنگوں کا انتخاب کیا جا رہا ہے جو دو عشروں تک قابل توجہ نہیں تھے۔دو یا تین رنگوں کی آمیزش سے خوبصورت رنگ تیار کئے جا رہے ہیں۔رنگوں سے عمودی لمبی پٹیاں مختلف سائز اور شکل کی بنا سکتے ہیں۔اگر آپ رنگوں سے کھیلنا سیکھ گئے ہیں تو اپنے کمرے میں ایک شوخ سرخ رنگ یا سبز رنگ کے صوفے کا استعمال کریں۔
اپنا اسٹائل خود تخلیق کریں
انوکھے انداز میں اپنے کمرے کو سجانا نہ کہ صرف پر اثر ہے بلکہ دور جدید کے فیشن سے بھی مطابقت رکھتا ہے۔
گھر کی سجاوٹ میں اپنے کمرے کی تزئین و آرائش میں ٹیبل،کرسی کو بھی جگہ دے سکتے ہیں۔دنیا گلوبل ولیج بن چکی ہے۔لوگ دنیا کا سفر کر رہے،دنیا بھر کی سجاوٹ کی چیزیں اپنے گھر لانا چاہتے ہیں۔پاکستان میں انڈونیشین،مراکش اور ایشین اسٹائل کے فرنیچر بہت مشہور ہیں۔رجحانات بدلنے والے۔اگرچہ رجحانات میں تبدیلی لانا ایک کٹھن کام ہے۔تاہم کبھی کبھی یہ کام اتنا آسان ہو جاتا ہے جیسا کہ اپنے کسی آرٹ ورک کو ایک جگہ سے ہٹا کر دوسری جگہ لٹکا دینا یا پھر اسے اوپر،نیچے یا گروپ کی شکل میں سلسلہ وار لگا دینا ہو۔
بجائے اس کے کہ پورا نیا گھر خریدا جائے۔خیال رکھئے کہ جو چیزیں آپ خرید چکے ہیں ان پر نئے رجحانات کا اثر نا پڑے جب تک کہ آپ ہر نئے سال میں نیا فرنیچر خریدنے کے قابل نہ ہوں،اپنے کمرے کی سجاوٹ تبدیل کرنے کا جی چاہے تو چیزوں کی جگہ تبدیل کرتے رہیں۔خوبصورت اور کھلی جگہ کو مدنظر رکھیں۔آپ کی پسند،آپ کے بجٹ اور گھر کی سجاوٹ کچھ بنیادی اصولوں پر مبنی ہے۔
جن میں سب سے پہلے روشنی کا توازن ہے،جو کمرے کو کشادہ اور تنگ ظاہر کر سکتا ہے۔روشنیاں نہ صرف موڈ پر اثر کر سکتی ہیں بلکہ کمرے کے کئی خوبصورت کونے چھپا دیتی ہیں۔اگر اس طرح روشنی کو متناسب انداز میں استعمال نہیں کیا گیا تو کمرے کی سجاوٹ پر برا اثر پڑے گا۔اگر آپ کے کمرے کی دیوار بہت بڑی ہے اور آپ اس پر ایک بڑے سے آرٹ ورک کے بجائے پرنٹڈ وال پیپر کا استعمال کریں۔
خوبصورت بھی لگے گا اور مناسب قیمت میں سجاوٹ بھی ہو جائے گی۔کمرے میں رکھے گئے دو فرنیچروں کے درمیان آٹھ فٹ کا فاصلہ ہونا چاہئے۔جس میں آپ وال پیپر استعمال کر سکتے ہیں۔ایک بڑی سی جگہ میں ایک ہی طرح کی سجاوٹ کرنے سے بہتر ہے کہ چھوٹی چھوٹی چیزوں کا استعمال کیا جائے۔گھر میں ہمیشہ تازہ پھول رکھیں۔ہماری رائے ہے کہ آپ جتنے پھول کمرے میں رکھیں وہ ایک ہی قسم کے ہوں۔
گھر کے اندر رکھے گئے پودوں پر خاص دھیان دیں۔انہیں ایک ہی قسم کے گملوں میں رکھیں۔ایک آخری ترکیب اگر آپ بہت بڑے پیمانے پر گھر کی تزئین و آرائش کر رہے ہیں تو اپنے گھر کے سب سے چھوٹے کمرے سے سجاوٹ کی شروعات کریں۔اس میں ری وائرنگ،پینٹنگ،ٹائلنگ اور ری فرنشنگ کا کام شروع سے آخر تک کریں۔اس طرح آپ کے گھر کی سجاوٹ نہ صرف متناسب ہو گی بلکہ خوبصورت بھی لگے گی۔

Browse More Home Interior & Decoration - Ghar Ki Aaraish

Special Home Interior & Decoration - Ghar Ki Aaraish article for women, read "Ghar Ki Sajawat Ke Liye Bunyadi Hidayat" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.