Ghar Tameer Ho Raha Hai, Seerhian Kaisi Banain - Article No. 2670

Ghar Tameer Ho Raha Hai, Seerhian Kaisi Banain

گھر تعمیر ہو رہا ہے، سیڑھیاں کیسی بنیں - تحریر نمبر 2670

سیڑھیوں کے منفرد تصورات جو دل موہ لیں

جمعہ 27 اگست 2021

آپ کا گھر ون یونٹ ہو یعنی ڈرائنگ،ڈائننگ،ایک بیڈ روم اور کچن نچلی منزل پر ہو اور بقیہ لاؤنج اور اس کے کمرے اوپری منزل پر ہوں تب بھی اور اگر یہ ڈبل اسٹوری طرز کا تعمیر شدہ ہو تب بھی سیڑھیاں یا زینے تو ہر طرز تعمیر میں شامل ہوتے ہیں۔کیونکہ یہ ناگزیر ہیں۔ سیڑھیاں اگر تخلیقی انداز سے بنائی جائیں تو گھر میں دلچسپی کا عنصر عود کر آئے گا۔
یہ صرف فلموں کے Sets یا ڈراموں کے مکانات کی بات نہیں ہو رہی۔فلموں اور ڈراموں میں تو ماحول کی خوبصورتی اور ہنر کاری دکھانا کہانیوں کی ضرورت بھی ہوتی ہے۔ایسا نہیں کہ ہمارے آپ کے عام گھروں میں یہ تخلیقی عنصر شامل نہیں کیا جا سکتا۔ہمیں آج زینوں کے خوبصورت تصورات ہی پر کچھ باتیں کرنی ہیں آپ بھی پڑھیئے۔
لکڑی کے زینے
لکڑی ایسا مواد ہے جو تعمیرات میں بنیاد کا درجہ رکھتا ہے۔

(جاری ہے)

آج کل دلکش تختہ نصب کرکے زینوں کے منفرد اور خوبصورت ڈیزائنز بنائے جاتے ہیں۔زینے سے ملحقہ دیوار کو وال پیپر یا ٹائلز کی مدد سے آراستہ کرکے دل آویز بنایا جا سکتا ہے۔
بل کھاتی سیڑھیاں
ایسی سیڑھیاں مکان کی خوبصورتی دو چند کر دیتی ہیں۔یہ سیڑھیاں کنکریٹ کے علاوہ لکڑی سے بھی بنائی جاتی ہیں۔ریلنگ میں بھی قدرت کا عنصر نمایاں کیا جا سکتا ہے۔
کبھی جیو میٹریکل تو کبھی روایتی پھولدار ڈیزائن،آج سے نہیں برسوں سے استعمال ہو رہے ہیں ان ہی میں کارونگ کا تصور بھی دیکھنے میں آتا ہے۔
سلیب پر مشتمل سیڑھیاں
یہ اسٹائل بھی جدت اور انفرادیت رکھتا ہے۔
L شیپ کی سیڑھیاں
یہ انفرادی ضرورتوں کے حساب سے استعمال ہونے والی سیڑھیاں ہیں۔اسی طرح انگریزی حرف U کی ساخت کی طرح بنائی جانے والی سیڑھیاں بھی کہیں کہیں نظر آتی ہیں۔
سیدھی سیڑھیاں یعنی Straight اسٹائل کی سیڑھیاں ماہرین تعمیرات کے لئے آسان ہدف ہوتی ہیں۔ Winder Flair،L اور U کی ملی جلی ساخت پر مشتمل سیڑھیاں ہوتی ہیں یہ جدید مکانات میں بنائی جانے لگی ہیں۔
Cantilever Stairs(شہتیروں کی مدد سے سہارا دینے والے زینے)
یہ ریلنگ کے سہاروں کے بغیر بنائی جانے والی سیڑھیاں بھی ہوتی ہیں لیکن چھوٹے بچوں والے گھروں میں ریلنگ کے ساتھ ہی لگانی چاہئیں۔یہ دیکھنے میں بہت دلکش نظر آتی ہیں۔آپ کے گھر کو فنکارانہ ٹچ دیں گی۔غرضیکہ زینے کئی اشکال کے بنائے جاتے ہیں اور ہر شکل آپ کے گھرانے کی ضرورتوں،بجٹ اور وسائل کے مطابق بن سکتی ہے۔

Browse More Home Interior & Decoration - Ghar Ki Aaraish

Special Home Interior & Decoration - Ghar Ki Aaraish article for women, read "Ghar Tameer Ho Raha Hai, Seerhian Kaisi Banain" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.