Gharoon Ki Tameer Mein Sheeshay Ka Istemal - Article No. 2788

Gharoon Ki Tameer Mein Sheeshay Ka Istemal

گھروں کی تعمیر میں شیشے کا استعمال - تحریر نمبر 2788

شفافیت اور کشادگی کی بہترین مثال

پیر 17 جنوری 2022

کچھ عرصہ پہلے تک گھروں میں کھڑکیوں اور دروازوں میں شیشے کی دھات استعمال ہوتی تھی اور بہت سے گھروں میں آپ نے شیشے کے دروازوں کے سامنے لوہے کی جالیاں لگی دیکھی ہوں گی تاکہ باہر سے کوئی پتھر یا گیند وغیرہ شیشے پر سے نہ ٹکرا جائے اور جن گھروں میں پاؤں پاؤں چلنے والے چھوٹے بچے وہاں تو یہ احتیاط لازم ہو جاتی ہے۔اب رفتہ رفتہ لوگوں کے رویوں اور طرز فکر میں تبدیلی آتی جا رہی ہے۔
آپ کسی متوسط یا پوش علاقے میں کئے ایسے مکان دیکھ چکے ہوں گے جن کی بیرونی دیواروں اور کھڑکیوں پر شیشے کے بڑے بڑے پینلز لگے ہوتے ہیں۔سچی بات تو یہ ہے کہ شیشے میں خاصی وسعت پائی جاتی ہے۔یہ چھوٹے مکانوں کو بھی خاصا کشادہ اور شفاف ظاہر کرتا ہے۔یہ جدید طرز تعمیر کا نمونہ ہوتے ہیں اور گھر کے بیرونی حصے کو منفرد بنا دیتے ہیں۔

(جاری ہے)


یورپ،مشرق بعید،عرب ملکوں خاص کر دبئی اور کئی ایشیائی خطوں میں شیشے کو بہترین تخیل کے ساتھ پیش کرکے مکانوں کی بیرونی آرائش کی جاتی ہے۔

بڑی بڑی شیشے کی کھڑکیاں جو کھُلتی بھی نہیں مگر اس کے باوجود ماحول کو نکھار دیتی ہیں۔کچھ کھڑکیاں ایسی بھی بنائی جاتی ہیں جنہیں بیرونی مداخلت روکنے کے لئے اندرونی حصے میں پردوں یا بلائنڈز کا استعمال ہوتا ہے۔
بالکونی،حفاظتی دیوار
مکان کے بیرونی حصے کو دیدہ زیب بنانے کے لئے ایک آسان طریقہ یہ ہے کہ بالائی منزل پر بنی بالکونی کی حفاظتی دیوار بنانے کے لئے لوہا،سیمنٹ یا اسٹین لیس اسٹیل کا انتخاب کیا جاتا ہے۔

پرنٹڈ شیشے
گھروں میں ایسے ڈیزائن والی پرنٹڈ شیشے پردے کا نعم البدل بھی ہوتے ہیں۔ان کی آر پار ایک دودھیا تہہ ہوتی ہے جس سے کچھ بھی دکھائی نہیں دیتا۔
شیشہ ماحول دوست انتخاب
ماہرین تعمیرات شیشے جیسی دھات کو نازک خیال کرتے ہوئے بھی اسے ماحول دوست کہتے ہیں۔آج کل زلزلہ پروف تعمیرات کی جاتی ہیں ایسے میں شیشہ ایک عمدہ مٹیریل سمجھا جاتا ہے۔

Browse More Home Interior & Decoration - Ghar Ki Aaraish

Special Home Interior & Decoration - Ghar Ki Aaraish article for women, read "Gharoon Ki Tameer Mein Sheeshay Ka Istemal" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.