Gher Ki Deewaroon Ki Ronaq Barhayeen - Home Interior & Decoration - Ghar Ki Aaraish
گھر کی دیواروں کی رونق بڑھائیں - گھر کی آرائش
منگل فروری

راحیلہ مغل
جب بھی گھر کی خوبصورتی کو بڑھانے کی بات آتی ہے تو زیادہ سے زیادہ یہی ذہن میں آتا ہے کہ گھر میں رنگ و روغن کروا لیا جائے ۔اکثر یہی سمجھا جاتا ہے کہ رنگ کروانے سے دیواروں میں ایک نئی جان سی آجاتی ہے۔لیکن یہ سوچ غلط ہے،اکثر رنگ کروانے کے باوجود دیواریں پھیکی اور بے جان سی ہی لگتی ہیں،یہی وجہ ہے کہ گھر کی خوبصورتی کو بڑھانے اور ان پھیکی دیواروں میں جان ڈالنے کیلئے گھر بیٹھے ہی کچھ طریقے اختیار کئے جا سکتے ہیں،وہ طریقے کیا ہیں،آئیے جانیے۔
کیلنڈر
دیواریں اگر سادہ ہیں تو اچھے سے کیلنڈرز ان میں ایک نئی جان سی ڈال سکتے ہیں۔ایسے کیلنڈر کا انتخاب کریں،جن میں مختلف تصاویر بنی ہوئی ہوں،یا مختلف پینٹنگز ان پر بنائی گئی ہوں۔
رسی،دھاگے سے تیار کردہ وال آرٹ
جوٹ،مکرامے یا دھاگے سے مختلف دیواروں پر لٹکانے والے وال آرٹ تیار کئے جا سکتے ہیں،انٹرنیٹ پر مختلف ڈوریوں کی مدد سے گھر پر ہی گھڑی تیار کرنا،مکرامے تیار کرنے کی ویڈیوز موجود ہیں۔ان کا سائز بڑا رکھا جائے اور گھر پر اپنے ہاتھوں سے تیار کردہ ان شاہکاروں کو ڈرائنگ روم یا بیڈ روم میں لگائیں اور ان کمروں کی دیواروں میں جان ڈالیں۔
رسائل و اخبارات
ہمارے گھروں میں مختلف جرائد،رسالے اور اخبارات روزانہ آتے ہیں،جو پڑھنے کے بعد بے کار پڑے رہ جاتے ہیں اور بعد میں انہیں ردی کے سپرد کر دیا جاتا ہے۔جبکہ یہی رسالے اور اخبارات آپ کے بہت کام آسکتے ہیں۔رسالوں اور اخبارات میں خوبصورت سے مناظر پر مشتمل تصاویر ہوتی ہیں،اسی طرح رسائل بھی مختلف پینٹنگز،مناظر یا تصاویر پر مشتمل ہوتے ہیں،اپنی پسندیدہ ڈشز یا شخصیت کی تصاویر، پینٹنگز اور مناظر کو رسائل و اخبارات سے کاٹ کر انہیں کسی گتے پر چپکا لیں،پھر اسے فریم کرکے گھر کی دیواروں پر لگا لیں۔
پرانی تصاویر
گھر کی دیواروں میں نئی جان ڈالنے کیلئے پرانی تصاویر اہم کردار ادا کر سکتی ہیں۔دنیا سے گزر جانے والے رشتہ دار کی تصاویر،یا گھر والوں اور دوستوں کی تصاویر ہوں،یہ اگر دیواروں پر لگا لی جائیں تو گھر کی بے جان دیواریں ان قیمتی رشتہ داروں کی تصاویر سے سجتی دکھائی دیں گی۔گھر کی کسی دیوار پر ایک بڑا سا درخت پینٹ کریں اور اس کی ہر شاخ پر فیملی ممبر کی تصویر لگا دیں،اس طرح پرانی تصاویر سے ایک”فیملی ٹری“ تیار ہو جائے گا۔چاہیں تو ان پرانی تصاویر کو ایک بڑے فریم میں لگا لیں،یا ایک فریم میں 4 سے 5 چھوٹی تصاویر کو پن کی مدد سے لگا لیں۔یوں ان پرانی یادگار تصاویر کی مدد سے گھر کی بے جان دیواروں میں جان سی پڑتی ہوئی دکھائی دے گی۔

(جاری ہے)
ایسے پرانے کیلنڈرز جو بہت اچھے منظر یا پینٹنگز پر مشتمل ہوں،ان کیلنڈرز کو بھی فریم میں لگا کر گھر کی مختلف دیواروں پر لگا لئے جائیں تو ان میں ایک جان سی محسوس ہونے لگتی ہیں۔
رسی،دھاگے سے تیار کردہ وال آرٹ
جوٹ،مکرامے یا دھاگے سے مختلف دیواروں پر لٹکانے والے وال آرٹ تیار کئے جا سکتے ہیں،انٹرنیٹ پر مختلف ڈوریوں کی مدد سے گھر پر ہی گھڑی تیار کرنا،مکرامے تیار کرنے کی ویڈیوز موجود ہیں۔ان کا سائز بڑا رکھا جائے اور گھر پر اپنے ہاتھوں سے تیار کردہ ان شاہکاروں کو ڈرائنگ روم یا بیڈ روم میں لگائیں اور ان کمروں کی دیواروں میں جان ڈالیں۔
رسائل و اخبارات
ہمارے گھروں میں مختلف جرائد،رسالے اور اخبارات روزانہ آتے ہیں،جو پڑھنے کے بعد بے کار پڑے رہ جاتے ہیں اور بعد میں انہیں ردی کے سپرد کر دیا جاتا ہے۔جبکہ یہی رسالے اور اخبارات آپ کے بہت کام آسکتے ہیں۔رسالوں اور اخبارات میں خوبصورت سے مناظر پر مشتمل تصاویر ہوتی ہیں،اسی طرح رسائل بھی مختلف پینٹنگز،مناظر یا تصاویر پر مشتمل ہوتے ہیں،اپنی پسندیدہ ڈشز یا شخصیت کی تصاویر، پینٹنگز اور مناظر کو رسائل و اخبارات سے کاٹ کر انہیں کسی گتے پر چپکا لیں،پھر اسے فریم کرکے گھر کی دیواروں پر لگا لیں۔
پرانی تصاویر
گھر کی دیواروں میں نئی جان ڈالنے کیلئے پرانی تصاویر اہم کردار ادا کر سکتی ہیں۔دنیا سے گزر جانے والے رشتہ دار کی تصاویر،یا گھر والوں اور دوستوں کی تصاویر ہوں،یہ اگر دیواروں پر لگا لی جائیں تو گھر کی بے جان دیواریں ان قیمتی رشتہ داروں کی تصاویر سے سجتی دکھائی دیں گی۔گھر کی کسی دیوار پر ایک بڑا سا درخت پینٹ کریں اور اس کی ہر شاخ پر فیملی ممبر کی تصویر لگا دیں،اس طرح پرانی تصاویر سے ایک”فیملی ٹری“ تیار ہو جائے گا۔چاہیں تو ان پرانی تصاویر کو ایک بڑے فریم میں لگا لیں،یا ایک فریم میں 4 سے 5 چھوٹی تصاویر کو پن کی مدد سے لگا لیں۔یوں ان پرانی یادگار تصاویر کی مدد سے گھر کی بے جان دیواروں میں جان سی پڑتی ہوئی دکھائی دے گی۔
تاریخ اشاعت:
2021-02-23
Your Thoughts and Comments
Special Home Interior & Decoration - Ghar Ki Aaraish article for women, read "Gher Ki Deewaroon Ki Ronaq Barhayeen" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.
مزید گھر کی آرائش سے متعلق
Articles and Information
بچے کی نگہداشتبچوں کی پرورش اور غلط نظریاتمحبت اور جزباتی خلفشارخواتین کی خوبصورتیمیک اپ کرنے کے طریقے اور تجاویزبالوں کی نگہداشت اور سٹائلنگبالوں کو رنگنے کے طریقے اور تجاویزچہرے کی حفاظتجلد کی حفاظتچہرے کا فیشل، بلیچ اور مساجخوبصورتی کے نئے اندازدلہن اور شادی کا میک اپخواتین کا مساج، چہرے اور باڈی کا مساجبالوں کیلئے شیمپو کا استعمالخواتین کیلئے وزن کم کرنے کی ورزشیںںاخنوں کی حفاظت اور خوبصورتیاسلام اور عورتگھریلو ٹوٹکے خواتین کیلئے مضامینمختلف رویےخواتین کے ملبوسات 100 نامور خواتینخانوادئہ رسولقرونِ اولیٰعظیم مائیںعظیم بیویاںفن اور ادب میں نام پیدا کرنے والی خواتینمشہور سیاستدان اور حکمران خواتینفلاحِ عام کرنے والی مشہور خواتینمشہور کھلاڑی خواتین مشہور آرٹسٹ خواتینبدنصیب عورتیںگھر کی آرائشخواتین کیلئے خریداری کے طریقےابتدائی طبی امدادخواتین کیلئے باغبانی کے مشورےکامیاب شادی شدہ زندگیPicture Galleries
مہندی کے ڈئزائنہاتھوں کے مہندی کے ڈئزائنپیروں کے مہندی کے ڈئزائن
ABOUT US
Our Network
Who We Are
Site Links: Ramadan 2021 - Education - Urdu News - Breaking News - English News - PSL 2021 - Live Tv Channels - Urdu Horoscope - Horoscope in Urdu - Muslim Names in Urdu - Urdu Poetry - Love Poetry - Sad Poetry - Prize Bond - Mobile Prices in Pakistan - Train Timings - English to Urdu - Big Ticket - Translate English to Urdu - Ramadan Calendar - Prayer Times - DDF Raffle - SMS messages - Islamic Calendar - Events - Today Islamic Date - Travel - UAE Raffles - Flight Timings - Travel Guide - Prize Bond Schedule - Arabic News - Urdu Cooking Recipes - Directory - Pakistan Results - Past Papers - BISE - Schools in Pakistan - Academies & Tuition Centers - Car Prices - Bikes Prices
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2021, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.