Gher Ki Sajawat - Article No. 2067

Gher Ki Sajawat

گھر کی سجاوٹ - تحریر نمبر 2067

کسی بھی فرد کیلئے اس کا گھر محفوظ پناہ گاہ ہوتا ہے۔گھر چھوٹا ہو یا بڑاجنت کی مانند ہوتا ہے ۔

پیر 13 مئی 2019

کسی بھی فرد کیلئے اس کا گھر محفوظ پناہ گاہ ہوتا ہے۔گھر چھوٹا ہو یا بڑاجنت کی مانند ہوتا ہے ۔ہر ایک کی خواہش ہوتی ہے کہ اس کا گھر پر سکون اور خوبصورت ہو چنانچہ وہ اس کو سجانے سنوارنے میں بھر پور دلچسپی لیتا ہے ۔گھروں کو نت نئے طریقوں سے ہم آہنگ سجانے سے نہ صرف خواتین ذہنی تسکین اور خوشی محسوس کرتی ہیں بلکہ اس طرح اُن کی شخصیت کی عکاسی بھی ہوتی ہے ۔
اگر چہ گھر کو سجانے سنوارنے کا کوئی وقت مقرر نہیں لیکن رمضان میں خاص طور پر گھر کے ہر کونے کی سجاوٹ ،صفائی وستھرائی پرتوجہ دی جاتی ہے ۔
اس لئے اس رمضان میں ہم آپ کو چند ہدایات دے رہے ہیں جن کی وجہ سے آپ اپنے گھر کو بڑی حد تک خوبصورت طریقے سے سجا سکتی ہیں ۔سب سے پہلے اپنے گھر کے بجٹ کو تشکیل دیں جس کو مد نظر رکھتے ہوئے آپ با آسانی اپنے گھر کی خوبصورتی میں اضافہ کرنے کیلئے خریداری کر سکیں ۔

(جاری ہے)

بجٹ کو ذہن میں رکھتے ہوئے ضروری اشیاء کی لسٹ بنائیں جیسا کہ پردے‘لائٹنگ کا سامان‘صوفے کرسیاں اور میز وغیرہ۔
گھر کی سجاوٹ میں سب سے پہلے رنگوں کا خیال رکھیں۔ایسے رنگوں کا انتخاب کر یں جو فیشن سے مطابقت بھی رکھتے ہوں اور گھر کی تمام ضروریات کی اشیاء کو کمروں کی جگہ کے حساب سے ترتیب دیں ۔
چھوٹے کمروں میں سامان کم رکھیں۔
بہر حال اپنی پسند اور ذاتی تجربات کی بنیاد پر بھی اشیاء کو ترتیب دیا جا سکتاہے۔
ڈرائنگ روم کو سجانے کا طریقہ:۔
جگہ کاقدرتی فوکل پوائنٹ کا تعین کریں فوکل پوائنٹ آرکیٹکچرل ہو سکتا ہے ۔جیسے کہ آتش دان‘کھڑکیاں‘ٹیلی ویژن ‘ٹیبل وغیرہ۔
اپنے کمرے کی پیمائش (لمبائی چوڑائی)وغیرہ جانیے تاکہ ڈرائنگ روم کی پیمائش کے حساب سے فرنیچر سیٹ کر سکیں۔

کمرے کی سجاوٹ یوں کریں کہ راستہ بندنہ ہونے پائے۔ہمیشہ راستے کی کشیدگی کا خیال رکھیں دروازے کے قریب کر سیاں وغیرہ نہ رکھیں۔
کمرو ں کے دروازوں کے ساتھ بہت زیادہ روم فرنیچر نہ رکھیں اس سے کمرہ چھوٹا اور تنگ محسوس ہوتاہے۔
کمرے میں مختلف رنگوں کے امتزاج کے ساتھ فرنیچر وغیرہ کو سیٹ کریں تاکہ کمرہ ہر مزاج کے شخص کو پسند آئے۔
لیکن ہر کام اعتدال میں رہتے ہوئے کریں۔
گروپ کی کرسیوں کویوں ترتیب دیں کہ تین سے چارفٹ کا فرق ہو۔تاکہ ہر شخص آزادانہ ایک دوسرے سے بیٹھے بات کر سکے۔
دیواروں پر اونچی لگی تصویریں‘پینٹنگ اور دوسری دیوار کو سجانے والی چیزیں کمرے کی کشادگی کا احساس دلاتی ہیں۔
کمرے میں لگائے شیشے روشنی میں کمرے کو مزید کشاد ہ اور واضح کرتے ہیں۔

ضروری نہیں دیواروں کے تمام حصوں پر ہی کوئی بناوٹ لگائیں بلکہ دیوار کے کچھ ایک حصے پر ہی کچھ منفرد ڈیزائن بنایا جا سکتاہے۔
ایسا ٹیکچر دیں جو آپ کو پسند ہو جیسے کنکریٹ سے خوبصورتی سے سجایا جا سکتا ہے۔چھوٹی والی کنکریٹ سے بھی کمرے کو سجایا جا سکتا ہے ۔اس کے علاوہ قدرتی ماحول دینے کیلئے فلاورپوٹ وغیرہ کا بھی استعمال کیا جا سکتاہے۔

اگر آپ ڈرائنگ روم کو ٹی وی لاؤنج کے طور پر بھی استعمال کرنا چاہتے ہیں تو اس ضمن میں فلیٹ سکرین ٹی وی کو ڈرائنگ روم کی دیوار کے سامنے لگائیں۔اس کے نیچے فرش پر چھوٹی سی خوبصورت میز رکھ کر اس پر سجایا جا سکتاہے۔
خوابگاہ کو سجانے کا طریقہ:
خوابگاہ گھر کا نہایت اہم حصہ ہے اس لئے اس کا صاف ستھرا اور خوبصورت ہونا ضروری ہے۔
خوابگاہ کا رنگ مجموعی طور پر ایسا ہونا چاہئے کہ جس سے آپ دن بھر تازہ دم اور ہشاش بشاش رہیں لہٰذا پر سکون ماحول کیلئے ہلکے پھلکے رنگوں کا استعمال کریں۔

نرم کپاس کے بستر اور ان پر ملائم تکیے پر سکون احساس دلاتے ہیں ۔رنگوں کے امتزاج کو کمرے کی باقی چیزوں کے ساتھ مد نظر رکھیں۔
خوابگاہ کی چھت کیلئے بہترین پیپریاآرائشی اینٹیں بھی استعمال کر سکتے ہیں۔
خوابگاہ کو دیوار پر ہاتھ سی بنائی گئی خوبصورت اشیاء پھر فیملی اور بچوں کی تصاویر بھی آرائستہ کیا جا سکتاہے۔
خوابگاہ میں آئندہ ایسی جگہ لگایا جائے جہاں سے نہ صرف اپنا عکس دیکھ سکیں بلکہ کمرے میں لگی ٹیوب لائٹ یا بلب کی روشنی کو آئینہ جذب کرکے پورے کمرے کو مزید روشن کرے۔

کمرے میں لکڑی کے فرنیچر کو چمکانے کیلئے وارنش اور سرسوں کا تیل استعمال کریں۔
کچن اگر آپ اپنے کچن کو منظم کر سکتے ہیں تو آپ اپنی زندگی منظم کر سکتے ہیں۔(Louis Parrish)کچن کو سفید ،کالا اور براؤن رنگوں میں سے انتخاب کرکے خوبصورت بنایا جا سکتا ہے ۔لیکن سفیدیا اس سے ہلکے رنگوں کا انتخاب ان جگہوں پر مناسب نہیں جہاں سب کا بہت زیادہ آنا جانا ہو کیونکہ ان کو صاف رکھنا ذرادشوار ہوتاہے۔

اگر کچن کا کاؤنٹر چھوٹا ہے تو زیادہ تر عام استعمال ہونے والے اوزار یا پسندیدہ اشیاء کو وال بکس سے سجائیں۔
مناسب روشنی کا کچن میں بندوبست کریں۔کوشش کریں کہ قدرتی روشنی کافی ملے اور برقی روشنی بھی مناسب مقدار میں ملتی رہے۔
کچن میں تازگی اور خوبصورتی بڑھانے کیلئے کھڑکی کے پاس چھوٹے گلدان رکھیں۔
اس کے ساتھ کچن میں لٹکتی ہوئی الکروم لائٹ کچن کو منفرد تاثر دے سکتی ہے۔

سنک کے پاس اتنی جگہ رکھیں کہ دھونے کے بعد گیلے برتنوں کو وہاں رکھا جا سکے۔واشنگ سوپ رگڑنے والا کپڑا اسفنج برش وغیرہ نیچے بنائے باکس میں رکھیں اور پاس صاف تولیہ بھی رکھیں تاکہ برتنوں کو خشک کیا جاسکے۔
کچن میں دھواں خارج کرنے کیلئے ایگزاسٹ فین ضرور لگوائیں۔
کچن کی خوبصورتی کو بڑھانے کیلئے کاؤنٹر کے پس منظر میں سفید اور کالی ٹائلوں سے زگ زیگ ڈیزائن بنایا جا سکتا ہے اور کچن کا فرش زیادہ گندا نظر نہ آئے اس کیلئے گرے رنگ کا استعمال مناسب ہے۔

کچن میں رول ہونے والی گروسری لسٹ بنائیں اور اسے دیوار کے ساتھ لٹکایا جا سکتاہے۔
کچن میں چند گہری درازیں بنوائیں یا پھر کوئی چھوٹا اسٹورروم تاکہ وہاں بڑی سائز کے کچن کے برتن یا کم ضرورت کی چیزیں با آسانی رکھ سکیں۔
اس کے علاوہ کیبنٹ بنوالیں۔ان میں روز مرہ کے استعمال کی چیزیں رکھیں۔
شفاف جار استعمال کریں جس میں نظر آسکے کہ کونسی چیز کس استعمال کیلئے رکھی گئی ہے ۔
چاکلیٹ یا رنگین جاروں سے پر ہیز کریں۔
اگر آپ چاہتے ہیں تو کچن کو کسی ایک دیوار پر پینٹنگ یا بازاری سٹیلر بھی لگا کر کچن کو منفرد انداز دیا جا سکتا ہے۔
غسل خانہ۔
غسل خانہ ایک وہ جگہ ہے کہ جہاں پانی کی تھراپی کی جاتی ہے۔
غسل خانے میں دروازے کے پاس کچھ فاصلے پر واش سنک اور اس کے اوپر سامنے شیشہ لگائیں ۔اسی کے قریب ٹاول ریک لگائیں تاکہ ہاتھ خشک کرنے میں آسانی ہو۔
اسی کے پاس ٹوتھ پیسٹ ہولڈربنائیں۔ڈسٹ بن،گلاس ہولڈر ،پیپر ہولڈر کو بھی غسل خانے کا حصہ بنائیں۔
نہانے کا ٹب اور شاور کے رنگوں کو غسل خانے کے رنگ کے امتزاج سے سیٹ کریں۔
غسل خانے کے ایک کارنر میں ایک چھوٹا سا کیبنٹ بنائیں جس میں غسل خانے کی ضروری اشیاء رکھ سکیں۔
ایسی روشنی لگائیں جو نہ بہت تیز ہونہ بہت مدھم۔

Browse More Home Interior & Decoration - Ghar Ki Aaraish

Special Home Interior & Decoration - Ghar Ki Aaraish article for women, read "Gher Ki Sajawat" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.