Gher Ki Sajawat Kaisy Karen - Article No. 2344

Gher Ki Sajawat Kaisy Karen

گھر کی سجاوٹ کیسے کریں - تحریر نمبر 2344

گھر چھوٹا ہو یا بڑا جنت کی مانند ہوتاہے ۔

بدھ 29 اپریل 2020

مریم شفیق
کسی بھی فرد کے لئے اس کا گھر محفوظ پناہ گاہ ہوتاہے ۔گھر چھوٹا ہو یا بڑا جنت کی مانند ہوتاہے ۔ہر ایک کی خواہش ہوتی ہے کہ اس کا گھر پر سکون اور خوبصورت ہو چنانچہ وہ اس کو سجانے سنوارنے میں بھر پور دلچسپی لیتاہے ۔گھروں کو نت نئے طریقوں سے ہم آہنگ سجانے سے نہ صرف خواتین ذہنی تسکین اور خوشی محسوس کرتی ہیں بلکہ اس طرح لکی شخصیت کی عکاسی بھی ہوتی ہے۔
گھر کی سجاوٹ میں سب سے پہلے رنگوں کا خیال رکھیں ۔ایسے رنگوں کا انتخاب کریں جو فیشن سے مطابقت بھی رکھتے ہوں اور گھر کی تمام ضروریات کی اشیاء کو کمروں کی جگہ کے حساب سے ترتیب دیں۔چھوٹے کمروں میں سامان کم رکھیں ۔بہر حال اپنی پسند اور ذاتی تجربات کی بنیاد پر بھی اشیاء کو ترتیب دیا جا سکتاہے۔

(جاری ہے)


ڈرائنگ روم کو سجانے کا طریقہ
جگہ کا قدرتی فوکل پوائنٹ کا تعین کریں فوکل پوائنٹ آرکینکچرل ہو سکتاہے ۔

جیسے کہ آتش دان کھڑکیاں ٹیلی ‘ویژن ‘ٹیبل وغیرہ اپنے کمرے کی پیمائش (لمبائی چوڑائی) وغیرہ جانیے تاکہ ڈرائنگ روم کی پیمائش کے حساب سے فرنیچر سیٹ کر سکیں۔کمرے کی سجاوٹ یوں کریں کہ راستہ بند نہ ہونے پائے ۔ہمیشہ راستے کی کشیدگی کا خیال رکھیں دروازے کے قریب کرسیاں وغیرہ نہ رکھیں۔گروپ کی کرسیوں کو یوں ترتیب دیں کہ تین سے چار فٹ کا فرق ہو ۔
تاکہ ہر شخص آزادانہ ایک دوسرے سے بیٹھے بات کر سکے۔دیواروں پر اونچی لگی تصویریں‘ پینٹنگ اور دوسری دیوار کو سجانے والی چیزیں کمرے کی کشادگی کا احساس دلاتی ہیں۔اگر آپ ڈرائنگ روم کو ٹی وی لاؤنج کے طور پر بھی استعمال کرنا چاہتے ہیں تو اس ضمن میں فلیٹ سکرین ٹی وی کو ڈرائنگ روم کی دیوار کے سامنے لگائیں۔اس کے نیچے فرش پر چھوٹی سی خوبصورت میز رکھ کر اس پر سجایا جا سکتاہے۔

خوابگاہ کو سجانے کا طریقہ
خوابگاہ گھر کا نہایت اہم حصہ ہے اس لئے اس کا صاف ستھرا اور خوبصورت ہونا ضروری ہے ۔خوابگاہ کا رنگ مجموعی طور پر ایسا ہونا چاہئے کہ جس سے آپ دن بھر تازہ دم اور شاش بشاش رہیں لہٰذا پر سکون ماحول کے لئے ہلکے پھلکے رنگوں کا استعمال کریں۔نرم کپاس کے بستر اور ان پر ملائم تکیے پر سکون احساس دلاتے ہیں۔
رنگوں کے امتزاج کو کمرے کی باقی چیزوں کے ساتھ مد نظر رکھیں۔خوابگاہ کی چھت کے لئے بہترین پیپر یا آرائشی اینٹیں بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ خوابگاہ کو دیوار پر ہاتھ سی بنائی گئی خوبصورت اشیاء یا پھر فیملی اور بچوں کی تصاویر کو بھی آراستہ کیا جا سکتاہے۔
کچن
اگر آپ اپنے کچن کو منظم کر سکتے ہیں تو آپ اپنی زندگی منظم کر سکتے ہیں۔
(Louis parrish)کچن کو سفید کالہ اور براؤن رنگوں میں سے انتخاب کرکے خوبصورت بنایا جا سکتاہے ۔لیکن سفید یا اس سے ہلکے رنگوں کا انتخاب ان جگہوں پر مناسب نہیں جہاں سب کا بہت زیادہ آنا جانا ہو کیونکہ ان کو صاف رکھنا ذرا دشوار ہوتاہے ۔اگر کچن کا کاؤنٹر چھوٹاہے تو زیادہ تر عام استعمال ہونے والے اوزار یا پسندیدہ اشیاء کو وال بکس سے سجائیں۔مناسب روشنی کا کچن میں بندوبست کریں۔
کوشش کریں کہ قدرتی روشنی کافی ملے اور برقی روشنی بھی مناسب مقدار میں ملتی رہے۔اس کے ساتھ کچن میں لٹکتی ہوئی الکروم لائٹ کچن کو منفرد تاثر دے سکتی ہے ۔کچن میں دھواں خارج کرنے کے لئے ایگزاسٹ فین ضرور لگوائیں۔کچن کی خوبصورتی کو بڑھانے کے لئے کاؤنٹر کے پس منظر میں سفید اور کالی ٹائلوں سے زگ زیگ ڈیزائن بنایا جا سکتاہے اور کچن کا فرش زیادہ گندا نظر نہ آئے اس کے لئے گرے رنگ کا استعمال مناسب ہے۔
کچن میں رول ہونے والی گردسری لسٹ بنائیں اور اسے دیوار کے ساتھ لٹکایا جا سکتاہے۔کچن میں چند گہری درازیں بنوائیں یا پھرکوئی چھوٹا اسٹور روم تاکہ وہاں بڑی سائز کے کچن کے برتن یا کم ضرورت کی چیزیں با آسانی رکھ سکیں۔اس کے علاوہ کیبنٹ بنوالیں۔اس میں روزمرہ کے استعمال کی چیزیں رکھیں۔اگر آپ چاہتے ہیں تو کچن کی کسی ایک دیوار پر پینٹنگ یا بازاری سٹیلر بھی لگا کر کچن کو منفرد انداز دیا جا سکتاہے۔

غسل خانہ
غسل خانہ ایک وہ جگہ ہے کہ جہاں پانی کی تھراپی کی جاتی ہے۔غسل خانہ میں زیادہ تر سفید یا کالے ،براؤن رنگوں کا استعمال کیا جاتاہے لیکن آپ اپنی پسند کا کوئی بھی ہلکا مگر کھلتا ہوا رنگ کی ٹائل استعمال کر سکتے ہیں۔غسل خانے میں دروازے کے پاس کچھ فاصلے پر واش سنک اور اس کے اوپر سامنے شیشہ لگائیں ۔اسی کے قریب ٹاول ریک لگائیں تاکہ ہاتھ خشک کرنے میں آسانی ہو ۔اسی کے پاس ٹوتھ پیسٹ ہولڈر بنائیں۔ڈسٹ بن ،گلاس ہولڈر،پیپر ہولڈر کو بھی غسل خانے کا حصہ بنائیں۔

Browse More Home Interior & Decoration - Ghar Ki Aaraish

Special Home Interior & Decoration - Ghar Ki Aaraish article for women, read "Gher Ki Sajawat Kaisy Karen" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.