Ghar Sajayeen Fresh Ho Jayeen - Article No. 2505

Ghar Sajayeen Fresh Ho Jayeen

گھر سجائیں‘فریش ہو جائیں - تحریر نمبر 2505

سردیوں میں گھر کی صفائی پر خاص توجہ دیں

ہفتہ 9 جنوری 2021

راحیلہ مغل
کسی بھی فرد کیلئے اس کا گھر محفوظ پناہ گاہ ہوتا ہے۔گھر چھوٹا ہو یا بڑا جنت کی مانند ہوتا ہے۔ہر ایک کی خواہش ہوتی ہے کہ اس کا گھر پُرسکون اور خوبصورت ہو چنانچہ وہ اس کو سجانے سنوارنے میں بھرپور دلچسپی لیتا ہے۔گھروں کو نت نئے طریقوں سے ہم آہنگ سجانے سے نہ صرف خواتین ذہنی تسکین اور خوشی محسوس کرتی ہیں بلکہ اس طرح اُن کی شخصیت کی عکاسی بھی ہوتی ہے۔

گھر کی سجاوٹ میں سب سے پہلے رنگوں کا خیال رکھیں۔ایسے رنگوں کا انتخاب کریں جو فیشن سے مطابقت بھی رکھتے ہوں اور گھر کی تمام ضروریات کی اشیاء کو کمروں کی جگہ کے حساب سے ترتیب دیں۔چھوٹے کمروں میں سامان کم رکھیں۔بہرحال اپنی پسند اور ذاتی تجربات کی بنیاد پر بھی اشیاء کو ترتیب دیا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)


ڈرائنگ روم کو سجانے کا طریقہ
جگہ کا قدرتی فوکل پوائنٹ کا تعین کریں فوکل پوائنٹ آرکیٹکچرل ہو سکتا ہے۔

جیسے کہ آتش دان‘کھڑکیاں‘ٹیلی ویژن‘ٹیبل وغیرہ۔
اپنے کمرے کی پیمائش (لمبائی چوڑائی)وغیرہ جانیے تاکہ ڈرائنگ روم کی پیمائش کے حساب سے فرنیچر سیٹ کر سکیں۔
کمرے کی سجاوٹ یوں کریں کہ راستہ بند نہ ہونے پائے۔ہمیشہ راستے کی کشیدگی کا خیا ل رکھیں دروازے کے قریب کرسیاں وغیرہ نہ رکھیں۔
کمروں کے دروازے کے ساتھ بہت زیادہ روم فرنیچر نہ رکھیں اس سے کمرہ چھوٹا اور تنگ محسوس ہوتا ہے۔

کمرے میں مختلف رنگوں کے امتزاج کے ساتھ فرنیچر وغیرہ کو سیٹ کریں تاکہ کمرہ ہر مزاج کے شخص کو پسند آئے۔لیکن ہر کام اعتدال میں رہتے ہوئے کریں۔
گروپ کی کرسیوں کو یوں ترتیب دیں کہ تین سے چار فٹ کا فرق ہو۔تاکہ ہر شخص آزادانہ ایک دوسرے سے بیٹھے بات کر سکے۔
دیواروں پر اونچی لگی تصویریں‘پینٹنگ اور دوسری دیوار کو سجانے والی چیزیں کمرے کی کشادگی کا احساس دلاتی ہیں۔

کمرے میں لگائے شیشے روشنی میں کمرے کو مزید کشادہ اور واضح کرتے ہیں۔
ضروری نہیں دیواروں کے تمام حصوں پر ہی کوئی بناوٹ لگائی جائے بلکہ دیوار کے کچھ ایک حصے پر ہی کچھ منفرد ڈیزائن بنایا جا سکتا ہے۔
ایسا ٹیکچر دیں جو آپ کو پسند ہو جیسے کنکریٹ سے خوبصورتی سے سجایا جا سکتا ہے۔چھوٹی والی کنکریٹ سے بھی کمرے کو سجایا جا سکتا ہے۔
اس کے علاوہ قدرتی ماحول دینے کیلئے فلاور پوٹ وغیرہ کا بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔
اگر آپ ڈرائنگ روم کو ٹی وی لاؤنج کے طور پر بھی استعمال کرنا چاہتے ہیں تو اس ضمن میں فلیٹ سکرین ٹی وی کو ڈرائنگ روم کی دیوار کے سامنے لگائیں۔اس کے نیچے فرش پر چھوٹی سی خوبصورت میز رکھ کر اس پر سجایا جا سکتا ہے۔
کچن منظم کریں
کہا جاتا ہے اگر آپ اپنے کچن کو منظم کر سکتے ہیں تو آپ اپنی زندگی منظم کر سکتے ہیں۔

کچن کو سفید،کالا اور براؤن رنگوں میں سے انتخاب کرکے خوبصورت بنایا جا سکتا ہے۔لیکن سفید یا اس سے ہلکے رنگوں کا انتخاب ان جگہوں پر مناسب نہیں جہاں سب کا بہت زیادہ آنا جانا ہو کیونکہ ان کو صاف رکھنا ذرا دشوار ہوتا ہے۔
اگر کچن کا کاؤنٹر چھوٹا ہے تو زیادہ تر عام استعمال ہونے والے اوزار یا پسندیدہ اشیاء کو وال بکس سے سجائیں۔
مناسب روشنی کا کچن میں بندوبست کریں۔
کوشش کریں کہ قدرتی روشنی کافی ملے اور برقی روشنی بھی مناسب مقدار میں ملتی رہے۔
کچن میں تازگی اور خوبصورتی بڑھانے کیلئے کھڑکی کے پاس چھوٹے گلدان رکھیں۔
اس کے ساتھ کچن میں لٹکتی ہوئی الکروم لائٹ کچن کو منفرد تاثر دے سکتی ہے۔
سنک کے پاس اتنی جگہ رکھیں کہ دھونے کے بعد گیلے برتنوں کو وہاں رکھا جا سکے۔واشنگ سوپ رگڑنے والا کپڑا اسفنج برش وغیرہ نیچے بنائے باکس میں رکھیں اور پاس صاف تولیہ بھی رکھیں تاکہ برتنوں کو خشک کیا جا سکے۔

کچن میں دھواں خارج کرنے کیلئے ایگزاسٹ فین ضرور لگوائیں۔
کچن کی خوبصورتی کو بڑھانے کیلئے کاؤنٹر کے پس منظر میں سفید اور کالی ٹائلوں سے زِگ زیگ ڈیزائن بنایا جا سکتا ہے اور کچن کا فرش زیادہ گندا نظر نہ آئے اس کیلئے گرے رنگ کا استعمال مناسب ہے۔
کچن میں رول ہونے والی گروسری لسٹ بنائیں اور اسے دیوار کے ساتھ لٹکایا جا سکتا ہے۔

کچن میں چند گہری درازیں بنوائیں یا پھر کوئی چھوٹا اسٹور روم تاکہ وہاں بڑی سائز کے کچن کے برتن یا کم ضرورت کی چیزیں با آسانی رکھ سکیں۔
اس کے علاوہ کیبنٹ بنوا لیں ۔ان میں روزمرہ کے استعمال کی چیزیں رکھیں۔
شفاف جار استعمال کریں جس میں نظر آسکے کہ کونسی چیز کس استعمال کیلئے رکھی گئی ہے۔چاکلیٹ یا رنگین جاروں سے پرہیز کریں۔

Browse More Home Interior & Decoration - Ghar Ki Aaraish

Special Home Interior & Decoration - Ghar Ki Aaraish article for women, read "Ghar Sajayeen Fresh Ho Jayeen" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.