Gher Sajayeen Kuch Iss Tarhan - Home Interior & Decoration - Ghar Ki Aaraish

گھر سجائیں کچھ اس طرح - گھر کی آرائش

جمعرات ستمبر

Gher Sajayeen Kuch Iss Tarhan
ام زینب
گھر چھوٹا ہو یا بڑا جنت کی مانند ہوتا ہے ۔ہر خاتون کی خواہش ہوتی ہے کہ اس کا گھر پرسکون اور خوبصورت ہو چنانچہ وہ اس کو سجانے سنوارنے میں بھرپور دلچسپی لیتی ہے۔گھروں کو نت نئے طریقوں سے سجانے سے نہ صرف خواتین ذہنی تسکین اور خوشی محسوس کرتی ہیں بلکہ اس طرح ان کی شخصیت کی عکاسی بھی ہوتی ہے۔
گھر کو سنوارنا سجانا ہر عورت کی خواہش ہوتی ہے،گھروں کو سجانے والے ماہرین کا کہنا ہے کہ ہم عام طور پر کچن ٹائلز کے لئے کچن کاؤنٹر کے اوپری حصے کا انتخاب کرتے ہیں لیکن ماہرین اپنے کلائنٹس کو کچن کے لئے فل سٹائلش وال کا مشورہ دیتے ہیں۔

کچن میں مکمل سب وے سٹائلش وال کچن کو کلاسک اور ینملسٹ لک دینے کے لئے بہترین آئیڈیا ہے۔آپ کے کچن کی مکمل دیوار(ماسوائے اس دیوار کے جہاں چولہے یا اوون کا انتخاب کیا گیا ہو)کو سفید رنگ کے چھوٹے سب وے ٹائلز کے لئے منتخب کریں۔

(جاری ہے)

کچن کاؤنٹر کے لئے لکڑی اور اوون کے لئے گہرے رنگوں کا انتخاب آپ کے چکن کو ایک بہترین انداز دے گا۔کیا آپ لیونگ روم کی ایک جیسے طرز سجاوٹ سے اکتا گئے ہیں؟کیا آپ پرانی تصویروں سے تنگ آگئے ہیں؟
اگر ایسا ہے تو پہلے خود سے سوال کیجیے کہ کیا آپ فن طباعت(ٹائپو گرافی آرٹ)کے شوقین ہیں؟اگر جواب ہاں میں ہے تو ماہرین کا یہ آئیڈیا آپ کو بے حد پسند آئے گا۔

جو لیونگ روم کے لئے فریمنگ کے بجائے ٹائپو گرافی آرٹ کا مشورہ دیتے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ آرٹ کے دلدادہ افراد لیونگ روم میں حروف تہجی کا اضافہ کریں،اس کے علاوہ مختلف لفظوں یا ہندسوں کو اس طرح ترتیب دیں کہ یہ ایک خوبصورت آرٹ محسوس ہو۔ماہرین اپنے فارم ہاؤس ہوم کے کچن کے لئے چاک بورڈ مینیو ترتیب دیتے ہیں۔
اس مینیو بورڈ میں ہفتے بھر کا مینیو فکس کرکے لگایا جا سکتاہے۔

ایک طرف یہ مینیو بورڈ کچن کی ایک دیوار کی خوبصورتی بڑھاتا ہے تو دوسری طرف ہفتے بھر کیا پکائیں کی فکر سے آزاد کر دیتا ہے۔گھر کی مختلف اشیاء ترتیب سے رکھنے اور بناوٹ کے مختلف اسٹائل کی وجہ سے شیلف آپ کے گھر کی آرائش میں اہم ثابت ہوتے ہیں۔آپ اپنے گھر کی دیواروں کے لئے مختلف سائز کے چھوٹے بڑے شیلف کا استعمال کریں۔یہ سستے بھی ہوتے ہیں اور پائیدار بھی ،اس کے علاوہ انھیں بنوایا بھی جا سکتا ہے۔کورڈ شیلف کے بجائے اوپن شیلف سجاوٹ میں بہتر دکھائی دیتے ہیں۔
تاریخ اشاعت: 2020-09-10

Your Thoughts and Comments

Special Home Interior & Decoration - Ghar Ki Aaraish article for women, read "Gher Sajayeen Kuch Iss Tarhan" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.