Gher Sanwarain Kuch Iss Tarhaan - Article No. 2327

Gher Sanwarain Kuch Iss Tarhaan

گھر سنواریں کچھ اس طرح - تحریر نمبر 2327

گھر چھوٹاہو یا بڑا جنت کی مانند ہوتا ہے ۔ہر خاتون کی خواہش ہوتی ہے کہ اس کا گھر پر سکون اور خوبصورت ہو

جمعرات 9 اپریل 2020

ام زینب
گھر چھوٹاہو یا بڑا جنت کی مانند ہوتا ہے ۔ہر خاتون کی خواہش ہوتی ہے کہ اس کا گھر پر سکون اور خوبصورت ہو چنانچہ وہ اس کو سجانے سنوارنے میں بھر پور دلچسپی لیتی ہے ۔گھروں کو نت نئے طریقوں سے سجانے سے نہ صرف خواتین ذہنی تسکین اور خوشی محسوس کرتی ہیں بلکہ اس طرح اُن کی شخصیت کی عکاسی بھی ہوتی ہے ۔
گھر کو سنوارنا سجانا ہر عورت کی خواہش ہوتی ہے ،گھروں کو سجانے والے ماہرین کا کہنا ہے کہ ہم عام طور پر کچن ٹائلز کے لئے کچن کا ونٹر کے اوپری حصے کا انتخاب کرتے ہیں لیکن ماہرین اپنے کلائنٹس کو کچن کے لئے فل ٹائلش وال کا مشورہ دیتے ہیں ۔
کچن میں مکمل سب وے ٹائلش وال کچن کو کلاسک اور مینملسٹ لک دینے کے لئے بہترین آئیڈیا ہے ۔آپ کے کچن کی مکمل دیوار (ماسوائے اس دیوار کے جہاں چولہے یا اوون کا انتخاب کیا گیا ہو )کو سفید رنگ کے چھوٹے سب وے ٹائلز کے لئے منتخب کریں ۔

(جاری ہے)

چکن کاؤنٹر کے لئے لکڑی اور اوون کے لئے گہرے رنگوں کا انتخاب آپ کے کچن کو ایک بہترین انداز دے گا ۔کیا آپ لیونگ روم کی ایک جیسے طرز سجاوٹ سے اکتا گئے ہیں ؟
کیا آپ پرانی تصویروں سے تنگ آگئے ہیں ؟اگر ایسا ہے تو پہلے خود سے سوال کیجیے کہ کیا آپ فن طباعت (ٹائپو گرافی آرٹ) کے شوقین ہیں؟ اگر جواب ہاں میں ہے تو ماہرین کا یہ آئیڈیا آپ کو بے حد پسند آئے گا۔

جو لیونگ روم کے لئے فریمنگ کے بجائے ٹائپو گرافی آرٹ کا مشورہ دیتے ہیں ۔ان کا کہنا ہے کہ آرٹ کے دلدادہ افراد لیونگ روم میں حروف تہجی کا اضافہ کریں ،اس کے علاوہ مختلف لفظوں یا ہندسوں کو اس طرح ترتیب دیں کہ یہ ایک خوبصورت آرٹ محسوس ہو ۔
ماہرین اپنے فارم ہاؤس ہوم کے کچن کے لئے چاک بورڈ مینیو ترتیب دیتے ہیں ۔اس مینیو بورڈ میں ہفتے بھر کا مینیو فکس کرکے لگایا جا سکتا ہے ۔
ایک طرف یہ مینیو بورڈ کچن کی ایک دیوار کی خوبصورتی بڑھا تاہے تو دوسری طرف ہفتے بھر کیا پکائیں کی فکر سے آزاد کر دیتا ہے ۔گھر کی مختلف اشیاء ترتیب سے رکھنے اور بناوٹ کے مختلف اسٹائل کی وجہ سے شیلف آپ کے گھر کی آرائش میں اہم ثابت ہوتے ہیں ۔آپ اپنے گھر کی دیواریوں کے لئے مختلف سائز کے چھوٹے بڑے شیلف کا استعمال کریں ۔یہ سستے بھی ہوتے ہیں اور پائیدار بھی ،اس کے علاوہ انھیں بنوایا بھی جا سکتاہے۔ کورڈ شیلف کے بجائے اوپن شیلف سجاوٹ میں بہتر دکھائی دیتے ہیں۔

Browse More Home Interior & Decoration - Ghar Ki Aaraish

Special Home Interior & Decoration - Ghar Ki Aaraish article for women, read "Gher Sanwarain Kuch Iss Tarhaan" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.