Gher Tabdeel Karna Challenging Job Hai - Article No. 2440

Gher Tabdeel Karna Challenging Job Hai

گھر تبدیل کرنا،چیلنجنگ جاب ہے - تحریر نمبر 2440

کاموں کی طویل فہرست،سلیقے کا امتحان

ہفتہ 10 اکتوبر 2020

گھر نیا بنے یا کرائے پر لیا جائے جب آپ رہائش تبدیل کرتے ہیں تو ایک نہیں کئی محاذوں پر سر گرم رہنا پڑتا ہے۔کرائے کے گھر کو مالک مکان کے دیئے گئے وقت کے مطابق بدلنا یعنی خالی کرنا،اخلاقی اور قانونی ذمہ داری ہوتی ہے۔اصل کام چیزوں کو سمیٹنا اور ڈبوں میں بھر کے سواری کے لئے تیار کرنا ہوتا ہے اور پھر نئی جگہ جا کے ان چیزوں کو احتیاط سے نکالنا اور ترتیب وار رکھنا آپ کے سلیقے کا امتحان ہوتا ہے۔

آغاز میں یہ احساس ہوتا ہے کہ کام کہاں سے شروع کیا جائے۔اگر سب سے پہلے مختلف سائز کے گتے کے ڈبے لے آئے جائیں تو صحیح ہو گا آپ کے پاس تقریبات میں پہننے والے کپڑے کس تعداد میں ہیں؟اگر شفٹنگ کے دوران کوئی تقریب نہیں آرہی تو تمام ورنہ ایک آدھ جوڑا علیحدہ رکھ کے باقی سب تہہ لگا کے ان بکسز میں رکھتی جائے۔

(جاری ہے)

ہر بکس پر ماسکنگ ٹیپ لگا کے اس میں موجود چیزوں کی تفصیل لکھ لیجئے۔


برتنوں کے لئے آپ کو ایک سے زائد بکسز کی ضرورت پڑے گی۔ان برتنوں میں کانچ کے جتنے برتن ہیں انہیں یہیں سے دھو دھلا کے خشک کرکے پرانے اخباروں میں حفاظت سے لپیٹئے ۔بکس کی تہہ پر روزمرہ استعمال کے کپڑے کی ایک تہہ بچھا کے ان کا غذ میں لپٹے برتنوں کو احتیاط سے رکھتی جائے۔آخری دن کے استعمال کے چند ایک برتن باہر رہنے دیں باقی سب پیک کر لیں۔
اس دوران اگر ٹوٹے ہوئے کناروں والے کچھ برتن نکل آئیں تو انہیں ضائع کر دیں یا کسی کو دے دیں۔
ادویات اور فوری طبی امداد کی اشیاء کے لئے ایک علیحدہ بکس بنا لیں اور اسے ٹیپ سے چسپان کرکے میڈیسن،لکھ دیجئے۔چادریں،تکیئے کے غلاف،رضائیاں،کمبل ایک علیحدہ بکس میں رکھ کر اسی طرح پیک کر لیجئے۔اگر آپ نے موجودہ رہائش گاہ میں اپنے ذاتی پنکھے اور اے سی لگوائے تھے تو انہیں بھی الیکٹریشن کی مدد سے اتروا کے رکھئے۔
فریج کو اسی گھر میں بدن کرکے صاف کر لیجئے۔سمجھداری کا تقاضا تو یہ ہے کہ شفٹنگ سے کچھ روز پہلے فریز کی ہوئی تمام چیزیں استعمال میں لے آئی جائیں۔گوشت،قیمہ،مرغی اور مچھلی کچھ عرصہ پہلے تک یہ اشیاء اتنی ہی مقدار میں خریدی جائیں جو فوری طور پر استعمال میں آسکیں۔
بجلی کی ایسی تنصیبات جن کا رنگ و روغن خراب ہو چکا ہے مثلاً چھت کے پنکھے،ایگزاسٹ فین وغیرہ اگر اسی گھر سے ان کی سروس اور پینٹ کروا کے لے جائیں تو بہتر ہے وہاں نئے گھر کے رنگ و روغن کے ساتھ پرانے،بد رنگ اور بد وضع تنصیبات اچھی نہیں لگیں گی۔

پرانی بالٹی کو اسی طرح گھر میں دھو کر لے جائیں۔جھاڑو،موپ،ویکیوم کلینرز اور دیگر سامان نئے گھر میں پہنچا دیں لیکن ایک آدھ جھاڑو پرانے گھر میں رکھی رہنے دیں۔آپ کو یاد ہو گا جب آپ اس گھر میں آئی تھیں تو آپ نے کاؤنٹر ٹاپ،کچن کی کیبنٹس کے نچلے حصے، درازیں ،سنک،ٹائلز اور نلکوں کی صفائی کی تھی۔نئے گھر میں بھی جا کے ایک روز پہلے یہ کام کر آئیے۔
اس کے بعد کچن کا سامان وہاں منتقل کیجئے۔ لیموں ،سرکہ بیکنگ پاؤڈر یا سوڈا اور تھوڑی سے زیتون کے تیل کی مدد سے گھر کی صفائی کا کام پہلے کر آئیے اور پھر وہاں جا کے سامان کھو لیئے۔گھر میں لگی فیملی کی تصاویر،شاہکاروں،خطاطی کی تصاویر وغیرہ کو اخباری کاغذ میں لپیٹ کر لے جایئے اور نئے گھر میں جہاں کیل لگانے ہوں یہ کام بعد میں آہستہ آہستہ کر لیں۔

سامان اور فرنیچر کی ترتیب
پرانے گھر سے نئے گھر میں منتقل ہونے کے بعد آپ نے ایک بار اس فرنیچر کو جھاڑ پونچھ کے اپنی مطلوبہ جگہوں پر ترتیب سے رکھنا ہے۔ نقشے میں جو کمرہ جس مقصد کے لئے موزوں سمجھا گیا ہو اس کی نشاندہی کر دی جاتی ہے اور آپ اپنے اندازے اور ضرورت کے حساب سے ردو بدل کر سکتے ہیں۔ڈرائنگ ڈائننگ سونے کے کمروں سے ملحق نہیں ہوتے۔
البتہ لاؤنج اور کچن ایک ساتھ اور قریب قریب ہو سکتے ہیں۔ لاؤنج کے فرنیچر میں نشستوں کا اہتمام اپنے بجٹ کے حساب سے کیا جا سکتا ہے مگر ڈرائنگ روم قدرے پرتعیش اور رسمی انداز کے فرنیچر سے آراستہ کیا جاتا ہے۔
الماریوں کو منظم کرنا ہو گا
الماریاں منظم کرنے کے حوالے سے مغربی گھر گرہستی خواتین بھی مشورہ دیتی ہیں کہ 10سال کی عمر میں ہی بچوں کو کپڑے خود تہہ کرنے، ہینگروں میں رکھنے اور اپنے جوتے صاف کرکے ریک میں رکھنے کی عادت ڈال دیں۔
اگر آپ کے یہاں بچے نہیں تو یہ کام کسی معاون رشتے دار،دوست،بہن یا شوہر کی مدد سے آہستہ آہستہ کر لیجئے۔سارے کام ایک دن پر نہ چھوڑئیے یہ مصروفیت آپ کو بری طرح تھکا دے گی۔وقت اور کاموں کی تقسیم کیجئے۔ایک کام سے اکتا جائیں تو دوسرا کام کر لیں مثلاً واش رومز میں ذاتی استعمال کے سامان کے ساتھ ساتھ صفائی کی اشیاء کو ترتیب سے رکھ دیں۔خود بھی نہا لیں اور تازہ دم ہو کر ایک پیالی چائے بنا کر ساتھیوں کو تھوڑی سی بریک دیں اور پھر باقی تمام کام نبٹالیں۔گھر کو منظم کرنا وقت طلب ضرور ہے مگر وقت طلب کام ہر گز نہیں۔

Browse More Home Interior & Decoration - Ghar Ki Aaraish

Special Home Interior & Decoration - Ghar Ki Aaraish article for women, read "Gher Tabdeel Karna Challenging Job Hai" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.