Home Office - Article No. 2426

Home Office

ہوم آفس - تحریر نمبر 2426

گھر سے کام کیجئے،گھر محفوظ رہئے

بدھ 16 ستمبر 2020

گھروں سے دفاتر کے امور نبھانا اور کام پر مکمل توجہ رکھنا اب مشکل نہیں رہا۔کبھی آپ نے تصور بھی نہیں کیا ہو گا کہ گھر سے ملازمت کے کام کریں گے مگر کورونا کی وبا نے ہم سب کو محدود کر دیا ہے اور بیماری سے محفوظ رہنے کی یہی ایک سبیل نظر آتی ہے۔
کام کا ماحول کیسے بنے؟
ایک چھوٹا کمرہ،زینے کے نیچے کا حصہ،لاؤنج یا سونے کے کمرے کا کوئی مخصوص گوشتہ جگہ کا انتخاب آپ کی صوابدید اور ضرورت کے مطابق ہو گا۔
بچوں کی اسٹڈی بھی کام میں لائی جا سکتی ہے۔ ہوم آفس کی یہ تجویز کارگر ہو گئی تو آپ اپنے کام پر مکمل دھیان دے سکیں گے۔ یہ آفس کتنا چھوٹا،مختصر یا کشادہ ہو گا یا یہ بھی دستیاب وسائل پر انحصار کرتاہے۔چھوٹے رقبے کے مکانات میں صرف ایک کارنر بھی آپ کی ضرورت پوری کر سکتا ہے۔

(جاری ہے)


کلاسیکی انداز کے آفس
آپ کے پاس لکڑی کی میز ہے،شیلف میں کتابیں اور دوسری دستاویزات کے لئے درازوں والی الماری ہے تو اسی جگہ اپنی میز اور کرسی رکھ لیجئے۔

آپ کا کمپیوٹر،لیپ ٹاپ،لینڈ لائن کا فون،سیل فون،ٹیبل لیمپ،ٹیلی ویژن قریب قریب رہیں تو اچھا ہے،یوں ایک ہم آہنگ سا ماحول بن جائے گا۔
ماڈرن ڈیزائن
ماہرین تعمیرات کے مطابق کلاسیکل اور ماڈرن طرز کے اشتراک سے آفس کی ایک عمدہ شکل سامنے آسکتی ہے۔ اگر آپ بھی جدت اور نفاست ایک ساتھ دیکھنا چاہتے ہیں تو ماڈرن ڈیزائن پر بنی ہوم آفس ڈیزائن کو اپنے لئے چن لیں۔
یہ ڈیزائن چھوٹی جگہوں پر بھی با آسانی بنوایا جا سکتا ہے مثلاً سادہ سی دیوار پر ایک گوشے میں شیلف ہوں اور ایک جگہ وائٹ بورڈ کے لئے مخصوص کر دی جائے جہاں آپ کے بچے لکھنے کی پریکٹس بھی کرلیں۔لکڑی کا سادہ سا کاؤنٹر ہو اور آپ کی آرام دہ نشست ہو اس طرح آپ اپنے کام پر توجہ دے سکیں گے۔
کلچرل ڈیزائن
اگر آپ کو اپنے وطن عزیز کی کوئی ثقافت اور ڈیزائن متاثر کرتا ہے تو آپ اپنا ہوم آفس ایسا ہی ڈیزائن کرلیں۔
اینٹوں والی دیوار کا اضافہ وال پیپر کی مدد سے بھی کیا جا سکتا ہے۔یہاں آپ اینٹیک اور روایتی قسم کا فرنیچر بھی رکھ سکتے ہیں۔
جیو میٹریکل ڈیزائن
اس ڈیزائن کی خاص بات مختلف جگہوں پر جیو میٹریکل شیپ (اقلید سی ساخت) کی تنصیب ہے یہی وہ تبدیلی ہے جو آپ کے ہوم آفس کو ڈیزائننگ کے تصور سے منفرد ظاہر کرے گی۔ہلکے رنگوں جن میں نیلا رنگ زیادہ متاثر کن ہو سکتا ہے آپ اپنی دیواروں کے لئے ایسے وال پیپر زیاوائٹ واش کا انتخاب کر سکتے ہیں۔ ا ن ما ڈرن ڈیزائن کے ہوم آفسز میں فرنیچر کی مد میں لیدر (چمڑے) کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔

Browse More Home Interior & Decoration - Ghar Ki Aaraish

Special Home Interior & Decoration - Ghar Ki Aaraish article for women, read "Home Office" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.