Ik Naya Saal Aane Ko Hai - Article No. 3343

Ik Naya Saal Aane Ko Hai

اک نیا سال آنے کو ہے - تحریر نمبر 3343

نئے سال کی آمد پر کوکیکیڈ طرزِ آرائش سے گھر سجائیں

بدھ 25 دسمبر 2024

راحیلہ مغل
گھریلو آرائش کے لئے پیسے سے بڑھ کر عقلمندی اور تخلیقی انداز کی ضرورت ہوتی ہے اور خواتین ان صلاحیتوں سے مالا مال ہوتی ہیں اور ان کے گھر اس امر کی واضح عکاسی کرتے ہیں۔عام طور پر کچن سے لے کر ڈرائنگ روم تک کئی جگہیں ایسی ہوتی ہیں جو خالی پڑی ہوتی ہیں اور اگر مہارت کے ساتھ ساتھ ان جگہوں اور کونوں کو پھولوں سے سجا دیا جائے تو نئے سال کی آمد پر نہ صرف گھر کی خوبصورتی میں اضافہ ہو گا بلکہ گھر کی فضاء بھی خوشبو سے معطر رہے گی۔
عام طور پر پھولوں کی پینٹنگز دیوار پر لٹکا دی جاتی ہیں یا پھر خشک پھول فریم میں لگا کر دیوار پر سجا دیئے جاتے ہیں لیکن آرائش گل کے اس جاپانی منفرد طریقے سے دیواریں پھولوں سے مہکنے لگتی ہیں، اس کے علاوہ دیوار پر لٹکے ہوئے گلدان میں بھی پھول سجائے جاتے ہیں۔

(جاری ہے)


کوئی بھی خوبصورت سی ٹوکری، تنکوں کی بنی ہو یا کوئی خوبصورت بوتل یا لکڑی کا کام دار گلدان کیل کی مدد سے دیوار پر لگائیں اور اس میں اکیبانا طرزِ آرائش سے پھول لگائیں۔

پھولوں کی اس آرائش میں رات کی رانی یا پھر یاسمین کی شاخیں استعمال کریں، ان کی شاخوں میں کلیاں اور پتے ہوتے ہیں شاخیں لگاتے وقت اس بات کا خیال رکھیں کہ شاخ کا پھیلاوٴ جس سمت ہو شاخ کے پتے بھی اسی سمت میں ہوں۔
تین شاخیں لیں شاخ نمبر 1 گلدان کی چوڑائی اونچائی کا ڈیڑھ گنا ہو شاخ نمبر 2 شاخ نمبر 1 کے نصف اور شاخ نمبر 3 شاخ نمبر 1 کے تین چوتھائی کے برابر ہو شاخ نمبر 1 خمیدہ ہو جبکہ شاخ نمبر 2 سیدھی اور شاخ نمبر 3 میں معمولی خم ہو اگر شاخ میں خم نہ ہو تو اسے ہاتھ سے آہستہ آہستہ دبا کر خم دیں، خم دیتے وقت اس بات کا خیال رکھیں کہ دونوں ہاتھوں کے درمیان فاصلہ نہ ہو ورنہ شاخ ٹوٹ جائے گی۔
گلدان میں پن ہولڈر یا تار ضرور رکھتے ہیں تاکہ توازن برقرار رہے لیکن اس اسٹائل میں آپ گلدان میں پن ہولڈر بے شک نہ رکھیں توازن برقرار رکھنے کے لئے معاون شاخیں استعمال کریں۔
شاخ نمبر 1 گلدان کے بائیں طرف نیچے کو جھکی ہوئی 3 درجے کے زاویے سے لگائیں۔شاخ نمبر 2 شاخ نمبر 1 کے دائیں طرف درمیان میں سیدھی لگائیں، شاخ نمبر 3 شاخ نمبر 1 کے برابر شاخ نمبر 2 کے آگے جھکی ہوئی لگائیں تینوں شاخوں کے درمیان میں ایک معاون شاخ لگائیں معاون شاخ تینوں شاخوں سے چھوٹی ہو،اب شاخوں میں پھول لگائیں اور اس مقصد کے لئے گلاب کا ایک پھول اور کلی لگائیں اس آرائش میں دو سے زیادہ پھول نہیں لگائے جائیں، ایک پھول ادھ کھلا ہو، چونکہ گلدان میں پن ہولڈر استعمال نہیں کیا گیا اس لئے توازن برقرار رکھنے کے لئے پھول اور کلی کو تار سے باندھ دیں، شاخ نمبر 2 کے آگے تینوں شاخوں میں پھول لگائیں۔
گلدان دائیں طرف دو پتیاں لگائیں اوراس مقصد کے لئے چاندنی کی پتیاں مناسب ہوتی ہیں، لیجئے اکیبانا کا منفرد نمونہ مکمل ہو گیا،اس آرائش کو’’کوکیکیڈ‘‘ طرزِ آرائش کہتے ہیں۔

Browse More Home Interior & Decoration - Ghar Ki Aaraish

Special Home Interior & Decoration - Ghar Ki Aaraish article for women, read "Ik Naya Saal Aane Ko Hai" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.