Khane Ki Meez Kharedari Se Sajawat Tak - Article No. 2880

Khane Ki Meez Kharedari Se Sajawat Tak

کھانے کی میز،خریداری سے سجاوٹ تک - تحریر نمبر 2880

اس کمرے میں روشنی کیسی بہتر رہے گی

بدھ 18 مئی 2022

یہ دیکھا گیا ہے کہ بڑے رقبے پر بننے والے مکانات پر کھانے کے کمرے بھی بڑے بنتے ہیں لہٰذا ان میں بارہ،آٹھ یا چھ کرسیوں والی میز کی گنجائش نکل آتی ہے۔تاہم مختصر رقبے اور فلیٹوں میں 6 یا 4 کرسیوں والی میز کی گنجائش رہتی ہے۔
جن گھرانوں میں فرشی نشستوں کا اہتمام ہوتا ہے وہاں آج بھی لوگ مشرقی روایتوں کے مطابق دسترخوان بچھاتے ہیں اور ادب آداب سے کھانا کھاتے ہیں لیکن اس بات کا یہ مطلب نہ اخذ کیا جائے کہ مغربی طریقے سے کھانے کی میز آراستہ کرکے خاندان کا باہم مل جل کر کھانا ازروئے آداب درست عمل نہیں۔

فرنیچر خریدتے وقت کیا نقطہ ذہن میں رکھا جائے؟
ماہرین آرائش کہتے ہیں کہ کھانے کی میز کی سجاوٹ میں شیشہ رکھنا یا قیمتی کور بچھانا اتنی اہمیت نہیں رکھتا جتنا اس میز کا انتخاب اہم ہے۔

(جاری ہے)

مارکیٹ میں کئی زاویوں اور انداز سے بنی میزیں کرسیاں موجود ہیں مثلاً گول،بیضوی،چوکور اور مستطیل بھی،اسی طرح لکڑی ماربل،بیمبو (Cane) اور شیشے کی جدید ترین انداز کی میزیں بھی موجود ہیں۔

مختصر رقبے یعنی چھوٹے کمرے کے لئے کبھی مستطیل یا بیضوی طرز کی میز نہ لیں یہ جگہ گھیرے گی۔اس کمرے کے لئے گول میز بہتر رہے گی۔اس کے ساتھ ساتھ کمرے کی دوسری چیزیں مثلاً کمرے کے رنگ و روغن،پردوں،اگر وہاں دو نشستوں والا صوفہ سیٹ یا اضافی کرسیاں ہیں تو ان کی سافٹ اور مٹیریل ضرور چیک کر لیں۔
میز پر میز پوش یعنی Cover ہونا ضروری کیوں؟
لکڑی کی میز اس بات کی متحمل نہیں ہو سکتی کہ آپ صرف Mats بچھا دیں۔
ایسی میز پر پلاسٹک یا موٹے کپڑے کا Cover ہو تو بہتر ہے۔یہ کور (میزپوش) لکڑی کو گندا ہونے سے محفوظ رکھے گا۔دوسری طرف سادہ سی میز پر تخلیقی آمیزش اسے دیدہ زیب بنا دے گی۔اگر کمرے کا رنگ و روغن مدم ہو یعنی ہلکے رنگ کا ہو تو ڈائننگ چیئرز کے کپڑے کا رنگ گہرا ہو سکتا ہے تاکہ کمرے میں رنگوں کا تناسب دلکش محسوس ہو۔میز کے وسطی حصے میں تازہ پھلوں کی باسکٹ یا باؤل (پیالہ) رکھ کر اسے دلآویزی عطا کی جا سکتی ہے۔
یا پھر تازہ پھولوں کا مختصر قامت والا کوئی گلدان رکھا جا سکتا ہے۔بڑی میز پر پھیلا ہوا گلدان یا بڑی پھلوں کی باسکٹ رکھی جا سکتی ہے۔کچھ خواتین قدرتی پتوں والے پودوں کا انتخاب کرتے ہیں یا پھر کرسٹلز کے جار میں رنگین پتھر اور سیپیاں بھی رکھی جا سکتی ہیں۔ہر پلٹ کے نیچے ٹیبل میٹس بچھیں تو اچھا ہے۔آج کل پاکستان کے کئی برانڈز ہینڈ لومز پر شاندار بنت کاری کی مدد سے میٹس بنا رہے ہیں۔
فانوس بڑے رقبے کے ڈرائنگ رومز اور کھانے کے کمروں میں سجتا ہے۔آپ اپنے کمرے کے مطابق لیمب کا انتخاب کر سکتے ہیں۔چھوٹے کمروں کے لئے Footcandle زیادہ موٴثر لیمپ ہوتے ہیں۔کھانے کے کمرے میں Modern LED Pendant Light۔لکڑی یا بیمبو (Cane) کے فریم میں بنے ہوں تو موزوں انتخاب ہو سکتے ہیں ایک جدید انداز کے فانوس بھی مارکیٹ میں موجود ہیں تاہم Pendant اسٹائل زیادہ پسندیدہ قرار دیئے جاتے ہیں۔

Browse More Home Interior & Decoration - Ghar Ki Aaraish

Special Home Interior & Decoration - Ghar Ki Aaraish article for women, read "Khane Ki Meez Kharedari Se Sajawat Tak" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.