Khush Amdeed Mausaam E Bahar - Home Interior & Decoration - Ghar Ki Aaraish
خوش آمدید موسم بہار - گھر کی آرائش
ہفتہ فروری

راحیلہ مغل
موسم بہار کی آمد کے ساتھ ہی نہ صرف موسم معتدل ہو جاتا ہے بلکہ اس موسم میں کھلنے والے پھول ہمارے روز و شب کو خوشگوار بنا دیتے ہیں ۔اسی لئے اس موسم میں کراچی،لاہور،اسلام آباد،فیصل آباد سمیت ملک کے دیگر شہروں میں جا بجا پھولوں کی نمائشیں بھی منعقد کی جاتی ہیں ۔ساتھ ہی سڑکوں کے کنارے لگے پودوں میں کھلتے پھول ایک عجب سماں باندھ دیتے ہیں۔ہم بھی کوشش کرتے ہیں کہ اس موسم کے پھولوں کو اپنے گھر کی زینت بنائیں اور انھیں اپنی کباریوں میں اُگائیں۔موسم بہار کے پھولوں اور سبزیوں کا سلسلہ سردیوں کے آواخر سے ہی شروع ہو جاتا ہے ،یوں موسم بہار میں کی جانے والی باغبانی آپ کو موسم گرما میں پھل اور سبزیاں فراہم کرتی ہے۔
موسم بہار کے پھول
اگر آپ اپنے پائیں باغ،عمودی باغ یا گھر میں رکھی پورٹ ایبل کیاریوں میں پھول اور پودے اُگانا چاہتے ہیں تو ایسے پودوں کا انتخاب کریں جو سستے بھی ہوں اور با آسانی اُگ بھی جائیں۔
ایسے ہی چند پودوں کا ذکر ذیل میں کیا جا رہا ہے۔
فلاکس
اس کے چھوٹے چھوٹے خوبصورت پھول ہوتے ہیں۔اپنی دلکشی کی وجہ سے یہ آپ کے گھر میں ایک نیا حسن بکھیر دیں گے۔
پٹونیا
یہ بہت کفایتی پودا ہے اور گملے سمیت آپ کو 100 روپے میں مل سکتا ہے۔اس ننھے سے پودے میں دنیا کا ہر رنگ مل جاتا ہے۔اس کی دیکھ بھال کی کوئی خاص ضرورت نہیں ہوتی،بس مناسب پانی دیتے رہیں۔یہ سارا سیزن پھول دیتا ہے اور اس کے روزانہ کھلنے والے پھول دیکھ کر آپ خوشی سے پھولے نہ سمائیں گے۔
گل اشرفی
اس پھول کی انفرادیت اور دلکش رنگ یقینا آپ کا دل موہ لے گا۔آپ نرسری سے اس کی پنیری با آسانی حاصل کر سکتے ہیں اور اگر پنیری نہ ملے تو چند چھوٹے گملے خرید لیں۔اس کے پھول بھی سارا سیزن کھلے رہتے ہیں۔
وروینا
یہ پودا آپ کے گھر کی دلکشی میں خوب اضافہ کرے گا اور کوئی خاص مہنگا بھی نہیں ملتا۔
نسٹر شیئم
اس کے پتے گول ہوتے ہیں اور اس میں گول مٹول پیلے اور سرخ پھول کھلتے ہیں۔جنہیں آپ لٹکنے والی ٹوکریوں میں سجا کر نت نئے انداز سے گھر کی خوبصورتی میں اضافہ کر سکتے ہیں۔
انیسم
اس کا دوسرا نام بجری ہے اور اس میں چھ سے سات انچ کے پودے ہوتے ہیں،جس پر بہت چھوٹے چھوٹے سفید پھول اُگتے ہیں۔اسے آپ گملوں یا کیاریوں میں ایک ساتھ لگا سکتے ہیں ۔اس پودے کو دیکھ کر ایسا محسوس ہوتا ہے کہ گویا کوئی سفید چادر بچھی ہوئی ہے۔
السی
اس کے بیج کسی پنساری کی دکان سے بھی مل جاتے ہیں،جنہیں آپ گملوں یا کیاریوں میں لگا سکتے ہیں۔السی کا پودا آسانی سے اُگ جاتا ہے اور سخت جان ہونے کی وجہ سے سارا موسم پھول دیتا ہے۔
زمین کی تیاری
زمین کا بالائی حصہ اہم ہوتا ہے کیونکہ اسی حصے سے پودا پانی اور خوراک حاصل کرتا ہے۔اس لئے تقریباً ایک فٹ گہرائی تک زمین کو نرم اور بھربھرا کر لیں۔زمین سے پتھر،پلاسٹک اور کنکر وغیرہ نکال کر اچھی طرح صفائی کر لیں اور پھر اس میں کھاد ملا دیں۔
اہم مشورے
کیاریوں کے گرد حفاظتی باڑ لگائیں تاکہ پرندے اور مرغیاں پودوں کو نقصان نہ پہنچائیں۔
ہمیشہ معیاری بیج یا پنیری استعمال کریں۔
پودے لگانے سے پہلے ان کے فاصلے کا خیال رکھیں۔
سبزی چنتے وقت ہاتھ کے بجائے انہیں قینچی سے کاٹیں تاکہ پودا خراب نہ ہو۔
پودوں کو کیڑوں سے بچانے کے لئے اسپرے بوتل میں پانی لے کر اس میں ایک چمچ کوکنگ آئل اور ایک چمچ سرف ملا لیں۔پودوں پر اس کا چھڑکاؤ کرنے سے وہ کیڑے مکوڑوں سے محفوظ رہیں گے۔

(جاری ہے)

تاریخ اشاعت:
2021-02-13
Your Thoughts and Comments
Special Home Interior & Decoration - Ghar Ki Aaraish article for women, read "Khush Amdeed Mausaam E Bahar" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.
مزید گھر کی آرائش سے متعلق
Articles and Information
بچے کی نگہداشتبچوں کی پرورش اور غلط نظریاتمحبت اور جزباتی خلفشارخواتین کی خوبصورتیمیک اپ کرنے کے طریقے اور تجاویزبالوں کی نگہداشت اور سٹائلنگبالوں کو رنگنے کے طریقے اور تجاویزچہرے کی حفاظتجلد کی حفاظتچہرے کا فیشل، بلیچ اور مساجخوبصورتی کے نئے اندازدلہن اور شادی کا میک اپخواتین کا مساج، چہرے اور باڈی کا مساجبالوں کیلئے شیمپو کا استعمالخواتین کیلئے وزن کم کرنے کی ورزشیںںاخنوں کی حفاظت اور خوبصورتیاسلام اور عورتگھریلو ٹوٹکے خواتین کیلئے مضامینمختلف رویےخواتین کے ملبوسات 100 نامور خواتینخانوادئہ رسولقرونِ اولیٰعظیم مائیںعظیم بیویاںفن اور ادب میں نام پیدا کرنے والی خواتینمشہور سیاستدان اور حکمران خواتینفلاحِ عام کرنے والی مشہور خواتینمشہور کھلاڑی خواتین مشہور آرٹسٹ خواتینبدنصیب عورتیںگھر کی آرائشخواتین کیلئے خریداری کے طریقےابتدائی طبی امدادخواتین کیلئے باغبانی کے مشورےکامیاب شادی شدہ زندگیPicture Galleries
مہندی کے ڈئزائنہاتھوں کے مہندی کے ڈئزائنپیروں کے مہندی کے ڈئزائن
ABOUT US
Our Network
Who We Are
Site Links: Ramadan 2021 - Education - Urdu News - Breaking News - English News - PSL 2021 - Live Tv Channels - Urdu Horoscope - Horoscope in Urdu - Muslim Names in Urdu - Urdu Poetry - Love Poetry - Sad Poetry - Prize Bond - Mobile Prices in Pakistan - Train Timings - English to Urdu - Big Ticket - Translate English to Urdu - Ramadan Calendar - Prayer Times - DDF Raffle - SMS messages - Islamic Calendar - Events - Today Islamic Date - Travel - UAE Raffles - Flight Timings - Travel Guide - Prize Bond Schedule - Arabic News - Urdu Cooking Recipes - Directory - Pakistan Results - Past Papers - BISE - Schools in Pakistan - Academies & Tuition Centers - Car Prices - Bikes Prices
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2021, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.