Khushbu Se Apna Ghar Mahkain - Article No. 2802

Khushbu Se Apna Ghar Mahkain

خوشبو سے اپنا گھر مہکائیں - تحریر نمبر 2802

اس آرٹیکل میں ایسے زبردست ٹوٹکوں کا بھی ذکر کیا جا رہا ہے جنہیں استعمال کرنے سے آپ کا گھر بھی مہک اُٹھے گا اور مکمل طور پر صاف ستھرا کہلانے کے قابل ہو جائے گا

جمعرات 3 فروری 2022

راحیلہ مغل
سردیوں کے دن ہیں۔گھروں میں ہیٹر جل رہے ہیں۔لحاف نکلے ہوئے ہوں بیڈ پر لحاف رکھے ہوں تو کمرہ بوجھل سا محسوس ہوتا ہے۔ ایسے میں اگر آپ کے کمرے خوشبو سے معطر رہیں تو کمرے بوجھل نہیں بلکہ خوبصورت لگیں گے۔اس مقصد کے لئے عام طور پر لوگ ایئر فریشنر استعمال کرتے ہیں۔مگر یقین کریں کہ یہ ایئر فریشنر کیمیائی اجزاء سے بھر پور ہوتے ہیں اس لئے آج اس آرٹیکل میں ہم آپ کو قدرتی اجزاء کی مدد سے گھر پر ہی ایک مہکتا اور خوشبو دار ایئر فریشنر بنانا سکھاتے ہیں۔
جو آپ کے گھر کو تروتازہ خوشبو سے مہکا دے گا اور آپ کیمیائی اجزاء سے بھی محفوظ رہیں گی۔اس سے قبل کہ ہم آپ کو ایئر فریشنر بنانا سکھائیں آپ کو قدرتی خوشبو کے بارے میں بتاتے ہیں آپ نے سنا ہو گا کہ رنگوں کی مدد سے بیمار لوگوں کا علاج کیا جاتا ہے اس طرح یہ بھی حقیقت ہے کہ خوشبوؤں کی مدد سے بیماروں کا علاج کیا جاتا ہے اس علاج کو اروما تھیراپی کہتے ہیں۔

(جاری ہے)


اس تھیراپی کے تحت قدرتی جڑی بوٹیوں اور درخت سے حاصل کئے گئے تیل کو فرد کی ذہنی‘جذباتی‘روحانی اور جسمانی صحت پر مثبت اثرات مرتب کرنے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے۔یہ آجکل نہایت مقبول تھیراپی ہے۔اس لئے آج ہم آپ کو گھر پر قدرتی ایئر فریشنر بنانے کا طریقہ بتاتے ہیں۔اس کیلئے ایستشٹا آئل بیونڈلہ اور یوکا سٹیس منتخب کریں میٹھے بادام کا تیل اور بانس کی ڈنڈیاں لیں۔
آپ اس مرکب کو جتنی مقدار میں چاہیں تیار کرلیں۔یہ آپ پر منحصر ہے۔بس یہ یاد رکھنا ضروری ہے کہ مرکب تیار کرنے کیلئے اس میں 30 فیصد Essential Oil اور 70 فیصد Pam Oil لیں۔دونوں کو بوتل میں ڈال لیں۔اور بوتل ہلائیں تاکہ مرکب اچھی طرح مکس ہو جائیں۔اب اس میں بانس کی Sticks ڈالیں Sticks کی تعداد 5 یا 7 عدد ہو۔پھر ان سٹکس کو مرکب میں ہلائیں یہ مرکب اور اس میں موجود بانس کی Sticks آپ کے گھر کو کئی دن تک دھیمی دھیمی خوشبو سے معطر رکھے گا۔

ویسے تو روزانہ گھر میں جھاڑو پونچا وغیرہ لگانا یا گھر دھونا اچھی بات ہے لیکن اس سے گھر پوری طرح صاف ستھرا اور خوشبو دار نہیں ہوتا اس آرٹیکل میں ایسے زبردست ٹوٹکوں کا بھی ذکر کیا جا رہا ہے جنہیں استعمال کرنے سے آپ کا گھر بھی مہک اُٹھے گا اور مکمل طور پر صاف ستھرا کہلانے کے قابل ہو جائے گا۔
کینو کے چھلکے جلائیں
کینو اور مالٹے وغیرہ کے چھلکے ایسی محسور کُن خوشبو پیدا کر سکتے ہیں جو آپ کے موڈ کو انتہائی خوشگوار بنا سکتی ہے،کینو اور مالٹے وغیرہ کے چھلکے دھوپ میں خشک کر لیں اور پھر اسے کچن میں چولہے کے اوپر رکھ کر جلا دیں یہ آپ کے کچن میں فوری طور پر انتہائی خوشگوار مہک پیدا کریں گے اور ایئر فریشنر کے طور پر کچن کی فضا کو محسور کُن بنا دیں گے۔

نیچرل ایئر فریشنر
بازار سے خریدے جانے والے ایئر فریشنرز کے اندر ایسے کیمیکلز موجود ہوتے ہیں جو صحت کے لئے نقصان دہ ہیں اس لئے گھر میں قدرتی ایئر فریشنر آرام سے خود بنائیں۔ایک سپرے کی بوتل میں ڈسٹلڈ واٹر ڈال لیں اور ساتھ ہی اپنے پسندیدہ ایزینشل آئل کے چند قطرے اور پودینے کے پتے ڈال کر اچھی طرح ہلا لیں اور اس نیچرل سپرے سے اپنے گھر کو مہکائیں۔

کپڑوں کی الماری مہکائیں
اپنے کپڑوں کو الماری میں کسی خشک پیپر وغیرہ کے اوپر رکھیں جیسے اخبار وغیرہ تاکہ کپڑوں میں سرف وغیرہ کی خوشبو باسی ہو کر الماری میں بدبو پیدا نہ کرے۔
گھر میں پودے رکھیں
خوشبو دار پودے گھر کی فضا کو معطر کر دیتے ہیں اس لئے اپنے گھر میں ایسے پودے رکھیں جن سے خوشبو آتی ہو جیسے کلی،گلاب،نیازبو وغیرہ یہ آپ کو جہاں محسور کُن خوشبو دیں گے وہاں آپ کے گھر کی فضا کو بھی صاف رکھیں گے۔

Browse More Home Interior & Decoration - Ghar Ki Aaraish

Special Home Interior & Decoration - Ghar Ki Aaraish article for women, read "Khushbu Se Apna Ghar Mahkain" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.