Kitchen Ki Safai Zaroori Kyun - Home Interior & Decoration - Ghar Ki Aaraish

کچن کی صفائی ضروری کیوں - گھر کی آرائش

پیر 26 جولائی 2021

Kitchen Ki Safai Zaroori Kyun
یہ کام بظاہر مشکل لگتا ہے لیکن اگر آپ اسے چھوٹے اور کاموں میں تقسیم کر لیں تو کم وقت میں سخت محنت کے بغیر بھی کچن صاف ہو سکتا ہے۔ آپ کا کچن گندا،میلا کچیلا اور بدبو دار کچن جراثیم اور کیڑے مکوڑوں کا مسکن بن سکتا ہے۔جس کے باعث آپ اور آپ کے خاندان کی صحت کو شدید خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔ہر رات کو سونے سے قبل کچن کاؤنٹر پر کوئی کھانے کی چیز یا بچا ہوا کھانا کھلا نہ چھوڑیں کھانے کو محفوظ کرکے فریج میں رکھ دیں۔

رات بھر کچن میں رکھے ہوئے کھانے پر اگر حشرات نے حملہ کر دیا تو یہ کھانا کسی کے استعمال میں ہر گز نہیں آنا چاہئے کیونکہ صبح کے وقت حشرات غائب ہو جاتے ہیں۔
ایک اسپرے بوتل میں چند چمچ نمک اور ایک کپ پانی اچھی طرح ملا کر کچن کے ہر کیبنٹ اور ہر دیوار یا کونوں پر اسپرے کر دیں۔

(جاری ہے)

عام کیڑے مکوڑے نمکین پانی کے بدبو دار ذائقے سے دور بھاگتے ہیں۔


کچن میں چیونٹیوں کو آنے سے روکنے کے لئے چند لونگوں کے ٹکڑے جگہ جگہ رکھ دیں اس طرح چیونٹیاں نہیں آتیں۔
ہر دفعہ کھانا پکانے کے بعد ایک گیلے کپڑے سے کچن کاؤنٹر ضرور صاف کر لیا کریں۔
داغ دھبے سے صاف کرنے کے سرکہ ملے پانی سے صفائی کرنا ضروری ہے۔
کچن یا اوون کی بدبو دور کرنے کے لئے بیکنگ سوڈا ایک پیالے میں رکھ لیا کریں۔


کوشش کریں کہ صفائی کے بعد کچن کے دروازے تازہ ہوا کی آمد و رفت کے لئے کھلے رہیں۔
کاؤنٹر یا کیبنٹ کی صفائی کے لئے سرکہ،صابن یا پاؤڈر لگا کر تھوڑی دیر ٹھہریں انہیں اچھی طرح جذب ہونے دیں پھر اچھی طرح رگڑ کر صاف کر لیں۔
کھانا پکانے کے بعد ایک گرم پانی کے پیالی میں واشنگ لیکویڈ ڈال کر ملا لیں۔
کپڑے کو اس میں بھگو کر کاؤنٹر کی سطح کو اچھی طرح رگڑ کر صاف کریں۔


چولہے کی صفائی کے لئے
یہاں تیل کے داغ لگ جانے میں اور انہیں دور کرنے کے لئے ایک کپ پانی میں ایک چمچ لیموں کا رس اور تھوڑا سا ڈش واشنگ لیکویڈ ڈال کر 10 منٹ رکھیں اور پھر صاف کپڑے سے چولہا صاف کریں۔ورنہ آپ کے چولہے کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔
ٹائلوں کی صفائی
ٹائلوں کی صفائی کرتے وقت کپڑے کا استعمال دائروں کی شکل میں کریں۔

ان باتوں پر عمل کرکے اپنی کچن کی ٹائلوں پر لگے گریس کے داغوں سے نجات پانا آسان ہو گا ایک کپ گرم پانی میں دو چمچ سرکہ اور ایک چمچ بیکنگ سوڈا ڈال کر ملائیں۔اس پانی کو ایک اسپرے بوتل میں بھر کر داغ دھبوں خصوصاً ان سے جڑی دیوار پر اسپرے کریں اور صاف کر لیں۔اسفنج پر 2 یا 3 قطرے ڈش واشنگ لیکویڈ لگا کر تمام داغ والی جگہوں کو رگڑ لیں۔آخر میں صاف اور خشک کپڑے سے تمام داغ دھبوں کو صاف کیا جا سکتا ہے۔لیجئے کچن صاف ہوا اور اب بے فکر ہو جایئے۔
تاریخ اشاعت: 2021-07-26

Your Thoughts and Comments

Special Home Interior & Decoration - Ghar Ki Aaraish article for women, read "Kitchen Ki Safai Zaroori Kyun" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.