Kocide Tarz Araish - Article No. 1669
کوکیکیڈ طرز آرائش - تحریر نمبر 1669
پھولوں کی اس آرائش میں رات کی رانی یا پھر یاسمین کی شاخیں استعمال کریں ان کی شاخوں میں کلیاں اور پتے ہوتے ہیں شاخیں لگاتے وقت اس بات کا خیال رکھیں کہ شاخ کا پھیلاؤ جس سمت ہو شاخ کے پتے بھی اسی سمت میں ہوں
پیر 13 نومبر 2017
کوکیکیڈ طرز آرائش:
عام طور پر پھولوں کی پینٹنگ دیوار پر لٹکا دی جاتی ہیں یا پھر خشک پھول فریم میں لگا کر دیوار پر سجا دیے جاتے ہیں لیکن آرائش گل کے اس جاپانی منفرد طریقے سے دیوار پھولوں سے مہکنے لگتی ہے دیوار پر لٹکے ہوئے گلدان میں بھی پھول سجائے جاتے ہیں۔کوئی بھی خوبصورت سی ٹوکری وج تنکوں کی بنی ہو کوئی خوبصورت بوتل یالکڑی کا کام دار گلدان کیل کی مدد سے دیوار پر لگائیں اور اس میں اکیبانا طرز آرائش سے پھول لگائیں۔
(جاری ہے)
پھولوں کی اس آرائش میں رات کی رانی یا پھر یاسمین کی شاخیں استعمال کریں ان کی شاخوں میں کلیاں اور پتے ہوتے ہیں شاخیں لگاتے وقت اس بات کا خیال رکھیں کہ شاخ کا پھیلاؤ جس سمت ہو شاخ کے پتے بھی اسی سمت میں ہوں ،باقی پتے چھانٹے دیں۔
گلدان میں پن ہولڈر یا تار ضرور رکھتے ہیں تاکہ توازن برقرار رہے لیکن اس سٹائل میں آپ گلدان میں پن ہولڈر بے شک نہ رکھیں توازن برقرار رکھنے کے لیے معاون شاخیں استعمال کریں۔
شاخ نمبر 1 گلدان کے بائیں طرف نیچے کوجھکی ہوئی 3 درجے کے زاویے لگائیں شاخ نمبر 2 شاخ نمبر 1 کے دائیں طرف درمیان میں سیدھی لگائیں ،شاخ نمبر3 شاخ نمبر1 کے برابر شاخ نمبر2 کے آگے جھکی ہوئی لگائیں تینوں شاخوں کے درمیان میں ایک معاون شاخ لگائیں معاون شاخ تینوں شاخوں سے چھوٹی ہو،اب شاخوں میں پھول لگائیں اس مقصد کے لیے گلاب کا ایک پھول اور کلی لگائیں اس آرائش میں دو سے زیادہ پھول نہیں لگائے جائے،ایک پھول ادھ کھلا ہو،چونکہ گلدان میں پن ہولڈر استعمال نہیں کیا گیا اس لیے توازن برقرار رکھنے کے لیے پھول اور کلی کو تار سے باندھ دیں،شاخ نمبر2 کے آگے تینوں شاخوں میں پھول لگائیں۔گل دان دائیں طرف دو پتیاں لگائیں اس مقصد کے لیے چاندنی کی پتیاں مناسب ہوتی ہیں لیجیے اکیبانا کا منفرد نمونہ مکمل ہوگیا،اس آرائش کو کوکیکیڈ طرز آرائش کہتے ہیں
Browse More Home Interior & Decoration - Ghar Ki Aaraish
کم بجٹ کے ساتھ گھر سجائیے
Kam Budget Ke Sath Ghar Sajaiye
آرائش خانہ ۔ کامن غلطیوں سے بچیں
Araish Khana - Common Ghaltiyon Se Bachain
شکستہ برتنوں سے گھر کی آرائش
Shikasta Bartanon Se Ghar Ki Araish
آرائشی آئینے گھر کو بنائیں شیش محل
Araishi Aaine Ghar Ko Banain Sheesh Mahal
بیڈ روم کی سجاوٹ کی بہترین حکمتِ عملی
Bedroom Ki Sajawat Ki Behtareen Hikmat E Amli
موسم کی تبدیلی پر الماری کی ترتیبِ نو
Mausam Ki Tabdeeli Par Almari Ki Tarteeb E Nau
اپنے بیڈ روم کو متاثر کن انداز میں سجائیں
Apne Bedroom Ko Mutasir Kun Andaaz Mein Sajaye
دلکش و دیدہ زیب پردے
Dilkash O Didazeb Parde
نیا پینٹ کریں ۔ گھر جدید بنائیں
Naya Paint Karen - Ghar Jadeed Banaye
قد آدم آرائشی آئینے
Qad Adam Araishi Aaine
چھوٹی چیزیں، بڑی سجاوٹ
Choti Cheezain Bari Sajawat
گھر کی تزئین میں Chi انرجی کا رہے دھیان
Ghar Ki Tazeen Mein CHI Energy Ka Rahe Dhyan