Makan Ban Gaya To Aaiye Ab Sajate Hain Isse - Article No. 3097

Makan Ban Gaya To Aaiye Ab Sajate Hain Isse

مکان بن گیا تو آئیے اب سجاتے ہیں اسے - تحریر نمبر 3097

ماہر فن تعمیرات اور ماہر آرائش مل کر منصوبہ بناتے ہیں

منگل 21 مارچ 2023

کچھ لوگ جب نیا مکان تعمیر کرتے ہیں تو انہیں اسے آراستہ کرنے کا تخیل نہیں سوجھتا یعنی وسائل ہونے کے باوجود وہ فرنیچر کا انتخاب نہیں کر پاتے۔گھر تعمیر کرنا آرکیٹیکٹ کا کام ہے مگر اسے سجاتا سنوارتا ایک ماہر اندرونی آرائش ہی ہے۔دوسری جانب جس طرح ادب،موسیقی،فن تعمیر،تاریخ و ثقافت اور دیگر فنون سے متعلق کتب اور رسائل خصوصیت سے شائع کئے جاتے ہیں وہیں اندرونی آرائش سے متعلق بھی عمدہ مواد،تصانیف اور جریدوں میں ذخیرہ کیا جاتا ہے۔
چنانچہ آپ جب چاہیں ان رسائل سے نتیجہ خیز علم حاصل کر کے اپنے گھروں کو آراستہ و پیراستہ کر سکتے ہیں۔
اگر آپ مالی طور پر خاصے خوشحال ہیں تو ماہر آرائش سے مشورہ کر کے فرنیچر ڈیزائن کروا سکتے ہیں لیکن اگر فرنیچر ساز ادارے کے ماہر یا سیلزمین سے مشورہ کر لیں تو وہ بھی کمرے کی کلر اسکیم کے مطابق آپ کو Options دے سکتا ہے اور اگر آپ کسی پیشہ ور ماہر سے باقاعدہ معاہدہ کر کے پورے گھر کے فرنیچر اور آرائشی اشیاء سے متعلق معلومات لیتی ہیں تو آپ کو قیمتی فرنیچر کی مد میں نقصان ہونے کا اندیشہ نہیں رہے گا۔

(جاری ہے)

کبھی کبھی ایسا بھی ہوتا ہے کہ ہم مہنگی اشیاء خرید کر خود کو اطمینان دلا دیتے ہیں کہ اب ہمارا گھر عالیشان طریقے سے سج جائے گا لیکن جب کوئی آرٹسٹ یا آرائش کا جانکار گھر دیکھتا ہے تو مروت سے کام لئے بغیر یا تو تنقید کر دیتا ہے یا خاموشی اختیار کر کے مصلحت کا تقاضا نبھاتا ہے۔آرائش سے متعلق آپ کے استفسار پر وہ بس ”اچھا ہے“ کہہ دیتا ہے۔

ایک طرف ڈیزائنر کی فیس کی مد میں روپیہ خرچ ہو گا تو دوسری جانب آپ بے ہنگم،پرتعیش اور مہنگا فرنیچر لینے کے اخراجات سے بچ سکتی ہیں۔ماہر آرائش محدود بجٹ میں اعلیٰ درجے کی اشیاء اور فرنیچر کی دستیابی یقینی بنا سکتا ہے۔اس طرح آپ کے کچھ پیسے بچ سکتے ہیں اور آرائش خانہ کا ہدف پورا ہو سکتا ہے۔یاد رکھئے کہ آرائش خانہ کا علم رکھنے والے ماہر کی تخلیقیت،آپ کی پرانی اشیاء کے مناسب ردو بدل کے ساتھ نئی اور بہتر آرائش یقینی بنا سکتی ہے اور اگر آپ برسوں تک علم آرائش کی تھیوری پڑھتے رہے ہوں تو اپنا گھر سجاتے ہوئے اس علم کے پریکٹیکل کر کے دیکھئے،آپ کامیاب رہیں گے۔

بجٹ اور منصوبہ بندی
یہ آرائش کا بنیادی تصور ہے جسے آپ اور ڈیزائنر مل کر تیار کرتے ہیں۔بجٹ میں اضافی اشیاء کے اخراجات بھی شامل رکھئے تاکہ گرانی کی صورت میں یا کسی چیز کو خریدنے کا خیال ترک کرنا پڑے تو آپ باآسانی کر سکیں۔
آرکیٹیکٹ اور انٹیریئر ڈیزائنر کا رشتہ
یہ رشتہ مکان کی فنشنگ کے مراحل سے بہت پہلے اور تعمیر کے دوران قائم ہونا ضروری ہے تاکہ مکان کے پلان میں لائٹنگ اور فرنشنگ کے علاوہ فرش کے انتخاب میں بھی آسانی رہے۔
کبھی آپ وسطی کمرے میں لکڑی کے فرش لگوانا چاہتی ہوں تو یہ تعمیر کے وقت ہی منصوبہ بندی کرنا ضروری ہے۔صوفے یا بستر کس سمت میں رکھے جائیں گے جہاں سے قدرتی روشنی اور مصنوعی لائٹس کا حصول ممکن ہو۔اگر آرکیٹیکٹ کے ساتھ ڈیزائنر اور آپ کا خوشگوار کاروباری اور تخلیقی رشتہ استوار ہو جاتا ہے تو آپ کے گھر کو اس سے بڑا استحکام ملتا ہے۔ایسا کچھ ہونا چاہئے کہ آپ کے گھر کو سجا سنورا دیکھ کر لوگ واہ واہ کر اُٹھیں اور یہ اسی وقت ممکن ہے جب آپ کا جمالیاتی ذوق بھی بلند ہوتا چلا جائے۔

مکان بنائیں،درد سری نہ اپنائیں
ممکن ہے کہ آپ کی نظر ایک ماہر آرائش سے بہتر تربیت یافتہ ہو،آپ کا علمی ذوق بلند ہو،آپ میں تخلیقی اپج موجود ہو اور آپ نے بہت بڑے اور چھوٹے مکانوں کو سجے سنورے دیکھا ہو اور آپ چاہتی ہوں کہ صرف پانی کی طرح روپیہ بہا دینے سے مکان گھر نہیں بنتے اور نہ پیسے کی طرف سے ہاتھ کھینچ لینے سے بہتر آرائش ممکن ہے،کیونکہ اعتدال اور میانہ روی اختیار کرنا بہت اہم خوبیاں ہیں۔
کئی دفعہ مالک مکان تعمیر سے لے کر آرائش تک ہر کام کا خود ذمہ اُٹھاتے ہیں اور پریشان رہتے ہیں۔
اندرونی آرائش کا مفہوم کیا ہے؟
آپ نے فرنیچر سازوں کے شورومز میں انٹیریئر ڈیزائنرز کو کام کرتے دیکھا ہو گا۔آپ ان کی اصل جاب سے شاید واقف نہ ہوں۔یہ لوگ تخلیقی سطحوں پر مکانوں کی گنجائش،کلائنٹس کے بجٹ،ذوق اور معیاری خدمات بہم پہنچاتے ہیں لہٰذا ان کی بصری صلاحیتوں اور ذہنی تصورات کو محسوس کرنا چاہئے۔

Browse More Home Interior & Decoration - Ghar Ki Aaraish

Special Home Interior & Decoration - Ghar Ki Aaraish article for women, read "Makan Ban Gaya To Aaiye Ab Sajate Hain Isse" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.