Mehdood Jagah Par Sajawat Ke Tariqe - Article No. 3310
محدود جگہ پر سجاوٹ کے طریقے - تحریر نمبر 3310
چھوٹی جگہ کی سجاوٹ بھی اتنی ہی آسان ہوتی ہے جتنی کہ بڑی اور کشادہ جگہ کی سجاوٹ کیونکہ دونوں صورتوں میں آرائش و سجاوٹ کے قواعد و ضوابط یکساں رہتے ہیں
جمعرات 19 ستمبر 2024
جس طرح گھر کی تعمیر میں گارے اور مٹی کی ضرورت ہوتی ہے، اسی طرح اسے خوبصورت بنانے کے لئے مکین آرائشی اشیاء کا استعمال کرتے ہیں۔البتہ کم رقبے پر بنے گھر کو سجانا مشکل سمجھا جاتا ہے۔در حقیقت چھوٹی جگہ کی سجاوٹ بھی اتنی ہی آسان ہوتی ہے جتنی کہ بڑی اور کشادہ جگہ کی سجاوٹ کیونکہ دونوں صورتوں میں آرائش و سجاوٹ کے قواعد و ضوابط یکساں رہتے ہیں۔ساتھ ہی آپ کی نگاہ ایسی ہونی چاہیے جو اس بات کا تعین کر سکے کہ کس جگہ پر کیا اچھا لگے گا اور کیا نہیں۔محدود جگہ پر سجاوٹ ایسی ہونی چاہیے کہ آپ کا گھر خوبصورت لگنے کے ساتھ ساتھ کشادہ اور ہوا دار بھی محسوس ہو۔
اگر کمرے میں بھرپور روشنی کا انتظام کیا جائے تو ایک چھوٹا سا کمرہ بھی جگمگا سکتا ہے۔
(جاری ہے)
کھڑکی سے کمرے میں داخل ہوتی قدرتی روشنی کے علاوہ اضافی مصنوعی روشنیوں کا ہونا بھی ضروری ہے۔
دور جدید میں گھر میں خوبصورتی لانے کے لئے ہینکنگ لائٹس، اسکونس لائٹس، اسٹرنگ لائٹس اور پینڈنٹ لائٹس کا اضافہ زیادہ مناسب رہتا ہے۔کسی بھی چھوٹی جگہ کو کشادہ دکھانے کے لئے آئینے کا استعمال اہمیت کا حامل ہوتا ہے۔گھر میں درج ذیل سجاوٹی انداز سے آئینوں کی تنصیب نہ صرف گھر کو جدید انداز فراہم کرے گی بلکہ اسے کشادہ بھی دکھائے گی۔دیوار پر دیددہ زیب آئینوں کی تنصیب سے سامنے والی دیوار کا عکس بڑا اور دلکش دکھاتی ہے۔الماری کے دروازے پر آئینہ لگانے سے کمرہ کشادہ محسوس ہوتا ہے۔باتھ روم میں گلاس ٹائلز کی تنصیب آجکل ٹرینڈ کا حصہ ہے، جو ایک چھوٹی سی جگہ کو بڑا دکھاتی ہے۔
Browse More Home Interior & Decoration - Ghar Ki Aaraish
گھر کا فرش بڑھائے گھر کی شان
Ghar Ka Farsh Barhaye Ghar Ki Shaan
گھر کو کریں گلشن
Ghar Ko Karen Gulshan
گھر کا بیک یارڈ، گھر کا آئینہ
Ghar Ka Backyard, Ghar Ka Aaina
گھر کی تزئین و آرائش کے منفرد خیالات
Ghar Ki Tazeen O Araish Ke Munfarid Khayalat
نئے رنگ ڈھنگ اپنائیں، اپنا گھر سجائیں
Naye Rang Dhang Apnain, Apna Ghar Sajaain
رتن کور کا فرنیچر
Rattan Cover Ka Furniture
کم بجٹ کے ساتھ گھر سجائیے
Kam Budget Ke Sath Ghar Sajaiye
آرائش خانہ ۔ کامن غلطیوں سے بچیں
Araish Khana - Common Ghaltiyon Se Bachain
شکستہ برتنوں سے گھر کی آرائش
Shikasta Bartanon Se Ghar Ki Araish
آرائشی آئینے گھر کو بنائیں شیش محل
Araishi Aaine Ghar Ko Banain Sheesh Mahal
بیڈ روم کی سجاوٹ کی بہترین حکمتِ عملی
Bedroom Ki Sajawat Ki Behtareen Hikmat E Amli
موسم کی تبدیلی پر الماری کی ترتیبِ نو
Mausam Ki Tabdeeli Par Almari Ki Tarteeb E Nau