Mosaam Sarma Main Badla In Dewaron K Rang - Article No. 2204

Mosaam Sarma Main Badla In Dewaron K Rang

موسم سرما میں بدلیں دیواروں کارنگ - تحریر نمبر 2204

اب ہمارے ملک میں موسم سرما اینٹری دینے والا ہے ۔اس موسم میں ماؤں کو بہت احتیاط کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔تاکہ بچے تندرست رہیں چونکہ یہ موسم زیادہ تر کمروں میں گزرتاہے

پیر 11 نومبر 2019

اب ہمارے ملک میں موسم سرما اینٹری دینے والا ہے ۔اس موسم میں ماؤں کو بہت احتیاط کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔تاکہ بچے تندرست رہیں چونکہ یہ موسم زیادہ تر کمروں میں گزرتاہے اس لئے اس آرٹیکل میں ہم آپ کو کمروں کی خوبصورتی کیلئے دیواریں ایک بار پھر پینٹ کرنے کا مشورہ دیں گے تاکہ آپ کے کمرے خوبصورت لگیں اور آپ بوریت کا شکار بھی نہ ہوں دراصل سارا دن کام کاج کرکے اور آفس کی مصروفیات سے بھراوقت گزارنے کے بعد جب انسان گھر پہنچتا ہے تو اس کی خواہش ہوتی ہے کہ گھر کا اندرونی ماحول باہرکی مشکلات سیکنڈوں میں بھلانے کا سبب بن جائے۔

اور اس خواہش کی تکمیل کے لئے جہاں گھرکی صفائی وستھرائی اور سلیقہ مندی معنی رکھتی ہے وہیں گھرکی آرائش وتزئین بھی خاصی دلچسپی رکھتی ہے۔
دیواروں کارنگ وروغن ہو یا بیڈ پر بچھی بیڈشیٹ کا رنگ ،قدرتی خوبصورتی کے حصول کی غرض سے لگائے گئے پودے ہوں یا بیڈ روم کا فرنیچر ہر ایک چیز انسان کی شخصیت اور مزاج پر اثر انداز ہوتی ہے اور موسم سرما کی آمد ہو تو گھر کی دیواروں خاص طور پر بیڈ روم کی دیواروں پر کروایا گیا رنگ وروغن انسان کے موڈ میں حیرت انگیز تبدیلی لاتاہے۔

(جاری ہے)


گھر کے درودیوار کا رنگ وروغن بد نما ہوتو بے چینی محسوس ہونے لگتی ہے۔فی زمانہ گھروں کو رنگ وروغن کرنے کا رجحان عام ہو رہا ہے ۔ماہرین جہاں موسم سرما میں کچھ خاص رنگ زیب تن کرنے کا مشورہ دیتے ہیں وہیں اس موسم میں دیواروں کے رنگ وروغن کے لئے بھی کچھ خاص رنگ مختص کر دیتے ہیں تو اگر آپ بھی اس موسم میں دیواروں کو رنگنے کا ارادہ رکھتے ہیں تو آج کا مضمون آپ کے لئے زیادہ سود مند ثابت ہو گا۔

ہلکا نیلا(اسکائی بلو)
اسکائی بلو(آسمانی)رنگ سکون کی علامت قرار دیا جاتا ہے ۔اگر آپ اپنے بیڈ روم کے لئے ٹھنڈے اور پر سکون ماحول کے خواہشمند ہیں تو یہ رنگ آپ کے لئے ہی ہے زیادہ نہیں بس ذرا سمندر اور آسمان کے بارے میں سوچ لیں۔انٹیر یئر ماہرین آسمانی رنگ کو کڈز رون کے لئے بہترین قرار دیتے ہیں چاہے یہ لڑکے کا کمرہ ہو یا لڑکی کا ۔
اس کے علاوہ بھی یہ رنگ ہر کمرے میں اچھا لگتاہے اور لکڑی کے فرش کے ساتھ ہوتو کیا ہی کہنے۔مختلف سروے نتائج کے مطابق ایسے افراد جو اپنے بیڈ روم میں نیلے رنگ کا انتخاب کرتے ہیں دوسرے لوگوں کے مقابلے میں زیادہ دیر تک نیند پوری کرتے ہیں۔
ہلکا نارنجی
سنی یلو(ہلکا نارنجی)رنگ آپ کے گھر کے ماحول کو تازہ اور خوشگوار ماحول فراہم کرنے میں مددگار ہے۔
ایک لمحے کے لئے اپنی آنکھیں بند کیجئے اور تصور کیجئے کہ جب آپ صبح اپنے کمرے میں بیدار ہوں اور کھڑکی سے چھن کر آنے والی دھوپ آپ کی دیواروں کو مزید روشن کررہی ہوتو یہ تاثر کس قدر خوشگوار ہو گا۔اس رنگ کے مزید خوشگوار تاثر کے قیام کے لئے ضروری ہے کہ سفید یا گرے رنگ کے فرنیچر یا سجاوٹی اشیاء کا استعمال زیادہ کیا جائے۔
ہلکا سبز
موسم گرما میں آپ کے گھر کی دیواروں کے لئے ہلکا سبز رنگ بھی خاصا مناسب قرار دیا جاتاہے۔
ٹھنڈا،پر سکون اور نفیس ہونے کی بدولت یہ رنگ ان دنوں مقبول ٹرینڈی کلرز میں شمار کیا جاتاہے۔یہ ایک بہار کا سا انداز دیتا ہے اور آپ کے کمرے میں جان ڈال دے گا۔اس رنگ کے لئے مزید خوشگوار تاثر قائم کرنے کے لئے ضروری ہے کہ ہلکے رنگ کی سجاوٹی اشیاء اور فرنیچر کا استعمال زیادہ کیا جائے۔
ہلکا بنفشی
ویسے تو ہر رنگ میں ایک خاص چمک اور دلکشی چھپی ہوتی ہے لیکن اگر بات کی جائے لیونگ روم کی تو ماحول کو پر لطف اور دلکش بنانے کے لئے ہلکے بنفشی رنگ کا استعمال بھی مناسب قرار دیا جا سکتاہے یہ آپ کے لیونگ روم کو خوبصورت اور دلکش بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

گلابی
لائٹ پنک کلر کا استعمال اگر بیڈ روم کی دیواروں کے لئے کیا جائے،لیونگ روم یا ڈرائنگ روم آپ کے گھر کو خوبصورت بنانے کے لئے کافی ہے گلابی رنگ کا فرنیچر اور اس رنگ کی دیواریں آپ کے گھر کی خوبصورتی بڑھانے کے لئے کافی ہیں۔

Browse More Home Interior & Decoration - Ghar Ki Aaraish

Special Home Interior & Decoration - Ghar Ki Aaraish article for women, read "Mosaam Sarma Main Badla In Dewaron K Rang" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.