Munazim Almari - Article No. 2501

Munazim Almari

منظم الماری - تحریر نمبر 2501

گھر گرہستی چاہے سلیقہ شعاری

منگل 5 جنوری 2021

یہ کوئی بڑی بات نہیں کہ آپ گھریلو خاتون ہوں یا برسر روزگار،ان دنوں تو بیشتر کام آن لائن ہو رہے ہیں۔آپ کو اپنی ہی نہیں کنبے بھر کی صحت و سلامتی کا خاص خیال رکھنا ہے ایسے میں صحت بخش کھانے بنایئے۔کچھ عرصے سے جو کام التواء کا شکار تھے انہیں مکمل کر لیجئے۔
ایسے ہی کاموں میں کپڑوں کی الماری اور بک شیلفز کی صفائی کرنا بھی شامل ہے۔

ریفرنس کی کتابیں پڑھنا آپ اور آپ کے خاندان کی اہم ضرورت ہو سکتی ہے مگر اکثر ہم سہل پسندی کا مظاہرہ کرکے کمروں میں انہیں رکھا رہنے دیتے ہیں۔ہمارے گھر میں بھی بستر پر،ڈریسنگ ٹیبل پر، سلائی مشین کے قریب اور کونسول پر کتابیں براجمان ملتی ہیں۔یہ سگھڑاپا نہیں ہوا کرتا۔بہتر یہی ہے کہ کتاب سے استفادہ ہو چکے تو اسے جہاں سے اٹھایا گیا تھا وہیں واپس رکھا جائے اور ہر روز ماسی کے آنے سے پہلے شیلف کو جھاڑا جائے تاکہ کتابوں پر پڑنے والی گرد صاف ہو جائے۔

(جاری ہے)

جلد بندی بھی خراب نہ ہو اور قرینے سے سجی آپ کی لائبریری خود آپ کو بھی بھلی لگے۔
اسی طرح آپ کی واڈ روب بھی توجہ چاہتی ہیں۔کراچی کے باسیوں نے نومبر کی پہلی خنک ہونٹوں کا استقبال کر لیا اور آپ نے یقینا گرمیوں کے کپڑے علیحدہ کر دیئے ہونگے اور اب سویٹرز،کارڈینگز،شالیں،کوٹ وغیرہ ہینگروں میں ترتیب سے لٹکا لئے ہوں گے۔
دھلے ہوئے کپڑوں کو استری کرکے تہہ لگا کے رکھنا درست ہو گا اور اگر ہینگر میں رکھنا ہو تو یہ بھی اچھی تجویز ہے۔

وٹو روب کی درازوں میں اگر اخباری کا غذ بچھایا جائے تو یہ کچھ ہی عرصے بعد زرد پڑ جاتا ہے لیکن اگر آپ براؤن کاغذ بچھائیں گی تو یہ سال چھ ماہ تک مناسب حالت میں رہے گا۔
بچوں کی الماری میں درازوں کا استعمال ضرور کیجئے۔بچوں کے انڈر گارمنٹس علیحدہ علیحدہ درازوں میں رکھیں تاکہ بوقت ضرورت یہ آسانی سے مل جائیں اور گڈمڈ ہو کر بے ترتیب نہ ہوں۔

قیمتی اشیاء زیورات،شناختی کارڈ اور اسی نوع کی دوسری اشیاء جس دراز میں رکھی جائیں وہاں تالا ضرور لگایا جائے۔
جوتوں کو گھر آکر جب بھی فرصت ملے صاف کپڑے سے پونچھ کر الماری کے زیریں حصے میں رکھیں شادی بیاہ کے جوتوں اور چپلوں کو ان کے ڈبوں ہی میں ترتیب سے رکھیں۔
تولیوں اور بستر کی چادروں کو ایک دوسرے کے قریب خانوں میں رکھنے سے آپ کو سہولت رہے گی۔

قیمتی کپڑوں کو کور کرکے ہینگر میں لٹکانا ٹھیک ہو گا اس طرح ان پر سلوٹیں نہیں پڑیں گی اور گرد و غبار سے بھی محفوظ رہیں گے غرضیکہ کتابوں کی شیلف ہو یا کپڑوں کی الماریاں یہ روزانہ کے دس منٹ آپ سے مستعار مانگتی ہیں اور اتنی فرصت تو دن کے کسی حصے میں مل ہی جاتی ہے۔ منظم الماری آپ کے لئے سہولت کا باعث بنتی ہے اس طرح آپ کم وقت میں مطلوبہ کپڑا یا کتاب فوراً حاصل کر لیتے ہیں۔

Browse More Home Interior & Decoration - Ghar Ki Aaraish

Special Home Interior & Decoration - Ghar Ki Aaraish article for women, read "Munazim Almari" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.