Naujawan Ladkiyon Ka Kamra - Article No. 3068

Naujawan Ladkiyon Ka Kamra

نوجوان لڑکیوں کا کمرہ - تحریر نمبر 3068

قرینے سے سجا،جدت بھرا

منگل 7 فروری 2023

لڑکیوں کے کمرے کی سجاوٹ کے لئے وہی روایتی گلابی رنگ کی اشیاء اور جھالروں کو خیرباد کہنے کا وقت آ گیا ہے۔آج کل بچیوں کے کمرے کی تزین و آرائش ان کی شخصیت،ان کے پسندیدہ رنگ اور رجحان کے مطابق کی جاتی ہے۔مگر پھر بھی ان کے کمرے کی آرائش کے دوران انہیں شہزادیوں جیسا تاثر دینا نہ بھولیں کیونکہ آپ کی بچی کے لئے اس کا کمرہ کسی محل سے کم نہیں۔
ذیل میں ہم آپ کی رہنمائی کے لئے ایسی ہی چند مفید ٹپس دے رہے ہیں جو بنائے آپ کی ننھی منی شہزادی کے کمرے کو لاجواب آرائش کا نمونہ۔
ہوم ورک کے لئے علیحدہ جگہ
اپنی بیٹی کے کمرے کو ایک منفرد تاثر دینے کے لئے ایک چھوٹی سی حاشیہ دار کھڑکی طرز کے ریکس،دیواروں میں نصب سفید ڈیسک،درازوں اور کیبنٹس کے لئے خاصی جگہ فراہم کر سکتی ہے۔

(جاری ہے)

ڈرامائی طرز کے نیلگوں قرمزی رنگ کے پردے سونے اور کام کرنے کی جگہوں کو علیحدہ رکھنے کا اچھا اور منفرد طریقہ ہو سکتے ہیں۔کمرے کا تھوڑا تخلیقی تاثر دینے کے لئے آپ منفرد طرز کے حروف کے ذریعے بچی کا نام دیوار پہ لگا سکتے ہیں یا خوبصورت سے پس منظر کے ساتھ مختلف سائز اور شکل میں حروف پرنٹ کروا کے فریم بھی کروا سکتی ہیں۔
اسٹائلش شیلفز
کمرے کو اسٹائلش اور منظم رکھنے کے لئے اس میں شیلفز کا اضافہ کریں۔
سادے مگر خوبصورت اور چھوٹے شیلفز دیکھنے میں بہت بھلے لگتے ہیں اور کمرے کا اچھا تاثر پیش کرتے ہیں۔اس طرح ان شیلفز کی بدولت کتابوں،آرٹ ورک اور ٹرافیز وغیرہ کو سجا سکتی ہیں۔بید کی بنی کچرے کی ٹوکری بھی آپ کے کمرے کو منظم اور صاف ستھرا رکھنے میں مددگار ثابت ہو گی۔
جدید طرز کے پھولدار پرنٹس
بچیوں کے کمرے کی آرائش کے وقت چادر،غلاف اور پردوں کے پرنٹس نہایت اہمیت رکھتے ہیں۔
حد سے زیادہ نمائشی اور بچگانہ یا دانشورانہ طرز کے پرنٹس بچیوں کے کمروں کے حساب سے مناسب نہیں۔بہتر یہی ہے کہ آپ روایتی پھولدار پرنٹس کا انتخاب کریں۔یہ کمرے کو جدید طرز سے ہم آہنگ کر دیں گے۔ساتھ ہی گرافک ڈیزائن کے پھولدار پرنٹس کے وال پیپر بھی ہوں تو کیا ہی بات ہے۔
دلچسپ اشیاء کا اضافہ
بچیوں کا کمرہ صرف سونے کی حد تک محدود نہیں۔
ان کے کمرے میں ایک ببل چیئر بھی لٹکائیں۔ببل چیئر بید کے مٹیریل سے بنی لٹکائی جانے والی جھولا نما نشست ہوتی ہے جو سیاہ،سفید،بھورے اور سرخ رنگ میں رنگی ہوئی تیار ملتی ہیں۔یہ آپ کی بچی کے کمرے کو انوکھا تاثر دینے کے ساتھ اس کو پڑھنے کے لئے ایک اچھی اور آرام دہ جگہ بھی فراہم کرے گی۔اس کے علاوہ کمرے کو اور بھی دلچسپ تاثر دینے کے لئے ”Girls Only“ کا بورڈ بھی دروازے پر لٹکا سکتی ہیں۔
اس کے کشادہ کمرے کو بکھرے رہنے سے بچانے کے لئے آپ جدید طرز کے بنا دروازوں والے بک شیلفز یا دیواروں میں نصب الماری بھی بنا سکتی ہیں۔
دلکش اسٹائل
گلابی اور ہرے رنگ کا امتزاج ہر عمر کی لڑکیوں کے کمرے کے لئے بہترین ہے۔پھولدار پرنٹس اور کرسٹلز کی آرائشی اشیاء کمرے میں متوازن فضاء برقرار رکھیں گی۔اس طرح نہ تو کمرہ نہایت بچگانہ لگے گا اور نہ بڑوں کے کمرے جیسا۔
ساتھ ہی آپ ایک چھوٹی آرام دہ کرسی کا اضافہ کر سکتی ہیں جو آپ کی ننھی پری کے لئے سونے سے پہلے کہانیاں پڑھنے کے لئے آئیڈیل جگہ ہے۔
نمایاں نقوش اور مثالی آرائش
بچیوں کے کمرے میں موجود کھڑکیاں نئے اور منفرد ڈیزائنز کے پردوں کے تجربے کرنے کے لئے مثالی ہے کیونکہ آپ یہ تجربہ لاؤنج یا گھر کے داخلی دروازے کے ساتھ تو نہیں کر سکتیں۔
کوشش کریں کہ نیوٹرل شیڈز جیسے کالے،سفید یا سرمئی رنگ کے بڑے حجم والے نقوش کا انتخاب کریں۔اور اگر آپ کی ننھی گڑیا کا دل اپنے کمرے کے رنگ سے اُکتا گیا ہے تو جدید رجحان کے رنگوں کا استعمال کرتے ہوئے ان کی دیواروں اور پردوں کا رنگ تبدیل کرنا مفید ہو گا۔
دلکش اطراف
اسٹائلش سرمئی دیواروں کے ساتھ جدید طرز کے فرنیچر کا انتخاب کرکے آپ اپنی بچی کو کئی سالوں کے لئے دلکش اور آرام دہ ماحول مہیا کر سکتی ہیں۔
چھوٹی سفید ڈیسک اور ٹیبل لیمپس کا فرنیچر کے طور پر استعمال ہر عمر کی بچیوں کے کمرے کے لئے بہترین ثابت ہو گا۔
روشنیوں کا سحر انگیز استعمال
خوبصورت فانوس میں سجی روشنی لڑکیوں کے کمروں میں جان ڈال دیتی ہے۔مختلف طرز کی جدید اور روایتی لائٹس ہمیشہ انتہائی جاذب نظر لگتی ہیں۔فانوس اور اس طرز کی جدید Lights آج کل خاصی مقبول اور فیشن میں ہیں۔
اور بالغرض آپ کی بیٹی کا دل ان سے بھر بھی جائے تو آپ انہیں گھر کے دوسرے حصوں میں بھی لگا سکتی ہیں۔
بڑھتی عمر کے ساتھ کمرے کا نقشہ بدل دیں
بستر کے سرہانے کی دیوار پر گہرے چاکلیٹ براؤن رنگ کا کمرہ بچی کے بڑے ہونے کی دلیل ہو گا اور اس حسین رنگ کے ساتھ گہرے گلابی رنگ کے دلکش ڈیزائن والے پردے اور اسٹائلش پھولدار لیمپس سونے پہ سہاگے کا کام کریں گے۔

Browse More Home Interior & Decoration - Ghar Ki Aaraish

Special Home Interior & Decoration - Ghar Ki Aaraish article for women, read "Naujawan Ladkiyon Ka Kamra" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.