Naya Paint Kareen Naye Andaz Se - Article No. 2628

Naya Paint Kareen Naye Andaz Se

نیا پینٹ کریں نئے انداز سے - تحریر نمبر 2628

اگر آپ اپنے گھر کو خوبصورت پینٹ سے سجائیں تو موسم گرما اچھا گزرے گا اور آپ کمرے میں بیٹھ کر سکون محسوس کریں گے

بدھ 30 جون 2021

ہماء غفار
گرمیوں کے دن ہیں ہر کوئی ان دنوں میں گھر پر رہنے کو ترجیع دیتا ہے۔ان حالات میں اگر آپ اپنے گھر کو خوبصورت پینٹ سے سجائیں تو موسم گرما اچھا گزرے گا اور آپ کمرے میں بیٹھ کر سکون محسوس کریں گے۔آپ نے لوگوں سے اکثر یہ کہتے سنا ہو گا کہ سفید،کریم اور بھورے رنگ کی دیواروں والے کمرے دِکھنے میں بڑے لگتے ہیں اور یہ ایسے رنگ ہیں،جن سے آپ کبھی تنگ نہیں ہوتے۔
اسی عمومی تاثر کے باعث انٹیریئر ڈیکوریٹرز اکثر گہرے رنگوں سے اجتناب برتتے ہیں۔گھروں میں کالے رنگ سے پرہیز ہی کی جاتی ہے۔ہر چند کہ،کالا رنگ کئی طرح سے کارگر رہتا ہے،کمرے میں گرم جوشی پیدا کر سکتا ہے۔ کسی آرٹ ورک کے گرد فریم بنانے اور باہر کو کھلتی کھڑکی کے اطراف میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

کالا رنگ لکڑی کی فلورنگ کو مزید خوبصورت بنانے کے لئے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔


وائٹ کلر
سفید رنگ بے مثال ہے۔اور یہ اس وقت مزید نکھر کر سامنے آتا ہے،جب اسے کالے یا کسی دیگر Strong رنگ کے ساتھ استعمال کیا جائے۔یہ اسی طرح ہے،جس طرح لپ اسٹک آپ کے چہرے کے رنگ کو Enhance کر دیتی ہے۔
بلیک،وائٹ،ییلو
یہ ایک جادوئی Trio ہے،جو کمرے کو توانائی بخشتا ہے۔خصوصاً اس وقت جب آپ گہرے،روشن اور گرمجوش پیلے رنگ کا انتخاب کریں۔
ایسا کریں کہ دیوار کو پینٹ کرنے سے پہلے،کچی گہری پنسل سے 8.5x11 انچ کاغذ کے ٹکڑے پر مطلوبہ رنگ بھریں۔اس کے بعد،اس کاغذ کو دیوار پر چسپاں کرکے،اس کے کمرے کے ماحول اور طبیعت پر اثرات کو محسوس کریں۔آپ یقینا اس اسکیم کو نہیں جانے دینا چاہیں گے۔
ہر کمرے کا اپنا رنگ
گھر کے ہر کمرے کو اپنی مضبوط شناخت اور مخصوص رنگ دینے کا خیال کریں۔
نیلا رنگ طبیعت کو بہت بھاتا ہے۔نیلا رنگ مہذب،جدید اور ساتھ ہی انتہائی پُرسکون اور شاعرانہ مزاج لیے ہوئے ہوتا ہے،خصوصاً اس وقت جب اسے کالے رنگ کے ساتھ استعمال کیا جائے۔ ایک بات کا خاص خیال رکھیں۔رنگ کے کونوں اور Finish پر خصوصی توجہ دیں۔اگر حتمی نتیجہ،شاندار سے کم ہے تو یہ دیوار کا ستیاناس کرنے کا بہترین نسخہ بھی ثابت ہو سکتا ہے۔

رنگوں کا انتخاب جو ایک دوسرے کو آرائش بخشے ہلکا گلابی رنگ،اگر اسے ستائشی رنگ (Accent Color) کے طور پر استعمال کیا جائے تو یہ گہرے فیروزی رنگ کے ساتھ مل کر حیران کن نتائج دے سکتا ہے۔گلابی رنگ عمدگی اور نرمی کی نمائندگی کرتا ہے۔یہ سب کے لئے اور اپنے لئے پیار کی بھی نمائندگی کرتا ہے۔اس کے برعکس،قیمتی پتھر زمرد،فیروزی رنگ کا ہوتا ہے،جو کلاس،منفردیت اور اعلیٰ ذوق کی علامت سمجھا جاتا ہے۔

فرام ڈارک ٹو لائٹ
یہ اپنے کمرے کو کلر کامبی نیشن سے سجانے کا ایک اور بہترین طریقہ ہے۔کمرے کو عمودی طور پر لیں،چھت سے ہلکے رنگ سے شروع کریں اور فلور تک پہنچتے پہنچتے بتدریج گہرے رنگوں کا استعمال کریں۔مثلاً چھت کو کریم رنگ دینے کے بعد اسے Contrast دینے کے لئے چھت میں لکڑی کے پینلز کا استعمال کریں۔دیواروں پر تھوڑا سا گہرہ رنگ استعمال کرتے ہوئے انھیں ہلکا گہرہ گرین،بلیو اور فلور پر اس کے مزید گہرے شیڈ کا انتخاب کریں۔
فلور کو Contrast دینے کے لئے اس پر وائٹ براڈ Pattern ڈیزائن پینٹ کریں۔
بلیک،وائٹ،گولڈ
ہمیشہ کی پسند۔کالے اور سفید رنگ کا Combo کبھی بھی آوٹ آف فیشن نہیں ہوتا۔دیوار پر پس منظر میں سفید رنگ پینٹ کریں،اس پر کالے رنگ سے نیچر ڈیزائن کی ڈرائنگ بنائیں۔ایک قدم اور آگے جاتے ہوئے،دیوار پر چسپاں اور دیوار کے ساتھ رکھی گئی ایکسیسریز پر دھاتی گولڈ رنگ کا استعمال کریں۔

Browse More Home Interior & Decoration - Ghar Ki Aaraish

Special Home Interior & Decoration - Ghar Ki Aaraish article for women, read "Naya Paint Kareen Naye Andaz Se" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.