Naye Saal Ki Aamad Par Party Decoration Se Mutaliq Chand Tajaweez - Article No. 3344

Naye Saal Ki Aamad Par Party Decoration Se Mutaliq Chand Tajaweez

نئے سال کی آمد پر پارٹی ڈیکوریشن سے متعلق چند تجاویز - تحریر نمبر 3344

اپنے بجٹ اور پسند کے مطابق نئے سال کی آمد پر پارٹی ڈیکوریٹ کریں

ہفتہ 28 دسمبر 2024

انگریزی کیلنڈر کی تبدیلی ہماری ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی میں بہت اہمیت رکھتی ہے۔ہر دسمبر سال کے اختتام اور نئے سال کی آمد کے ساتھ آتا ہے۔اور بہت سی مثبت اور منفی یادیں لیے ہم نئے سال میں داخل ہوتے ہیں۔اگرچہ زندگی تیزی سے خاتمے کی جانب رواں دواں ہے۔تاہم خوشی کا سبب بننے والے عوامل کو روزمرہ معمولات میں جگہ دینا انتہائی اہم ہے۔
یہی وجہ ہے کہ ہم سالگرہ کی طرح نئے سال کی آمد کو خوشی کے طور پر مناتے ہیں۔سب کا نئے سال کو خوش آمدید کہنے کا انداز مختلف ہو سکتا ہے۔کوئی نیو ایئر نائٹ پر گھر سے باہر آتش بازی کا مظاہرہ دیکھنا پسند کرتا ہے۔جبکہ زیادہ تر افراد گھر پہ تقریب کا اہتمام کرتے ہیں۔لہٰذا، دیکھتے ہیں کہ نئے سال کی آمد پر پارٹی ڈیکوریشن سے متعلق چند تجاویز کونسی ہیں؟
پرانے سال کو الوداع اور نئے سال کو خوش آمدید کہنے کا ایک خاص لمحہ ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

جب گھڑی رات کے بارہ بجاتی ہے اور تاریخ یکم جنوری میں بدلتی ہے۔تو سب نگاہیں گھڑیوں پر مرکوز ہوتی ہیں۔اگر آپ دیوار پر لگنے والی ایک بڑی گھڑی خریدنے کی سکت رکھتے ہیں تو ضرور خریدیں۔علاوہ ازیں، گھر میں موجود سب سے بڑی وال کلاک کو اس کمرے یا ہال میں نصب کریں جہاں تقریب کا انتظام کیا گیا ہے۔نیو ایئر پارٹی کا اہتمام عام طور پر 31 دسمبر اور یکم جنوری کی درمیانی رات کو ہی کیا جاتا ہے۔
تاہم اگر آپ نے کچھ روز بعد ایسی تقریب کا پلان کیا ہے۔تب بھی وقت کی اہمیت کے پیشِ نظر وال کلاک کو اسی طریقے سے نصب کرنا غیر مناسب نہیں۔
آنے والا سال 2025ء، چار ہندسوں پر مبنی ہے۔آپ ایسے بہت سے ہندسوں کو مارکیٹ سے لے سکتے ہیں۔مثال کے طور پر سالگرہ میں استعمال ہونے والے ورق (Foil) سے بنے غباروں کی شکل میں بھی حاصل کر سکتے ہیں۔جو مارکیٹ سے سستے داموں دستیاب ہو سکتے ہیں۔
ان ہندسوں کو چھت سے معلق (Hang) کریں۔تاکہ ہینگنگ ہندسے پارٹی کے تھیم کو قائم رکھیں۔اور آپ کو نیو ایئر پارٹی کا تاثر دیتے رہیں۔علاوہ ازیں آپ ان ہندسوں کو گھر میں بھی تیار کر سکتے ہیں۔
تمام تر گیمز، اناؤنسمٹ یا تاج پوشی کے لئے ایک الگ کارنر کی ضرورت تو پیش آئے گی۔ لہٰذا، ایک عدد فوٹو بوتھ فریم تیار کریں۔جس پر ہیپی نیو ایئر لکھا ہو۔
تاکہ تصاویر بنوانے پر یہ سب کے لئے یادگار بن جائے۔علاوہ ازیں، آپ دیوار پر ایک بیک ڈراپ تخلیق کر سکتے ہیں۔مثال کے طور پر اگر آپ کے تھیم کلرز بلیک اور گولڈن ہیں۔تو دیوار پر کسی بھی بلیک چادر، اسٹیکرز یا وال پیپر لگا کر اس پہ گولڈن رنگ سے ہیپی نیو ایئر لکھا جا سکتا ہے۔
سال بھر کی تصاویر سے بھی پارٹی کی سجاوٹ کی جا سکتی ہے۔تحائف کے طور پر نو ایئر کیلنڈر، ڈائری، کتابیں، رِسٹ واچ، پرفیوم، ہینڈ بیگز یعنی بے شمار اشیاء گفٹ کی جا سکتی ہیں۔لہٰذا، ان تمام تجاویز میں سے اپنے بجٹ اور پسند کے مطابق نئے سال کی آمد پر پارٹی ڈیکوریٹ کریں۔ اور نئے سال کو خوش آمدید کہیں۔

Browse More Home Interior & Decoration - Ghar Ki Aaraish

Special Home Interior & Decoration - Ghar Ki Aaraish article for women, read "Naye Saal Ki Aamad Par Party Decoration Se Mutaliq Chand Tajaweez" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.