
- Home
- Women
- Articles
- Home Interior & Decoration - Ghar Ki Aaraish
- Oriental Design - Mashriqi Asian Khasosan Chinese Taraz E Araish
Oriental Design - Mashriqi Asian Khasosan Chinese Taraz E Araish - Home Interior & Decoration - Ghar Ki Aaraish
اورینٹل ڈیزائن ․․․ مشرقی ایشیائی خصوصاً چائنیز طرزِ آرائش - گھر کی آرائش
بدھ 18 جنوری 2023

ان کے ڈرائنگ رومز اور لاؤنجز کی سجاوٹ کے انداز دیکھئے
دیواروں کی آرائش میں چیری بلاسم اور Orchids کی تصاویر آویزاں ہوتی ہیں۔وسطی میز پر پروسلیس اور سیرامکس کی آرائشی چیزیں نظر آتی ہیں۔اہل چین لکڑی اور بانس (Rattan) سے بنے فرنیچر کا انتخاب کرتے ہیں۔ان کا پسندیدہ رنگ سرخ ہے۔یہ اپنی دیواریں بھی سرخ رنگ کی رنگتے ہیں تاہم اب رجحان بدلنے لگا ہے۔
(جاری ہے)
ان کے سونے کے کمروں کی آرائش دیکھ لیں یا لاؤنج کی یہ اپنے روایتی اسلوب سے ہٹتے نہیں۔
یہ اپنی کلر پلیٹ سے مدہم رنگ بھی چنتے ہیں البتہ ان کی توجہ سرخ اور سنہرے رنگ پر بھی مرکوز ہوتی ہے۔خواہ وہ کسی اسکرین،کسی فریم یا غالیچے کی شکل میں ہو اور ساتھ ہی ساتھ Bamboo کے عنصر سے میزیں یا کرسیاں گھروں میں رکھتے ہیں۔کیونکہ یہ جزو لکڑی کے میٹریل کے بعد بہترین ماحول دوست مانا جاتا ہے۔اس میں یہاں Bamboo کے پودے اور اچھی خاصی فصل بنتی ہے۔لہٰذا یہ Blinds، تصویروں کے فریم اور دوسرے عام استعمال کے برتن یا فرنیچر ہر مد سے اسے استعمال کرنے کا گُر بھی جانتے ہیں اور اسے فینگ شوئی کے نظرئیے سے بھی ماحول دوست مانتے ہیں۔
اہل چین کا Lacquer Craft اپنی مثال آپ ہے۔
یہ صلاحیت کے اعتبار سے کئی ہزار برس پرانی تکنیک ہے۔چینیوں کے گھروں میں آپ کو روایتی الماریاں ایسی ملتی ہیں جن پر لکیر کا کام کیا گیا ہے۔یہاں شادیوں میں یہ سرخ لکیر کے ساتھ شاندار Cabinet دینے کی رسم ہے۔جیسے ہمارے یہاں کبھی صندوق دیئے جاتے تھے اور جہیز کا بیشتر سامان یہاں کھپایا جاتا تھا۔
آراستہ و پیراستہ اسکرینز
ایشیا کے کئی ملکوں میں قد آدم اور دیوار سے چھت تک Screens آویزاں کرنے کا رواج ہے مثلاً جاپان،تھائی لینڈ اور چین کی ریاستوں میں یہ Coromandel اسکرینز لگائی جاتی ہیں۔یہ ایک قسم کا شاندار Mural ہوتا ہے۔اس تصویر میں پرندے،پھول،پتے،درخت مخصوص گھروں کی چھتوں کے خاکے اور دلکش زاویے سے عورتوں کی شبیہات دیکھی جا سکتی ہیں۔
Chinoiserie Wallpaper
کہیں کہیں پوری دیوار کو ڈھانپ لینے والا وال پیپر تو کہیں Backdrop کی شکل میں پھلدار تخیل کی ہنر مندی جھلکتی دکھائی دیتی ہے۔
غرض یہ کہ چین انسانی تہذیب کے اولین مراکز میں سے ایک مانا جاتا ہے۔چین کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ اس نے اپنی تحریری زبان خود ایجاد کی اور ہم دیکھتے ہیں کہ ان کے گھروں میں چینی رسم الخط میں انسانیت کی بھلائی،ترقی کا عزم اور مسلسل محنت ہی پھل دیتی ہے جیسے تخلیقی اور سماجی بھلائی کا مفہوم لئے جملے مصوری کی شکل میں موجود ہیں۔
خواتین سے متعلق نئے مضامین
-
نیل کٹنگ ایک آرٹ
-
ہونٹوں کے لئے لپ اسٹک
-
رنگ برنگی کھنکتی چوڑیاں
-
سُرمئی رُتوں کے گلاب پیرہن
-
مستقبل کی مائیں ․․․ اپنی صحت کا خیال رکھیں
-
گھر کے پردے کے دلکش ڈیزائن
-
ماں اور صحت مند بچے کے لئے غذائیت کی بے حد اہمیت ہے
-
خوبصورتی کا تعلق صرف چہرے سے نہیں
-
چینی طرز آرائش کے لطیف پہلو
-
آج گھر کی چیزوں سے حسن بڑھائیں
Your Thoughts and Comments
مزید گھر کی آرائش سے متعلق
-
گھر کے پردے کے دلکش ڈیزائن
-
چینی طرز آرائش کے لطیف پہلو
-
خوبصورت موسم میں آشیاں سجانا ہے
-
سالِ نو پر گھر کی تزئین و آرائش کا منفرد انداز
-
کاؤچ ․․․ نشست سجانے کا نفیس پہلو
-
نفیس اور منفرد لاؤنج کیسے بنے گا
-
وال پیلنگ سے اپنے گھر کو دیں نیا روپ
-
گھر سجائیں سٹریس بھگائیں
-
پھولوں سے سجا لیں گھر اپنا
-
وال پیپرز،دیواروں پہ کھلتے یہ آرائشی کاغذ
Articles and Information
بچے کی نگہداشتبچوں کی پرورش اور غلط نظریاتمحبت اور جزباتی خلفشارخواتین کی خوبصورتیمیک اپ کرنے کے طریقے اور تجاویزبالوں کی نگہداشت اور سٹائلنگبالوں کو رنگنے کے طریقے اور تجاویزچہرے کی حفاظتجلد کی حفاظتچہرے کا فیشل، بلیچ اور مساجخوبصورتی کے نئے اندازدلہن اور شادی کا میک اپخواتین کا مساج، چہرے اور باڈی کا مساجبالوں کیلئے شیمپو کا استعمالخواتین کیلئے وزن کم کرنے کی ورزشیںںاخنوں کی حفاظت اور خوبصورتیخواتین سے متعلقہ متفرق ویڈیوزاسلام اور عورتگھریلو ٹوٹکے خواتین کیلئے مضامینمختلف رویےخواتین کے ملبوسات 100 نامور خواتینخانوادئہ رسولقرونِ اولیٰعظیم مائیںعظیم بیویاںفن اور ادب میں نام پیدا کرنے والی خواتینمشہور سیاستدان اور حکمران خواتینفلاحِ عام کرنے والی مشہور خواتینمشہور کھلاڑی خواتین مشہور آرٹسٹ خواتینبدنصیب عورتیںگھر کی آرائشخواتین کیلئے خریداری کے طریقےابتدائی طبی امدادخواتین کیلئے باغبانی کے مشورےکامیاب شادی شدہ زندگیPicture Galleries
مہندی کے ڈئزائنہاتھوں کے مہندی کے ڈئزائنپیروں کے مہندی کے ڈئزائنUrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2023, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.