Parday - Razdari Se Aaraish Tak - Article No. 2870

Parday - Razdari Se Aaraish Tak

پردے ، رازداری سے آرائش تک - تحریر نمبر 2870

چند بہترین اقسام کے پردے جو گھر کی زینت بڑھاتے ہیں

جمعہ 6 مئی 2022

گھر کی آرائش کے ساتھ ساتھ گرم ہواؤں اور دھوپ سے بچاؤ،اسی طرح موسم سرما میں سرد ہواؤں سے محفوظ رکھنے کے لئے یہ پردے ہی تو بنیادی کردار ادا کیا کرتے ہیں۔پردہ دار گھرانوں میں ان کی اہمیت دو چند ہوتی ہے۔اس لئے رازداری سے آرائش تک ان کا کردار بہت اہمیت اختیار کر جاتا ہے۔
تعمیر کا تعین کرکے پردے بنوائے جائیں
اپنے فرنیچر سے لے کر کمرے کا رنگ و روغن اور کھڑکیوں کے اسٹائل تک ہر چیز مدنظر رکھ کر پردوں کا انتخاب کیا جاتا ہے۔
پردے کا سائز کھڑکی سے دو چار انچ بڑا رکھا جائے۔ذیل میں گھر کے مختلف کمروں کے لئے مناسب پردوں کی تفصیل دی جا رہی ہے۔
باورچی خانے کے لئے
باورچی خانے میں موجود کھڑکی ہوا اور Smell خارج کرنے کے لئے ضروری ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

کسی گھر میں یہ کھڑکی بڑے سائز کی ہوتی ہے اور کہیں چھوٹی بھی ہو سکتی ہے بہرحال اگر آپ یہاں پردے کے لئے ایسا مواد استعمال کریں جس کی دھلائی یا جھاڑ بونچھ کرنا آسان ہو۔

کچھ لوگ Blinds لگانا پسند کرتے ہیں اور کچھ خواتین ان Blinds کے اوپر بھی پردے لگانا پسند کرتی ہیں۔
لاؤنج اور وسطی کمروں کے لئے
جدید عمارات اور بنگلوں میں قد آدم سے بہت اونچی کھڑکیاں بنانے کا رجحان غالب آ رہا ہے۔یہ طرز تعمیر ہوا کے گزر کے ساتھ ساتھ دیر تک قدرتی روشنی اور قدرتی رعنائی تک مربوط رہنے کی ایک اچھی اور ماحول دوست ترکیب ہے۔

Roller Shades جدید پردوں کی ایک اچھی شکل ہے۔
Pleat والے پردے بھی وسطی کمروں کے لئے اچھا انتخاب ہو سکتے ہیں۔ان میں Pencil Pleat اور Double Pinch دو خوبصورت زاویئے کے پردے ہیں۔سرد ملکوں میں ویلوٹ کے مٹیریل سے یہ پردے بنائے جاتے ہیں۔
Fancy Curtain ڈیزائن ڈائنگ رومز کے لئے بہتر رہتے ہیں اور یہ عالیشان اور پرشکوہ گھرانے کا تاثر دیتے ہیں۔ان کے لئے کپڑا بھی زیادہ استعمال ہوتا ہے۔
Blackout Eyelet Curtains
غیر ضروری روشنیوں سے تحفظ کرنا جہاں ضروری ہو وہاں سونے کے کمروں میں اس قسم کے پردے لگائے جا سکتے ہیں۔انہیں پروفیشنل طریقے سے ڈرائی کلین کرانا ضروری ہوتا ہے۔یہ آپ کی صوابدید پر ہے کہ آپ پردوں پر جھالر نما ٹاپرز لگوانا پسند کرتے ہیں یا نہیں۔

Browse More Home Interior & Decoration - Ghar Ki Aaraish

Special Home Interior & Decoration - Ghar Ki Aaraish article for women, read "Parday - Razdari Se Aaraish Tak" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.