Ranga Rang Phooloon Ki Araish - Home Interior & Decoration - Ghar Ki Aaraish
رنگا رنگ پھولوں کی آرائش - گھر کی آرائش
جمعرات اپریل

گھروں کی اندرونی آرائش کے لئے تازہ پھولوں میں ٹی روز بے حد خوشگوار احساس سے دو چند کرنے والا پھول ہے۔سفید دودھیا رنگ کے اس گلدستے میں سرخ گلاب بھی شامل کر لئے جائیں تو سونے پہ سہاگہ ہو جاتا ہے۔ٹی روز عیادت کرنے کے لئے لے جانے والے گلدستے میں شامل کرکے مریض کے ساتھ اپنی انسیت اور وابستگی کا اظہار کیا جاتا ہے۔برآمدوں میں کرسٹل کے گلدانوں میں تین سے چار ٹہنیاں بھی رکھ لی جائیں تو دالان سے برآمدے اور کمرے تک مہکار پھیل جاتی ہے۔
(جاری ہے)
گیندے،موتیا،رات کی رانی،دن کا راجہ Cosmos،منی پلانٹ اور جڑی بوٹیوں کے پودے تو آپ گملوں اور گھر میں موجود کیاریوں میں اگا سکتے ہیں۔
خشک پھولوں کی سجاوٹ
کیا آپ جانتے ہیں کہ پھولوں اور خوشبودار ٹہنیوں کو خشک پھولوں کی سجاوٹ کے طور پر استعمال کرنا بھی اعلیٰ جمالیاتی ذوق کی علامت ہے۔بہار بھی ہمیشہ رہنے کے لئے نہیں آتی مگر دلوں میں احساس تو پیدا کر دیتی ہے کہ آپ کو ہر موسم میں خوش رہنے اور خوش رکھنے کی تدابیر اختیار کرنی بہت اہمیت رکھتی ہیں۔خشک پھولوں میں Grasses،Cones،Berries،Fern اور SeedPods کچن گارڈننگ کے لئے بھی استعمال ہو سکتے ہیں۔
کسی بھی وجہ سے مثلاً موسم تبدیل ہونے کے بعد تازہ پھول تو مرجھا جاتے ہیں۔لیکن خشک پھول،خواہ وہ کاغذ،پلاسٹک،ٹافتا،مخمل اور دوسرے میٹریل میں بنے ہوئے ہمیشہ نہ سہی تو لمبے عرصے تک محفوظ ضرور رکھے جا سکتے ہیں۔آپ اس کی باقاعدگی سے ڈسٹنگ کر لیں۔Vacuum کر لیں یا ہیئر ڈرائر کی مدد سے انہیں گرد و غبار سے محفوظ رکھ سکتے ہیں۔
بہترین نتائج کے لئے آپ معیاری پھولوں کا انتخاب کرکے انہیں سکھا کر بھی آراستہ کر سکتے ہیں۔تاہم انہیں Fungus سے بچانا ازحد ضروری ہے۔تازہ پھولوں کو سائے میں بھی سکھایا جاتا ہے۔ان پر تیز اور شدید دھوپ نہیں پڑنی چاہئے مثال کے طور پر Zinnia،Holly berry اور Black eyed Susan بہترین انتخاب ہو سکتے ہیں۔ان خشک پھولوں کی عمر ایک سال سے چھ ماہ ہوتی ہے تب تک کئی بہار گھروں کا پتہ پوچھ کے آجاتی ہے۔
فینگ شوئی کا چیلنج
اہل چین ماحولیاتی آلودگی کے سدباب کے لئے گھروں کی اندرونی آرائش،سامان کی ترتیب اور محفوظ اور صحت بخش فضا کے لئے فینگ شوئی کے طریقوں پر عمل کرتے ہیں۔کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ فینگ شوئی گھروں میں کچرے کے ڈھیروں کو انسانوں زندگیوں کے لئے خطرناک عنصر قرار دیتا ہے اور خشک پھول تازہ پھولوں کا کچرا ہوتے ہیں لہٰذا اس Clutter کو گھروں میں رکھنا چاہئے۔ماہرین اس مفروضے کو غلط قرار دے چکے ہیں جن کا کہنا ہے کہ”پھولوں کے تحائف کو دل کی زباں سے سمجھنا چاہئے اور دل کی باتوں پر دھیان دینا چاہئے۔یہ احساس آپ کو توانا رکھتا ہے کہ آپ کے کسی پیارے رشتے نے آپ کو پھولوں کے تحائف کے لئے چنا لہٰذا یہ خشک ہو جائیں تب بھی گھروں میں توانائی کا فروغ کرتے رہتے ہیں۔مثال کے طور پر لیونڈر کا پھول فینگ شوئی کے طریقہ آرائش میں نمایاں اہمیت رکھتا ہے خواہ یہ خشک حالت میں ہوں یا تازہ شکل،یہ توانائی اور خوشی کا مظہر ہوتا ہے۔آپ خشک پھولوں کو کپڑے کی تھیلی میں لپیٹ کر الماری میں رکھ سکتے ہیںآ پ کے کپڑے اور لکڑی کے Aura بہتر ہوں گے۔آپ ان خشک پتیوں کا چورا بنا کر کسی خوشنما کمرشل یا سیرامک کے Pot میں رکھ دیں تو یہ بھی صحت افزا آرائش ہو گی۔
خواتین سے متعلق نئے مضامین
-
دو مونہے بالوں کو کہیں بائے بائے
-
روزمیری،سدا بہار جڑی بوٹی کے 3 کمالات
-
نومولود کی نگہداشت کے چند قواعد و ضوابط
-
اپنی ہیلز کی کیئر کرنا سیکھیں
-
سرو قد خوبصورتی کی پہچان
-
موسم خوشگوار پہناوے دلکش
-
گھنگریالے بالوں کی دیکھ بھال اب ہوئی آسان
-
لپ اسٹک بہت کچھ کہتی ہے
-
موبائل فون ہاتھ میں ہے
-
من چاہے پہناؤوں کا موسم
Your Thoughts and Comments
مزید گھر کی آرائش سے متعلق
Articles and Information
بچے کی نگہداشتبچوں کی پرورش اور غلط نظریاتمحبت اور جزباتی خلفشارخواتین کی خوبصورتیمیک اپ کرنے کے طریقے اور تجاویزبالوں کی نگہداشت اور سٹائلنگبالوں کو رنگنے کے طریقے اور تجاویزچہرے کی حفاظتجلد کی حفاظتچہرے کا فیشل، بلیچ اور مساجخوبصورتی کے نئے اندازدلہن اور شادی کا میک اپخواتین کا مساج، چہرے اور باڈی کا مساجبالوں کیلئے شیمپو کا استعمالخواتین کیلئے وزن کم کرنے کی ورزشیںںاخنوں کی حفاظت اور خوبصورتیاسلام اور عورتگھریلو ٹوٹکے خواتین کیلئے مضامینمختلف رویےخواتین کے ملبوسات 100 نامور خواتینخانوادئہ رسولقرونِ اولیٰعظیم مائیںعظیم بیویاںفن اور ادب میں نام پیدا کرنے والی خواتینمشہور سیاستدان اور حکمران خواتینفلاحِ عام کرنے والی مشہور خواتینمشہور کھلاڑی خواتین مشہور آرٹسٹ خواتینبدنصیب عورتیںگھر کی آرائشخواتین کیلئے خریداری کے طریقےابتدائی طبی امدادخواتین کیلئے باغبانی کے مشورےکامیاب شادی شدہ زندگیPicture Galleries
مہندی کے ڈئزائنہاتھوں کے مہندی کے ڈئزائنپیروں کے مہندی کے ڈئزائنUrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2021, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.