Saal E Nou Par Ghar Ki Tazeen O Araish Ka Munfarid Andaz - Article No. 3044

Saal E Nou Par Ghar Ki Tazeen O Araish Ka Munfarid Andaz

سالِ نو پر گھر کی تزئین و آرائش کا منفرد انداز - تحریر نمبر 3044

گھر کی سجاوٹ خواتین کی اولین ترجیحات میں شامل ہوتی ہے،اس لئے ان کی کوشش ہوتی ہے کہ ایسا کرتے ہوئے ٹرینڈز پر بھی عمل کیا جائے

بدھ 4 جنوری 2023

راحیلہ مغل
گھر کی آرائش و سجاوٹ میں تبدیلیاں لانے کے لئے سال کا آغاز بہترین تصور کیا جاتا ہے۔چونکہ گھر کی سجاوٹ خواتین کی اولین ترجیحات میں شامل ہوتی ہے،اس لئے ان کی کوشش ہوتی ہے کہ ایسا کرتے ہوئے ٹرینڈز پر بھی عمل کیا جائے۔اگر آپ بھی نئے سال کی خوشی میں گھر کی سجاوٹ سے متعلق شاپنگ کا ارادہ رکھتی ہیں تو آج کا آرٹیکل آپ کے لئے شاپنگ لسٹ کی تیاری میں بے حد مددگار ثابت ہو گا۔

ونٹیج لک:
انٹیریئر ڈیزائنرز کا کہنا ہے کہ ”نئے برس گھر کی سجاوٹ کے لئے جو چیز خاص طور پر اہم ہے،وہ سجاوٹ کا روایتی انداز (ونٹیج لک ) ہے۔یہ ایک ایسا انداز جو برس ہا برس گزرنے کے باوجود بھی اپنی اہمیت برقرار رکھے ہوئے ہے۔ونٹیج لک کے لئے پرانے زمانے میں فرنیچر پر رکھی ہوئی آرائشی اشیاء،روایتی انداز والی ہینکنگ لائٹس اور لکڑی کا فرنیچر وغیرہ استعمال کیا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

تاہم،ونٹیج لک دینے کے لئے لازمی نہیں کہ گھر کے تمام حصوں کی سجاوٹ میں روایتی انداز اپنایا جائے۔اس کے برعکس کسی خاص حصے کو منتخب کرتے ہوئے ایک یا دو روایتی آرائشی اشیاء (ونٹیج ڈیکوریشن پیسز) رکھے جا سکتے ہیں۔
رنگین کیبنٹری سسٹم:
وہ تمام خواتین جو اپنے اینٹیک وائٹ (سفید) کچن کی صفائی ستھرائی میں دن کا بہت زیادہ وقت خرچ کر دیتی ہیں،انھیں بتاتے چلیں کہ مکمل طور پر وائٹ کچن 2023ء کے سجاوٹی ٹرینڈز میں شامل نہیں ہے۔
اس کے برعکس رنگین کیبنٹری سسٹم،ڈائنامک اسٹون کاؤنٹر ٹاپ اور مختلف پیٹرن کا فرش نئے برس کے سجاوٹی ٹرینڈز میں شامل رہیں گے۔اگر آپ رواں سال کم بجٹ کے ساتھ سجاوٹی ٹرینڈز پر عمل کرنا چاہتے ہیں تو اپنے اینٹیک وائٹ کچن کو مکمل تبدیل کرنے کے بجائے رنگین کیبنٹری سسٹم یا رنگین کاؤنٹر ٹاپ کے متعلق سوچیں۔
نیون لائٹنگ:
آپ نے اب تک نیون لائٹنگ،عمارتوں میں دیکھی ہوں گی لیکن یہ منفرد رروشنی اس برس آپ کے گھر کو روشن کرنے کا ایک جزو ہو گی۔
کیونکہ نیون لائٹنگ رواں برس کے مقبول ٹرینڈز میں سے ایک ہے۔اس منفرد لائٹنگ ٹرینڈ کی تنصیب بیڈ روم یا بچوں کے کمرے کی مرکزی دیوار،انٹرٹینمنٹ وال یا پھر کمرے کی چھت کے چاروں اطراف کروائی جا سکتی ہے۔
کینوپی بیڈ:
بیڈ روم کی شان و شوکت میں اضافے کے لئے رواں برس کینوپی بیڈ (بیڈ کے اوپر چھتری) ٹرینڈ کا حصہ رہے گا۔
یہ اسٹائل پنسل پوسٹر یا پوسٹر اسٹائل سے خاصا ملتا جلتا ہے،اس میں بیڈ کے چاروں اطراف خوبصورت ستون منفرد انداز میں لگائے جاتے ہیں اور بیڈ کی چھت کو آرائشی سامان سے خوبصورت انداز میں ڈھانپا جاتا ہے۔رواں سال کسی قسم کے ہیوی فیبرک یا چنکی ہیڈ بورڈ کی ضرورت نہیں،اس کے برعکس گھروں میں کینوپی اسٹائل بیڈ کا استعمال پرانے دور کی یاد تازہ کر دے گا۔
پہلے پہل یہ اسٹائل سابق ادوار میں شاہی خاندانوں کے عالیشان بیڈ رومز میں دیکھنے میں آیا تھا اور پھر دیکھتے ہی دیکھتے یہ ہر دور میں مقبول ہوتا گیا۔
اینٹیک آرٹ:
رواں سال آپ کوشش کرکے اپنے گھر میں آرٹ کلیکشن کا اضافہ کریں۔ہو سکتا ہے کہ اینٹیک آرٹ ہر شخص کی ترجیحات میں شامل نہ ہو لیکن اینٹیک آرٹ کا انتخاب ہر دور میں گھر کی سجاوٹ کے لئے منفرد انتخاب ثابت ہوتا ہے۔

زیتون کا درخت:
گھر میں انڈور پلانٹس کا اضافہ تزئین و آرئش کے لئے بہترین تصور کیا جاتا ہے۔آرائش و سجاوٹ کا یہ منفرد انداز نہ صرف گھر کی فضاء کو فرحت بخش بناتا ہے بلکہ طبیعت پر بھی خوشگوار اثرات مرتب کرتا ہے۔خوبصورت اور دلکش انڈور پلانٹس سے آراستہ گھر بلاشبہ تازگی کا احساس اُجاگر کرتے ہیں۔اگر انڈور پلانٹس کے لئے ٹرینڈز کا ذکر کریں تو رواں برس زیتون کا پودا گھر کی آرائش و سجاوٹ میں چھایا رہے گا۔

Browse More Home Interior & Decoration - Ghar Ki Aaraish

Special Home Interior & Decoration - Ghar Ki Aaraish article for women, read "Saal E Nou Par Ghar Ki Tazeen O Araish Ka Munfarid Andaz" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.