Sliding Khirkion Ke Badalte Rujhan - Article No. 2315

Sliding Khirkion Ke Badalte Rujhan

سلائڈنگ کھڑکیوں کے بدلتے رجحان - تحریر نمبر 2315

یہ گھر کی فضا کو بوجھل نہیں ہونے دیتیں

بدھ 25 مارچ 2020

گھروں میں ہوا کے گزر اور مجموعی فضا کو بہتر بنانے کے لئے کھڑکیاں بنائی جاتی ہیں ۔ماہرین تعمیرات پلاٹ کے محل وقوع کو مد نظر رکھتے ہوئے عمارت کا ڈھانچہ کھڑا کرتے ہیں ۔اب کھڑکیوں کے ڈیزائن بھی بدل گئے ہیں۔کسی زمانے میں دوپٹ والے ڈیزائن مقبول تھے پھر سلائڈنگ ونڈوز کا دورآگیا۔ اب اس میں بھی اختراعات دیکھنے میں آرہی ہیں ۔بڑی کھڑکیاں بھی رواج میں ہیں اور یہ کمرے کو کشادہ بھی ظاہر کرتی ہیں۔
جس طرح ماحولیاتی آلودگی بڑھ رہی ہے مکانیت مختصر رقبے پر مشتمل ہوتی جارہی ہے ۔ون یونٹ گھر اور فلیٹ سسٹم بھی وجود میں آچکے ہیں اور آپ زیادہ سے زیادہ تازہ ہوا کا گزر چاہتے ہیں تاہم آپ کو اپنی ضرورت اور اس کے بار بار یا کبھی کبھی کے استعمال کو مد نظر رکھنا ہو گا۔

(جاری ہے)


آپ کے لئے سلائڈنگ ونڈوز کیوں ضروری ہیں؟
تاکہ آپ سہولت کے ساتھ بیرونی مناظر دیکھ سکیں ۔

یہ رکنے والی کھڑکیاں کھولنے یا بند کرنے کے حوالے سے بہترین ہوتی ہیں ۔ان کی چوڑائی لمبائی کی بنت کہیں زیادہ ہوتی ہے جس کی وجہ سے باہر کے مناظر کا بلار کاوٹ فطری نظارہ دیکھنے کو ملتاہے ۔سلائڈنگ ونڈو صرف آکسیجن یعنی تازہ ہوا اور دھوپ ہی اندر لانے کا سبب نہیں بنتی بلکہ آپ جب چاہیں بیرونی مناظر بھی دیکھ سکتے ہیں کہیں سبزہ زار تو کہیں عمارتوں کا ہجوم اور کہیں دکھائی دیتی طویل شاہراہ اور ٹریفک کا اژدھام بھی ،اس طرح لطف اندوز ہوا جا سکتاہے ۔

ہوا کی آمد ورفت اور توانائی کے حصول کے لئے
سلائڈنگ ونڈوز کے پٹ کچھ ایسے پیچیدہ بھی نہیں ہوتے جبکہ عام کھڑکیوں میں ڈیزائن کی پیچیدگی روشنی اور ہوا کے عمل میں رکاوٹ کا باعث بنتی ہے ۔معیاری تعمیرات میں Energy Efficientشیشے استعمال کئے جاتے ہیں ۔موٴثر توانائی رکھنے والے یہ شیشے گھر کے درجہ حرارت کو معمول پر رکھتے ہیں اور بجلی کے بل میں بھی خاطر خواہ کمی ہوتی ہے ۔
کچھ کھڑکیاں ایسی بھی ہوتی ہیں جن کے دونوں پٹ ایک ہی وقت میں کھولے جا سکتے ہیں اور یہ خاصیت مکینوں کو سلائڈنگ ونڈو کے دیگر ڈیزائن کے برعکس زیادہ Ventilationفراہم کرتی ہے۔
یہ آسان استعمال اور دروازے کا متبادل بھی ہیں
سلائڈنگ ونڈودیگر کھڑکیوں کے برعکس استعمال میں آسان ہے ۔اس ڈیزائن میں عام طور پر ایک پٹ کھولنے کی سہولت ہوتی ہے جبکہ کھڑکی کا دوسرا پٹ ساکن رہتاہے یہ با آسانی کھولی اور بند کی جاسکتی ہے ۔
اور یہ گھر کے مختلف حصوں کے لئے دروازے کا متبادل بھی ہوتی ہے ۔اس طرح گھر کشادہ بھی نظر آتاہے اب بات ہو جائے ونڈوز کے اسٹائل کی اور اس ضمن میں مقبول اسٹائل فرنچ کہلاتاہے۔
فرنچ اسٹائل
یہ فرانسیسی اسٹائل جیسے بارڈر فریم کے ساتھ بنوایا جاتاہے ۔کراچی جیسے شہر میں اب یہ اسٹائل زیادہ اس لئے بھی بنایا جا رہاہے کہ یہاں گرمی کا موسم بھی خاصا طویل ہوتاہے اور بارشیں بھی کم ہوتی ہیں۔

رنگین سلائڈنگ ونڈوز
یہ کلر فل گلاس سے بنی ہوتی ہیں اور اگر فراہم نہ ہوں تو سادہ شیشوں پر وال پیپرز لگا کے بھی مقصد حاصل کیا جاتاہے۔
ہاف سلائڈنگ ونڈوز
چھوٹی کھڑکیوں کے لئے ان ونڈوز کا انتخاب با سہولت رہتاہے ۔یہ کھڑکی بھی دیگر کھڑکیوں کی طرح بنوائی جاتی ہے لیکن سائز میں چھوٹی ہونے کے باعث یہ مخصوص ڈیزائنوں ہی میں تیار کی جاتی ہے ۔غرضیکہ مکانوں کی تعمیر آرائش کے رجحانات بدلتے رہتے ہیں اور آرام وسکون ترجیحاً ایسا ہدف ہے جو آپ کے پیش نظر رہنا چاہئے بعد میں فنشنگ اور جدید رجحان اپنا کر آپ اپنی مکانیت کی قدر وقیمت میں اضافہ کر لیتے ہیں۔

Browse More Home Interior & Decoration - Ghar Ki Aaraish

Special Home Interior & Decoration - Ghar Ki Aaraish article for women, read "Sliding Khirkion Ke Badalte Rujhan" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.