Tasawurati Kitchen Ap Ki Dastaras Main - Article No. 2496

Tasawurati Kitchen Ap Ki Dastaras Main

تصوراتی کچن آپ کی دسترس میں - تحریر نمبر 2496

منفرد تخیل اور بہترین تخلیقی صلاحیتوں سے اسے سجا دیں

منگل 29 دسمبر 2020

کچھ بہنوں کا خیال ہے کہ اندرونی آرائش کے موضوع پر شائع ہونے والے جرائد،اخبارات،یا کتب سے استفادہ کرنا سہل نہیں۔یہ مواد ہمیں Tips تو بتاتا ہے مگر وسائل اور سہولتوں کی کامیابی سے تصوراتی باورچی خانہ تعمیر و تزئین کے مراحل طے کر لے،یہ خواب و خیال کی باتیں ہیں۔ہم ان آراء سے اتفاق نہیں کرتے۔ذیل میں ہم آپ کو مختلف آزمودہ Tips دے رہے ہیں جن کو مدنظر رکھ کر آپ بھی آئیڈیل کچن بنا سکتی ہیں․․․
آپ کے ذوق کا امتحان
جدید سہولتوں سے آراستہ باورچی خانہ گھر کے مکینوں اور خاص کر خواتین کے مزاج کا آئینہ دار ہوتا ہے۔
اس میں استعمال کی جانے والی ہر چیز اور رنگوں کا امتزاج آپ کے ذوق کی عکاسی کرتا ہے۔آپ اپنے کچن کو خواہ سارا دن استعمال کریں مگر ہاتھ کے ہاتھ صاف کرتی جائیں گی تو اس سے آپ کا ذہنی دباؤ بھی کم ہو گا اور نفاست بھی ظاہر ہو گی۔

(جاری ہے)


کچن کا رقبہ
اگر آپ کے گھر میں 6 سے 8 افراد ہیں تو آپ طویل و عریض کچن نہ بھی تعمیر کرائیں تو کام چل سکتا ہے۔

اگر جگہ پہلے ہی کم ہو تو اس میں بڑے حجم اور زائد جگہ گھیرنے والا فرنیچر نہ رکھنا ہی بہتر ہو گا۔دیواری کیبنٹس،درازیں اور کچن کی الماری کے ساتھ فریج رکھنے اور اوون کی مناسب جگہ کا تعین کر لیا جائے۔ان تمام سہولتوں کے درمیان مناسب ترتیب کا تاثر ملنا ضروری ہے۔آپ کے کام کرنے میں کوئی الجھن یا رکاوٹ نہیں ہونی چاہئے۔اگر آپ یہاں ڈسپنسر رکھنے کی جگہ کا تعین پہلے سے کر لیں تو اچھا ہے۔

کچن کی ڈیزائننگ
اکثر گھروں میں U,L اور I شیپ میں کچن بنتے ہیں۔کچھ گھروں کا نقشہ قدرے پیچیدہ ہوتا ہے اور وہاں تکونے زاویئے سے کچن بنتے ہیں ۔فرش پر دودھیا سفید یا خالصتاً سفید رنگ کی ٹائلز سے آرائش کی جائے تو بہتر ہے۔یہ شفاف بھی ہوتے ہیں اور صفائی کے لئے موزوں بھی۔
دیواری اور فرشی کیبنٹس کا فرق
نیچے بنی ہوئی کیبنٹس میں پتیلے،پریشر ککر،آٹا گوندھنے کی پرات،آٹے کے کنستر،کوکنگ آئل کی بوتلیں،ذخیرہ کئے جانے والے اناج کے مرتبان،بجلی کی مشینیں وغیرہ رکھی جاتی ہیں۔
چنانچہ یہ کشادہ ہوتی ہیں۔دیواری کیبنٹس میں روزانہ استعمال ہونے والی اشیاء مثلاً چائے کی پتی،خشک دودھ،شکر،مصالحہ جات وغیرہ رکھے جاتے ہیں۔آج کل چولھوں کے اطراف ایک مختصر سی کیبنٹ اور بھی بنائی جا رہی ہیں جس میں ضروری مصالحہ جات کی بوتلیں اور روزانہ استعمال کئے جانے والے تیل کی بوتل رکھی جاتی ہے۔یہ بوتل 1/2 لیٹر کے قریب تیل ذخیرہ کرنے کی گنجائش رکھتی ہے۔
اور یہ کیبنٹس اب خودکار نظام پر مشتمل ہوتی ہیں یعنی درازیں بند کرنے کے لئے آپ کو مکمل Support یا دھکا دینے کی ضرورت نہیں ہوتی۔یہ ذرا سا سرکانے سے خود بخود بند ہو جاتے ہیں۔
کچن میں بجلی کی تنصیبات
جوسر،گرائنڈر،مکسر اور بیٹر کے بغیر کوکنگ کے تصور محال ہے۔اگر آپ سل بٹہ بھی یہاں رکھتی ہیں تب بھی بسا اوقات آپ کو ان اپلائنسز کی ضرورت پڑتی ہے لہٰذا سوئچ بورڈ ضرور لگوایئے یعنی بجلی کا کنکشن ضرور لیں۔
چھت پر روشنی اور پنکھے کی ضرورت سے بھی چشم پوشی نہیں کی جا سکتی۔اس طرح ایگزاسٹ فین بھی نصب کرنا اہم ضرورت ہے ورنہ آپ جو کچھ پکائیں گی سارے گھر میں اس کی مہک آتی رہے گی اور اگر اچانک مہمان آجائیں تو انہیں یہ مہک ناگوار گزر سکتی ہے۔
جدید اوون سہولتوں کا مجموعہ
یہ تو ظاہر ہے کہ باورچی خانے میں چولہا سب سے اہم چیز ہے اب جدید اوون ایک مکمل Set کی مانند ملتے ہیں۔
تین پکانے والے برنرز، نیچے اوون (بیکنگ کے لئے)اوپر چمنی اور ایگزاسٹ فین سے منسلک ہوا کے خروج کا منظم نظام موجود ہوتا ہے۔
فریج کی جگہ بھی نکالیئے
اگر فریج کسی کمرے میں رکھا گیا ہو تو کچن میں کام کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔کمروں میں فریج رکھنے کی اب نہ تو ضرورت رہی نہ افادیت ،یہ تو گئے وقتوں کی روایت تھی جب مختصر مکانیت میں گزر بسر کیا جاتا تھا اور باورچی خانے بہت ہی مختصر رقبے پر مشتمل ہوتے تھے۔
فریج ایسی جگہ رکھا جائے جہاں اس پر مناسب ہوا پڑتی ہے۔
سیلب کے گرد اسٹول یا کرسیاں؟
یہ آپ کے بجٹ،ذوق اور انتخاب پر منحصر ہے کہ سیلب کے گرد اسٹول رکھتی ہیں یا کرسیاں مگر کچن کی تھیم یعنی رنگوں کے چناؤ پر ضرور دھیان دیں۔ایک بار کی اچھی سرمایہ کاری کئی برسوں تک کے اضافی اخراجات سے چھٹکارا دلا سکتی ہے اور آپ کو اپنا تصوراتی کچن سچ مچ کے گھر میں نظر آتا ہے۔

Browse More Home Interior & Decoration - Ghar Ki Aaraish

Special Home Interior & Decoration - Ghar Ki Aaraish article for women, read "Tasawurati Kitchen Ap Ki Dastaras Main" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.