Tooti Hui Ashiya Istemal Mein Layen - Article No. 3322
ٹوٹی ہوئی اشیاء استعمال میں لائیں - تحریر نمبر 3322
کیسے اور کیونکر؟ آئیں سیکھتے ہیں۔
جمعرات 24 اکتوبر 2024
آپ کچن میں رکھے پرانے کپ یہ کہہ کر ضائع نہ کیجئے کہ ان میں سے کسی کا ایک آدھ کونہ ٹوٹ گیا ہے یا پلیٹ ٹوٹ گئی تو کپ بے کار ہو گیا ہے یا سیٹ کے دو کپ رہ گئے، باقی سب ٹوٹ گئے۔خاتونِ خانہ کے دل سے ایک ہوک سی اٹھتی ہے، وہ آہ بھر کر اپنے شاندار اور دیدہ زیب ٹی سیٹ کو دیکھتی رہ جاتی ہیں مگر اب نہیں۔ہر ایسے ٹی کیس اور پلیٹ کو گھریلو آرائش کیلئے استعمال کیجئے۔کیسے اور کیونکر؟ آئیں سیکھتے ہیں۔
میک اپ اسٹینڈ
یہ پرانے برتنوں کا ایک اور بہتر استعمال ہو سکتا ہے۔بس یہ دیکھ لیجئے کہ کسی برتن کے کنارے نہ ٹوٹے ہوں۔بد رنگ وضع کا نہ ہو اور ڈیزائن خوبصورت ہے تو اسے ضائع نہ کریں۔پلیٹ، پیالے اور کپ کچھ بھی روزمرہ کی آرٹیفشل جیولری کو ذخیرہ کرنے کیلئے استعمال کر لیجئے۔
(جاری ہے)
کپ اور گلاس کو ہولڈر کے طور پر استعمال کر لیجئے۔
دفاتر اور کئی گھروں میں بھی مگ میں اسٹیشنری اور ضروری اشیاء وغیرہ محفوظ کی جاتی ہیں اور یہ اشیاء کمرے کی رونق بڑھا دیتی ہیں۔ٹی کپ کینڈلز
خوشبودار موم بتیاں گھریلو آرائش کے جمالیاتی پہلو کو نمایاں کرتی ہیں۔یہ آپ کے حسن نظر کی اور بھی عکاسی کریں گی جب آپ پورے ٹی سیٹ سے ایک یا دو باقی رہ جانے والے ٹی کیس میں خوشبو دار موم ڈال کے مختلف رنگوں کی چھوٹی موم بتیاں روشن کریں گی۔اس تیار شدہ کیس کو آپ کسی عزیز ہستی کو تحفتاً بھی دے سکتی ہیں۔بجائے بازار میں یکساں سے کینڈل اسٹینڈ لینے کے آپ خود تحفہ تیار کیجئے اور اپنے خلوص و چاہت کا اظہار یوں بھی کیا جا سکتا ہے۔
Browse More Home Interior & Decoration - Ghar Ki Aaraish
گھر کے داخلی راستے کے دلکش انداز
Ghar Ke Dakhli Raste Ke Dilkash Andaz
محدود جگہ پر سجاوٹ کے طریقے
Mehdood Jagah Par Sajawat Ke Tariqe
گھر کا فرش بڑھائے گھر کی شان
Ghar Ka Farsh Barhaye Ghar Ki Shaan
گھر کو کریں گلشن
Ghar Ko Karen Gulshan
گھر کا بیک یارڈ، گھر کا آئینہ
Ghar Ka Backyard, Ghar Ka Aaina
گھر کی تزئین و آرائش کے منفرد خیالات
Ghar Ki Tazeen O Araish Ke Munfarid Khayalat
نئے رنگ ڈھنگ اپنائیں، اپنا گھر سجائیں
Naye Rang Dhang Apnain, Apna Ghar Sajaain
رتن کور کا فرنیچر
Rattan Cover Ka Furniture
کم بجٹ کے ساتھ گھر سجائیے
Kam Budget Ke Sath Ghar Sajaiye
آرائش خانہ ۔ کامن غلطیوں سے بچیں
Araish Khana - Common Ghaltiyon Se Bachain
شکستہ برتنوں سے گھر کی آرائش
Shikasta Bartanon Se Ghar Ki Araish
آرائشی آئینے گھر کو بنائیں شیش محل
Araishi Aaine Ghar Ko Banain Sheesh Mahal