Tv Lounge Sajanay Ke 7 Andaaz - Article No. 1899

ٹی وی لاؤنج سجانے کے 7انداز - تحریر نمبر 1899
محدود احاطے میں مثالی ٹی وی لاؤنج آراستہ کیا جا سکتا ہے ،آپ ٹی وی اسٹینڈ اور پینل کے فرنیچر کو حسب ضرورت ڈیزائن کر کے جگہ اور وسائل دونوں کی بچت کر سکتی ہیں ۔اگر چاہیں تو سرخ رنگ بھی استعمال کیا جا سکتا ہے ۔
پیر 22 اکتوبر 2018
حسن ترتیب توجہ چاہتا ہے
ٹی وی لاؤنج کی آرائش وزیبائش کے لئے ٹیلی ویژن کے نت نئے انداز ،ڈیزائن اور اقسام متعارف ہو چکی ہیں اور ٹی وی اسکرینوں کے لئے LCD، پلازما،Retina,LED,Flat،کرسٹل اور 3Dجیسی ٹیکنا لو جیز مارکیٹ میں دستیاب ہیں ۔اب وہ دور نہیں رہا کہ ڈبے نماٹی وی خوبصورت فریم کے ساتھ کسی ایک کمرے میں رکھا رہے ۔
محدود احاطے میں مثالی ٹی وی لاؤنج آراستہ کیا جا سکتا ہے ،آپ ٹی وی اسٹینڈ اور پینل کے فرنیچر کو حسب ضرورت ڈیزائن کر کے جگہ اور وسائل دونوں کی بچت کر سکتی ہیں ۔
ایک چھوٹے کمرے میں سامان رکھنے کی جگہ کی اپنی ہی اہمیت ہوتی ہے ۔ایسے میں اگراونچی جگہ شیلف بنا ہو تواس کے نیچے دیوار پر ٹی وی آویزاں کیا جا سکتا ہے ۔
(جاری ہے)
اس شیلف میں چند آرائشی اشیاء کے ساتھ ساتھ DVDبھی رکھا جا سکتا ہے ۔
اگر آپ کتب بینی کے شائق ہیں اور آپ کے گھر میں علیحدہ سے اسٹڈی نہیں تو ایک وسیع ترشیلف بنوا کر اپنی پسندیدہ کتب ،آرائشی آئینے ،کوئی مجسمہ یا تصویر آویزاں کر دیجئے۔
اگر آپ کے لاؤنج کا سائز چھوٹا ہوتو بھی پریشان نہ ہوں آپ اپنا LEDدیواری الماری میں تو چنواسکتے ہیں ۔یہ بھی ایک اچھا آئیڈیا ہے ۔کم جگہ کا بہترین استعمال کیاجا تا ہے ۔کو شش یہ بھی کیجئے کہ آپ کے صوفوں کی نشستیں بہت چوڑی اور بڑی نہ ہوں ۔کمرہ حجم میں چھوٹا ہوتو فرنیچر بھی زائد جگہ،گھیرنے والا نہیں ہونا چاہئے۔
وال ماؤنٹ ٹی وی کارنر اسٹینڈ ہی معروف ترین تخیل ہے اس تخیل کے ساتھ کی جانے والی آرائش سے متعلق لوگوں کی اچھی رائے قائم ہو ئی ہے ۔اس کمرے میں آرام دہ فرنیچر دبیز غالیچے یار گزاور ان ڈور پلانٹس رکھ کر اسے دل آویز ہی نہیں ماحول دوست بھی بنا سکتی ہیں ۔
اسٹوریج یعنی اشیاء کو ذخیرہ کرنے کے خیال سے دیواری شیلفز میں دروزاے لگواےئے اب ان کے اندر قیمتی دستاویزات ،ریموٹ کنٹرول یا کچھ بھی رکھئے۔ان شیلفز کو سر مئی ،بھورے ،سفید ،اخروٹ کے رنگ یا سیاہی مائل پالش سے آراستہ کیجئے علاوہ ازیں صوفوں کے کپڑوں کا رنگ مدھم ہوتو بہتر ہے ۔اس طرح آپ کی شیلفز خوب جچیں گی۔
کیبنٹ وال کسی مستند کا ریگر سے بنوایا جا سکتا ہے ۔یہ فرنیچر بھی نہایت پر کشش دکھائی دیتا ہے آپ چاہیں تو اس کیبنٹ میں LEDیاLCDلگواےئے یا پھر پرانے طرز کاٹی وی یہاں رکھا جا سکتا ہے ۔
Browse More Home Interior & Decoration - Ghar Ki Aaraish

بارش کے دنوں میں آشیاں سجانا ہے
Barish Ke Dinon Mein Aashiyan Sajana Hai

اخروٹی لکڑی سے سجائیں گھر اپنا
Akhroti Lakri Se Sajaain Ghar Apna

ہم کو دیتی ہیں سب کی خبر کھڑکیاں
Hum Ko Deti Hain Sab Ki Khabar Khirkiyan

گھر کی آلودہ فضا کو خوشگوار کیسے بنائیں
Ghar Ki Aaloda Fiza Ko Khushgawar Kaise Banaain

شکستہ برتنوں سے کریں کچن کی آرائش
Shikasta Bartanon Se Karen Kitchen Ki Araish

دیواروں کی آرائش ایک اچھوتا احساس
Diwaron Ki Araish Aik Achota Ehsas

بدلتے موسم میں گھر کو دے نیا روپ
Badalte Mausam Mein Ghar Ko De Naya Roop

پلاسٹک کا فرنیچر بڑھائے گھر کی شان
Plastic Ka Furniture Badhaye Ghar Ki Shaan

میرا گھر میری جنت
Mera Ghar Meri Jannat

لکڑی یا قالین کا فرش کس کا انتخاب کیا جائے
Lakri Ya Qaleen Ka Farsh Kis Ka Intikhab Kya Jaye

نئے سال کی آمد پر پارٹی ڈیکوریشن سے متعلق چند تجاویز
Naye Saal Ki Aamad Par Party Decoration Se Mutaliq Chand Tajaweez

اک نیا سال آنے کو ہے
Ik Naya Saal Aane Ko Hai