Wall Murals - Article No. 2283

Wall Murals

وال میورلز - تحریر نمبر 2283

حقیقت کا گمان لیے خوبصورت نقش ونگار

پیر 10 فروری 2020

آمنہ ماہم
زمانہ بدل رہا ہے اسی لئے ہمارے رہنے سہنے کے رنگ ڈھنگ بھی بدل رہے ہیں۔ہم ایک دوسرے سے متاثر ہوتے ہیں،اسی لئے اگر کسی کے گھر میں کچھ دیکھتے ہیں تو چاہتے ہیں کہ ہمارے گھر میں بھی کچھ ایسا ہی ہو۔ہاتھوں میں پکڑے اسمارٹ فونز میں 24گھنٹے چلنے والے انٹرنیٹ کی مدد سے آپ گوگل کرکے کسی بھی اسٹائل ،پروڈکٹ یا سیلیبر یٹی کے بارے میں معلومات حاصل کر لیتے ہیں۔
اسی لئے جو چیز یا اسٹائل ہمارے معاشرے میں عام ہونے میں کئی سال لیتا تھا،اب چند دنوں کے اندر ہی مقبول ہو جاتاہے۔اور تو اور آن لائن شاپنگ نے یہ مشکل مزید آسان کر دی ہے۔ادھر آرڈر دیا اور ادھر مطلوبہ چیز حاضر ،یعنی اگر آپ کو کوئی بھی وال میورل (دیوار پر نقش ونگار)یا وال پیپر درکار ہوں تو فون اٹھائیں اور منگوالیں۔

(جاری ہے)

ساتھ ہی آن لائن ویڈیوز یا ٹیوٹوریل کی مدد سے انہیں لگا بھی لیں۔


وال میورلز اپنے مرکزی خیال ،موضوع اور اسٹائل پر منحصر ہوتے ہیں اور کمرے میں ایک شاندار اور خصوصی ماحول بناتے ہیں ۔دراصل یہ ایسی بڑی تصویریں ہوتی ہیں جن کو دیکھ کر حقیقت کا گمان ہوتاہے۔اگر آپ قدرتی ماحول کے دلدادہ ہیں تو آپ کے کمرے کی ایک پوری دیوار کسی جنگل کا حصہ دکھائی دے سکتی ہے یا آپ کسی خوبصورت آبشار کے ساتھ بستر لگا کر سو سکتے ہیں۔
بیڈ روم ہو یا ڈرائنگ روم،آپ کسی بھی ایک دیوار پر خوبصورت اور ٹرینڈی وال میورل لگا سکتے ہیں،جو نہ صرف آپ کے مزاج کے مطابق ہو بلکہ ایک تھکا ہوا دن گزارنے کے بعد ذہن کو تازگی بھی بخشے۔بہت زیادہ سامان سے بھرا ہوا اور گہرے رنگوں سے پینٹ کیا گیا بیڈ روم دماغ پر بوجھ محسوس ہوتاہے ۔یہ خیال بھی غلط ہے کہ بیڈ روم کو سجانے کے لئے بہت سارا پیسہ چاہیے ۔
آپ اپنے محدود بجٹ میں بھی اپنے ذوق کے مطابق اس کی سجاوٹ کر سکتے ہیں ۔
اس کا ایک فائدہ یہ بھی ہے کہ اگر آپ کا کمرہ مستطیل یا مربع شکل کا نہیں ہے تو اسی مطابقت سے آپ وال میورلز کا انتخاب کرکے اس کی اس خامی کو خوبصورتی میں ڈھال سکتے ہیں۔کمرے میں کسی قدرتی منظر ،جیسے سمندر یا سورج کا کوئی میورل یا وال پیپر آپ کے کمرے کو منفرد بنا دے گا۔
آپ وال میورل کے طور پر کسی جزیرے ،آسمان پر اڑتے پرندوں ،پاپ اسٹار،سمندر میں آدھے ڈوبے گلیشیئر،خزاں رسیدہ جنگل، ماضی کی یاد دلاتے خستہ حال قلعے یا محل ،کسی تجریدی آرٹ، میوزیکل تھیم،سلہٹ میں بنے پر اسرار کردار ،سمندر کے اندر تیرتی مچھلیاں یا جیلی فش،کہکشاؤں سے سجا عنابی اور نیلا آسمان ،سیاروں سے سجا فلک ،قد آدم بوگن ویلا کے پھول،سمندر کی لہروں میں سر فنگ کرتے ہوئے لوگ،لا متناہی روشنی دکھاتے دلچسپ غار،بندرگاہ پر لنگر انداز بحری جہاز،اسکائی اسکریپرز ،آرٹسٹک بس اسٹاپ(ٹائمز اسکوائر ہو تو کیا بات ہے)،چاند کی سطح پر کھڑے ہو کر نظر آنے والی زمین ،پہاڑی چٹانوں پر بنالائٹ ہاؤس ،وغیرہ اپنے کمرے کے لئے منتخب کر سکتے ہیں ۔
اس کے علاوہ آپ کا تخلیقی ذہن جو بھی بنوانا چاہے ،جو آپ کے مزاج پر اچھا اثر ڈالتا ہو وہ میورل بنوالیں ،اس سے آپ کے گھر کو ایک نیا انداز بھی ملے گا اور آپ کے مہمانوں کیلئے دلچسپی کا باعث بھی بنے گا۔
جنوبی امریکی ملک برازیل میں ایک فنکار نے سڑک پر دنیا کا سب سے بڑا میورل تخلیق کیا ہے۔ایوڈارڈو کو برانامی اس فنکار کے بنائے گئے شاہکار نے تکمیل سے قبل ہی دنیا کے سب سے بڑے میورل ہونے کا اعزاز اپنے نام کر لیا تھا۔
اپنے میورل میں کو برانے مزدوروں اور دریا کو دکھایا ہے،جس میں مزدور کافی کے کو کووابیج کشتیوں پر منتقل کر رہے ہیں۔اس میورل کا مقصد مزدوروں اور محنت کشوں کی عظمت کو اجاگر کرنا تھا۔دنیا کے اس سب سے بڑے میورل کو بنانے میں 4ہزار اسپرے کی بوتلیں اور 300گیلن پینٹ استعمال ہوا۔کو برانے اس سے قبل بھی اسپرے کے ذریعے دنیا کی سب سے بڑی پینٹنگ بنائی تھی ،جسے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں بھی شامل کیا گیا تھا۔اسپرے پینٹ سے بنایا گیا یہ فن پارہ یوڈی جنیرو میں 61ہزار 354اسکوائر فٹ پر پھیلا تھا۔

Browse More Home Interior & Decoration - Ghar Ki Aaraish

Special Home Interior & Decoration - Ghar Ki Aaraish article for women, read "Wall Murals" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.