Yeh Aaine Bare Hamasift Hain - Article No. 2302

Yeh Aaine Bare Hamasift Hain

یہ آئینے بڑے ہمہ صفت ہیں - تحریر نمبر 2302

ان کو تخلیقی انداز میں لگایئے

پیر 2 مارچ 2020

آئینہ دلکشی اور کشادگی کو ظاہر کرتا ہے ۔واش رومز،ڈریسنگ ٹیبلز اور فرنیچر کے ساتھ استعمال ہونے والے آئینے آپ کے خدوخال کو واضح کرتے ہیں ۔مختصر رقبوں کی وسعت نظری کا احساس دیتے ہیں ۔آپ کے گھر کے کاریڈورز ،کو وسیع تر دکھاتے ہیں ۔آئینے کشادگی کے ساتھ ساتھ کمروں میں قدرتی اور مصنوعی روشنیوں کے عکس کو دوگنا بڑھا کے آپ کی کی گئی آرائش کو کئی گنا زیادہ روشن کر دیتے ہیں ۔
اس طرح بظاہر چھوٹا اور تاریک گھر بھی زیادہ روشن دکھائی دیتاہے۔
یہ روشنی کا اضافی ذریعہ بھی ہیں۔ اگر آپ انہیں قدرتی روشنی کے عقبی حصے پر آویزاں کرتے ہیں تو صبح اور شام دونوں وقت روشنی منعکس ہو گی آئینوں میں بلب نہیں ہوا کرتے مگر قریب لگے بلبوں سے چھن چھن کر آنے سے روشنیوں کے ریلوں کو مناسب حد تک وسعت دے دیا کرتے ہیں ۔

(جاری ہے)

اس طرح یوں محسوس ہوتاہے کہ جیسے یہ روشنی کا منبع ہوں اور انہی سے چھن چھن کر روشنی آرہی ہو۔

آئینے کشش وجاذبیت کا نمونہ تو ہوا کرتے ہیں مگر یہ بے انتہا ہمہ صفت بھی ہو سکتے ہیں ۔چنانچہ آپ انہیں ہر کمرے میں استعمال کر سکتی ہیں جہاں کہیں آپ منظر میں تنگی محسوس کررہے ہوں یا تنگ وتاریک جگہ کو روشن اور وسیع تر دیکھنا چاہتی ہوں۔
مرر ٹائلز
کچھ عرصہ پہلے تک یہ خیال کیا جاتا تھا کہ آئینہ جڑی دیواریں یا دیواروں پر آئینے نصب کرنا اب متروک ہوتا جا رہا ہے ۔
لیکن نہیں آرائش نقطہ نظر سے مرر ٹائلز کو اب بھی پسند کیا جارہا ہے۔
محرابی آرائش پر مشتمل آئینے
یہ محرابی طرز کی تراش خراش والے آئینے لاؤنج میں مناسب رہیں گے بشر طیکہ آپ نے اس کی فریمنگ میں احتیاط برتی۔گولڈن ،سلور ،براؤن وڈایکسپریشن کے ساتھ یا پھر سادہ لکڑی کا فریم جو بھی آپ کو اچھا لگے۔
Verbierگولڈمرر
یہ آئینے کمرے کو جدید اور کلاسیکی دونوں پہلوؤں سے متاثر کن بناتے ہیں ۔
آپ چاہیں تو گولڈ پلیٹڈ یا پھر کسی سنہرے رنگ کی پالش کے ساتھ بھی یہ آئینے بنوا سکتی ہیں لوگ دائرہ نما آئینے بھی پسند کرتے ہیں اور کچھ چوکور زاویوں کے انتخاب پر توجہ دیتے ہیں۔
Quartet Style
یہ انداز آپ کے لیونگ روم یا لاؤنج کے لئے مناسب انتخاب ہو سکتاہے گھر کے اس حصے میں مہمانوں کی آمد پہلے ہوتی ہے ۔پھر بے تکلف اور غیر رسمی انداز کے دوست احباب یہیں نشستیں سنبھال لیتے ہیں اور کبھی کبھار یا خاص مہمانوں کو آپ ڈرائنگ روم میں لے جاتی ہیں چنانچہ ان دونوں کمروں کی آرائش کو بجٹ ،تقسیم اور اپنے خاندان کی ضرورتوں کے ساتھ ساتھ حسن ذوق کے مطابق ترتیب دینا چاہئے۔
مثال کے طور پر لاؤنج میں پرنٹس بھی دیواروں پر لگائے جائیں تو برے نہیں لگتے مگر ڈرائنگ روم میں گل جی ،صادقین،مشکور رضا ،قدسیہ نثار یا اسی پائے کے آرٹسٹوں کے اوریجنل شاہکار ہی جچیں گے۔

Browse More Home Interior & Decoration - Ghar Ki Aaraish

Special Home Interior & Decoration - Ghar Ki Aaraish article for women, read "Yeh Aaine Bare Hamasift Hain" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.