Aaj Oven Saaf Kartay Hain - Article No. 1414

Aaj Oven Saaf Kartay Hain

آج اوون صاف کرتے ہیں - تحریر نمبر 1414

مائیکروویواوون کی صفائی سے پہلے اگر آپ گلوز (Gloves) پہن لیں تو زیادہ بہتر ہے کیونکہ اس طرح اوون کی میل اور سیاہی سے آپ کے ہاتھ اور ناخن محفوظ رہیں گے۔

جمعہ 4 مارچ 2016

مائیکروویواوون کی صفائی سے پہلے اگر آپ گلوز (Gloves) پہن لیں تو زیادہ بہتر ہے کیونکہ اس طرح اوون کی میل اور سیاہی سے آپ کے ہاتھ اور ناخن محفوظ رہیں گے۔ سب سے پہلے ریک (Rack) وغیرہ باہر نکال لیں۔
اب ایک پیالے میں1/2کپ بیکنگ سوڈالیں اور 3کھانے کے چمچ پانی ڈال کر اس کی پیسٹ بنا لیں۔ خیال رہے کہ آمیزہ بہت زیادہ گاڑھا یا پتلا نہیں ہونا چاہیے۔

پیسٹ کو اوون کی سطح، دیواروں اور کونوں میں اچھی طرح لگائیں۔ پیسٹ براؤن ہونے لگے توسمجھ لیں کہ سوڈے نے اپنا اثر دکھانا شروع کردیا ہے۔ کم ازکم بارہ گھنٹے یارات بھر کے لئے پیسٹ اوون میں لگی رہنے دیں تاکہ چکنائی اور جلنے کے نشان وغیرہ صاف ہوجائیں، اس دوران آپ ریک صاف کر سکتی ہیں۔
اس کے لئے ایک بڑے یاباتھ ٹب کی تہہ میں دو پرانے تولیے بچھا کر اس پر ریک رکھ دیں۔

(جاری ہے)

تولئے بچھانے سے ٹب میں کریکس (Cracks) نہیں پڑیں گے اور بعد میں وہ آسانی سے صاف بھی ہوجائے گا۔
ٹب میں تیز گرم پانی ڈالیں ، جس میں ریک اچھی طرح ڈوب جائیں پھر اس میں برتن دھونے والا ڈٹرجنٹ پاؤڈر یالیکوئیڈ ڈال کراسے لکڑی کی چھوٹی چھڑی سے پانی میں اچھی طرح مکس کریں۔
کم ازکم 4گھنٹے تک بھگونے کے بعد انہیں نرم برش سے رگڑ کر صاف کریں اور کھلے پانی میں دھولیں۔

اوون سے پیسٹ صاف کرنے کے لئے ایک صاف ستھرا انم کپڑا استعمال کریں، اگر پیسٹ بہت زیادہ جم گئی ہے تو اسے پلاسٹک کے سپیچولا (Spatula) سے اکھیڑا کر صاف کریں۔
کپڑے سے اوون صاف کرنے کے بعد ایک سپرے بوتل میں سرکہ بھریں اور اوون کے اندر باہر چاروں طرف سپرے کردیں۔ جس جگہ سوڈا لگارہ گیا ہے وہاں جھاگ سی بن جائے گی اسے بھی کپڑے سے صاف کیا جاسکتا ہے ویسے اگر آپ چاہیں تو کپڑے پرسرکہ ڈال کراوون کی صفائی کرلیں۔
اس طرح تمام داغ دھبے دور ہوجائیں اور اوون چمک اٹھے گا۔
اوون میں لگے ریک کاشیشہ بھی گیلے اخبار سے بہ آسانی صاف کیا جاسکتا ہے۔
کسی اوون پروف پیالے میں پانی اور دو لیموؤں کارس شامل کرکے اوون کوایک منٹ کے لئے ” آن“ کرکے بند کردیں۔ گرم پانی کی بھاپ سے اوون کے اندر کی چکنائی وغیرہ صاف ہوجائے گی۔ اب ایک صاف کپڑے کو اسی پانی میں بھگوکر اوون کی دیواریں، شیشے کی پیلٹ، دروازہ اور کونے اچھی طرح صاف کرلیں۔

Browse More Gharelu Totkay

Special Gharelu Totkay article for women, read "Aaj Oven Saaf Kartay Hain" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.