Aankhon Ke Siyah Halqe Dour Kareen - Article No. 2808

آنکھوں کے سیاہ حلقے دُور کریں - تحریر نمبر 2808
قدرتی طریقہ علاج انتہائی کم خرچ ہے ان سے حلقوں کو کم کیا جا سکتا ہے
جمعرات 10 فروری 2022
خوبصورتی وہ زیور ہے جو عورت کو قدرت کا عطاء کردہ سب سے قیمتی تحفہ ہے۔لیکن یہ حقیقت ہے کہ آپ جتنی بھی گوری‘حسین‘پُرکشش اور شفاف جلد کی مالک ہوں اگر آپ کی آنکھوں کے گرد گہرے حلقے ہیں تو سارا حُسن پھیکا پڑ جاتا ہے بلکہ آنکھوں کی چمک بھی مانند پڑ جاتی ہے اور چہرہ تھکا ہوا محسوس ہوتا ہے یوں لگتا ہے جیسے آپ برسوں کے بیمار ہیں۔
آنکھوں کے گرد گہرے حلقے اور سوجن کا مسئلہ موروثی ہوتا ہے۔ہر حال میں ان سے نمٹنے کیلئے خواتین لاکھوں روپے خرچ کرکے بیوٹی ٹریٹمنٹس کرواتی ہیں۔اس طرح یہ مسئلہ عارضی طور پر تو حل ہو جاتا ہے لیکن مستقل نہیں۔البتہ قدرتی طریقہ علاج انتہائی کم خرچ ہے ان سے حلقوں کو کم کیا جا سکتا ہے۔
سب سے پہلے اپنی نیند کا خیال رکھیں روزانہ 8 گھنٹے کی نیند مکمل کریں۔
(جاری ہے)
کھیرے کے موٹے موٹے قتلے کاٹ کر آدھے گھنٹے کے لئے فریج میں رکھ دیں اور 10 منٹ تک آنکھوں پر رکھیں۔آپ چاہیں تو کھیرے کا پیسٹ بھی لگا سکتی ہیں۔
یخ ٹھنڈے دودھ میں روئی بھگو کر آنکھوں پر اس طرح رکھیں کہ متاثر حصہ اچھی طرح کور ہو جائے 15 منٹ بعد آنکھیں سادہ پانی سے دھو لیں۔یہ عمل روزانہ دھرائیں۔
گرم پانی میں 2 ٹی بیگز چند منٹوں کیلئے بھگوئیں اور پھر ٹھنڈا ہونے کے لئے فریج میں رکھ دیں۔اس کے بعد 5 منٹ کیلئے انہیں آنکھوں پر رکھیں۔یہ عمل بھی روزانہ دھرائیں۔
ناریل اور بادام کا تیل باہم ملا کر آنکھوں کے گرد 5 سے 10 منٹ تک ہلکا ہلکا مساج کریں یہ عمل بھی روزانہ دھرائیں۔
لیموں کے تازہ رس سے آنکھوں کے گرد مساج کریں یا اس میں روئی بھگو کر بند آنکھوں پر انہیں چند ہفتوں تک یہ عمل دہراتی رہیں۔
آلو میں قدرتی بلیجنگ اجزاء پائے جاتے ہیں جس سے جلد کی رنگت ہلکی ہو کر نکھر جاتی ہے اس لئے ایک یا دو کچے آلوؤں کا رس نکال لیں اور روئی کو اس میں ڈبو کر بند آنکھوں پر 10 سے 15 منٹ کیلئے رکھیں اور پھر آنکھیں ٹھنڈے پانی سے دھو کر صاف کر لیں۔یہ عمل دن میں 2 مرتبہ روزانہ دھرائیں۔
دہی اور بیسن کو ایک ساتھ گرائنڈ کرکے ماسک بنا لیں اور آنکھوں کے نیچے متاثرہ حصوں پر یہ ماسک 10 منٹ تک خشک ہونے دیں پھر ٹھنڈے پانی سے دھو کر صاف کریں یہ ماسک ہفتے میں 3 مرتبہ استعمال کریں۔
Browse More Gharelu Totkay

کینو کے چھلکے بے کار نہیں
Kinnow Ke Chilke Bekar Nahi

بالوں کی خوبصورتی اور چمک کے لئے مفید ٹوٹکے
Balon Ki Khubsurti Aur Chamak Ke Liye Mufeed Totke

ٹوٹکے
Totkay

الماری کی صفائی آسان نہیں تو مشکل بھی نہیں
Almari Ki Safai Aasan Nahi To Mushkil Bhi Nahi

موسمِ سرما کے امراض کا گھریلو علاج
Mausam E Sarma Ke Amraz Ka Gharelu Ilaj

بالوں کی حفاظت کے لئے مفید ٹوٹکے
Balon Ki Hifazat Ke Liye Mufeed Totkay

کارپٹ صاف تو گھر صاف
Carpet Saaf To Ghar Saaf

کچن بھی بیوٹی بکس بھی
Kitchen Bhi Beauty Box Bhi

ٹوٹکے
Totkay

ٹوٹکے
Totkay

چہرے کے دھبے جڑ سے غائب کرنے کا گھریلو نسخہ
Chehre Ke Dhabbe Jar Se Ghaib Karne Ka Gharelu Nuskha

پارلر جانے کی ضرورت نہیں
Parlour Jane Ki Zaroorat Nahi