Anda Jild Ki Shadabi Barhaye - Article No. 2841

Anda Jild Ki Shadabi Barhaye

انڈہ جلد کی شادابی بڑھائے - تحریر نمبر 2841

اس کی زردی اور سفیدی دونوں ہی چہرے اور بالوں کیلئے مفید ہیں

بدھ 30 مارچ 2022

رخسانہ،کبیروالا
یوں تو انڈے میں بیوٹی کا مکمل عنصر پایا جاتا ہے۔انڈہ ایک چھوٹے سے شیل میں بند ہے لیکن پروٹین سے بھرپور ہے۔اس کی زردی اور سفیدی دونوں ہی چہرے اور بالوں کیلئے مفید ہیں۔قدیم ترین نسخوں میں بھی خوبصورتی کو بڑھانے کیلئے انڈے کا استعمال کیا جاتا تھا۔ذیل میں جلد اور بالوں کی شادابی بڑھانے کی خاطر چند گھریلو ٹوٹکے دیئے گئے ہیں،جن سے آپ بھی استفادہ کر سکتی ہیں۔

چہرے کی شادابی کیلئے آپ انڈے کی زردی لیں۔اس میں چند قطرے بادام کے تیل کے ملائیں،پھر چہرے پر لگائیں۔سوکھ جانے پر چہرے کو پانی سے دھو لیں۔
انڈے کی زردی میں چند قطرے زیتون کے تیل کے ڈالیں اور آدھا چمچہ سرکہ لیں اور اسے مکس کرکے چہرے پر لگائیں۔20 منٹ کے بعد نیم گرم پانی سے چہرہ دھو ڈالیں۔

(جاری ہے)

اگر آپ کی جلد چکنی ہے تو آپ زردی کی بجائے سفیدی استعمال کر سکتی ہیں۔


انڈہ بالوں کیلئے بھی مفید ہے۔ایک انڈہ پھینٹ کر بالوں پر اچھی طرح لگائیں۔ایک گھنٹے کے بعد بالوں کو گرم پانی سے دھو لیں۔بال خوبصورت اور چمکدار ہو جائیں گے۔یہ مکمل کنڈیشنر ہے جو آپ اپنے بالوں کو قدرتی طور پر پہنچا سکتی ہیں۔
مہندی میں ایک انڈہ شامل کریں،پھر بالوں میں لگائیں،چہرہ شاداب ہو جائے گا۔
آپ اپنے بال دودھ سے بھی دھو سکتی ہیں۔اگر آپ کے بال بد رنگ ہو گئے ہیں تو آپ ایک کپ دودھ بالوں میں اچھی طرح لگائیں۔ایک گھنٹے بعد بال دھو کر تولیے سے خشک کر لیں،چار پانچ بار کے اس مسلسل عمل سے بال چمکدار اور خوبصورت ہو جاتے ہیں۔

Browse More Gharelu Totkay

Special Gharelu Totkay article for women, read "Anda Jild Ki Shadabi Barhaye" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.