Araish Khana - Article No. 1622

Araish Khana

آرائش خانہ - تحریر نمبر 1622

گھر کے ماحول کو آرام دہ،صحت بخش اور خوبصورت بنانا خانہ دار خاتون کا اہم فریضہ ہے

جمعہ 13 اکتوبر 2017

آرائش خانہ
انسان آفاق کا مرکز ہے اور گھر انسان کا مرکز گھر ہی وہ جگہ ہے جہاں انسان جسمانی ذہنی اور روحانی غذا ملتی ہے،اس کی شخصیت و کردار کی تشکیل ہوتی ہے گھر کے ماحول کو آرام دہ،صحت بخش اور خوبصورت بنانا خانہ دار خاتون کا اہم فریضہ ہے۔اس دور میں آرام و آسائش کی لاتعداد چیزیں میسر ہیں،لیکن معلومات اور واقفیت کی کمی کی وجہ سے ہم اکثر و بیشتر اپنے ذرائع اور وسائل کو بہتر طور پر استعمال کرنے سے قاصر رہتے ہیں،جس طرح مکان کا پلان کرنا اس کا ذیزائین تیار کرنا اور پھر اسے تعمیر کرنا ایک فن ہے اسی طرح گھر کو فرنیچر اور دوسری اشیاء سے آراستہ کرنا،آرام دہ بنانا اور خوبصورت ماحول پیدا کرنا بھی ایک فن کی حیثیت رکھتا ہے،اس فن کو آرائش خانہ کا فن یا خانہ آرائی کا ہنر کہا جاسکتا ہے آرائش خانہ کی تاریخ اچھی خاصی دلچسپ ہے۔

(جاری ہے)

مغربی ممالک میں گذشتہ چند سو سال میں گھر کی آرائش کے فن نے کئی ارتقائی منزلیں طے کی ہیں یوں تو غار میں رہنے والے انسان نے بھی دیواروں پر تصاویر بنا کر اپنی تخلیقی جبلت کا اظہار کیا اور اپنے ماحول میں رنگینی پیدا کی۔ہر دور کے تہذیب و تمدن کا اندازہ بڑی حد تک اس زمانے کے گھروں کی طرز آرائش سے لگایا جاسکتا ہے مغربی ممالک میں سترھویں صدی میں گھر کی آرائش گرجا اور محلات کی آرائش سے بہت متاثر رہی۔
ابتدائی دور کا فرنیچر سائز میں نسبتاً بھاری نمونے کے اعتبار سے بھدا اور سجاوٹی نقش و نگار سے بھرپور تھا،ہر چیز کاریگری اور صفائی کے اعتبار سے بھدا اور سجاوٹی نقش و نگار سے بھرپور تھا،ہر چیز کاریگری اور صفائی کے اعتبارسے اپنی مچال آپ ہوتی،پردے اور سجاوٹی اشیا قیمتی اور بھاری ہوتیں گھر کی آرائش میں انتہائی شان و شوکت کا اظہار ہوتا ہے،فن آرائش خانہ پر کوئی کتاب اٹھا کر دیکھی جائے تو معلوم ہوگا کہ یورپ،برطانیہ،امریکہ اور دوسرے ممالک میں یر دور آرائش خانہ کے اعتبار سے مختلف ناموں سے یاد کیا جاتا ہے ان تاریخی ادوار میں فرنیچر اور سجاوٹی اشیا میں کئی تبدیلیاں آئیں۔
سو ڈیڑھ سو سال کے عرصے میں ہمارے اپنے گھروں کی سجاوٹ میں جو تبدیلیاں آئیں،ان کے متعلق کوئی تحریری دستاویز نہیں ملتی مگر مشاہدہ یہ ہے کہ مغلیہ دور حکومت میں جہاں فن تعمیر و تزئین اور باغات لگانے کی طرف خاص توجہ دی گئی،وہاں گھروں کی سجاوٹ میں یقینا اہم توجہ کا باعث رہی ہوگی۔

Browse More Gharelu Totkay

Special Gharelu Totkay article for women, read "Araish Khana" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.