Asan Gharelu Totkay - Article No. 2947

Asan Gharelu Totkay

آسان گھریلو ٹوٹکے - تحریر نمبر 2947

گھریلو مسائل کا آسان حل

جمعہ 12 اگست 2022

مٹر محفوظ رکھیے
مٹر سردیوں میں دستیاب ہوتے ہیں دیگر موسموں کے لئے مٹر محفوظ کرنے کے لئے انہیں چھیل کر کھولتے ہوئے پانی میں ڈال دیں۔اگر پانچ کلو مٹر ہوں تو ایک کھانے کا چمچ چینی اور دو کھانے کے چمچ سفید سرکہ ڈال دیں۔چند منٹ بعد چھلنی میں ڈال کر پانی نکال دیں اور ٹھنڈے ہونے پر محفوظ کر دیں۔
سینک دھونا
سینک کی نالی بند ہو جاتی ہے۔
اس کے لئے دو ٹیبل اسپون کپڑے دھونے کا سوڈا ڈالیں۔اب اس کے اوپر گرم پانی ڈال دیں نالی صاف ہو جائے گی۔
گوشت فریز کریں
گوشت کی تھیلیوں کو فریزر میں رکھتے وقت ان کے درمیان آئسکریم سوڈا ڈال دیں۔تھیلیاں آپس میں چپکیں گی نہیں۔
کلیجی کی بُو
کلیجی کو دھوئے بغیر اس پر لہسن کچل کر لگائیں۔

(جاری ہے)

آدھے گھنٹے کے بعد نیم گرم پانی سے دھو لیں۔

کلیجی صاف ستھری اور بُو سے پاک ہو جائے گی۔
کراری پیاز تلیں
کراری پیاز تلنے کے لئے ٹھنڈے آئل میں پیاز ڈال کر فرائی کریں کیونکہ آئل گرم ہونے تک پیاز کا پانی خشک ہو جاتا ہے۔پیاز تلتے وقت اسٹیل کا چمچ استعمال کریں۔
پلاسٹک کے برتن کے دھبے
پلاسٹک کے برتنوں پر دھبے پڑ جائیں تو انہیں نمک اور سرکہ ملا کر صاف کر لیں۔

دیواروں سے لکیریں اور داغ مٹانا
کیا آپ کے بچے دیواروں پر اپنے رنگین کلرز کی مدد سے نقش و نگار بناتے رہتے ہیں․․․؟ان نشانات پر تھوڑا سا ٹوتھ پیسٹ مل لیں اور تقریباً نصف گھنٹے کے لئے چھوڑ دیں۔پھر ایک خشک کپڑے کی مدد سے اسے رگڑ کر صاف کر لیں۔یہ نشانات آسانی سے صاف ہو جائیں گے۔
پرفیومز کی خالی بوتلیں
پرفیومز کی خالی بوتلیں ضائع کرنے کی بجائے اپنے ملبوسات کی الماری میں رکھ دیں۔
ان کی دھیمی خوشبو اور مہک ملبوسات میں بس جائے گی۔
باتھ روم کے آئینے کو دھندلا ہونے سے بچانا
جب آپ گرم پانی سے شاور لے رہے ہوں اور باتھ روم کے آئینے کو بھاپ سے دھندلا ہونے سے بچانا چاہتے ہوں تو اسفنج کی مدد سے صابن کی ایک تہہ شیشے پر لگا لیں۔اس طرح آئینہ بھاپ سے دھندلا ہونے سے محفوظ رہے گا۔

Browse More Gharelu Totkay

Special Gharelu Totkay article for women, read "Asan Gharelu Totkay" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.